geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپی یونین کی اپنے لیے زیادہ اثر و رسوخ کی کوششیں

June 12, 2019 0 1 min read
European Union
Share this:

European Union

یورپ (جیوڈیسک) یورپی یونین کے ‘اسٹریٹیجک ایجنڈا 2024ء‘ کے مسودے میں لکھا ہے کہ یونین اگلے پانچ برسوں کے دوران دنیا بھر میں اپنے اثر و رسوخ میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔ یہ دستاویز بہت سے شہریوں کو مایوس کر سکتی ہے۔

خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اسٹریٹیجک ایجنڈا 2024 نامی دستاویز میں یہ بھی تحریر ہے کہ یورپی یونین کو زیادہ پر اعتماد اور طاقتور بننا چاہیے اور اس بلاک کو توسیع کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھنا چاہییں، یعنی نئے رکن ممالک کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

ڈی پی اے کے مطابق یہ دستاویز اگلے ہفتے ہونے والے یورپی سربراہی اجلاس میں پیش کی جائے گی، جس پر اس 28 رکنی اتحاد میں تفصیلی بحث و تمحیص ہو گی۔ ڈی پی اے کے مطابق اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مزید وسائل کی ضرورت ہے۔

اس دستاویز کے مطابق خارجہ امور میں یورپی یونین کو متحد اور پر عزم انداز میں اپنے موقف کی نمائندگی کرنا چاہیے۔ مزید یہ کہ جہاں تک تحفظ ماحول کا تعلق ہے، نوجوانوں کے احتجاج اور یورپی پارلیمان کی انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں کے باوجود ابھی تک کوئی نیا ہدف مقرر نہیں کیا گیا۔

گزشتہ ویک اینڈ پر جرمن دارالحکومت برلن میں سینکڑوں لوگ ’ایک یورپ سب کے لیے‘ کے بینر تلے ایک مارچ میں شریک ہوئے۔ بریگزٹ کے بعد برلن یورپی یونین کا سب سے بڑا شہر بن جائے گا۔ اس شہر میں یورپ اور کئی دوسرے ممالک کے افراد آباد ہیں۔

شہریوں کے تحفظ اور آزادیوں کے حوالے سے اس دستاویز میں زور دیا گیا ہے کہ یورپی یونین کو اپنی بیرونی سرحدوں کی نگرانی کو مؤثر بنانے اور غیر قانونی ترک وطن کو روکنے کے اقدامات کو مزید سخت کرنا ہو گا۔

ساتھ ہی سیاسی پناہ کے نظام میں اصلاحات کے موضوع پر طویل عرصے سے جاری تنازعے کے مسئلے کا حل یہ تجویز کیا گیا ہے، ”ہم پرعزم ہیں، داخلی سطح پر مہاجرت اور سیاسی پناہ سے متعلق سیاست میں کوئی راستہ تلاش کرنے کے لیے۔‘‘

دنیا بھر میں یورپی مفادات اور اقدار کے فروغ کے حوالے سے اس دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کو تیزی سے غیر یقینی اور پیچیدہ ہوتی ہوئی اس دنیا میں عالمی مستقبل کو بہتر شکل دینے میں تعاون کرنا چاہیے۔

Share this:
Opposition
Previous Post متحدہ اپوزیشن نے وفاقی بجٹ کو مسترد کر دیا
Next Post اسلام آباد میں 6 سال قبل خوف و ہراس پھیلانے والے سکندر کی سزا کیخلاف اپیل مسترد
Sikandar Hayat

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.