geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بے نظیر ماں کے بے نظیر بچے

June 13, 2019 0 1 min read
Asifa Bhutto - Bilawal Bhutto
Share this:

Asifa Bhutto - Bilawal Bhutto

تحریر : ارشد سلہری

آصف علی زرداری کی گرفتاری کے مناظر یوں تو عمومی سے تھے مگر آصفہ بی بی کا باپ گلے لگا کر رخصت کرنے کا منظر کئی کہانیاں دہرا گیا ۔جب تین اپریل 1979کو ایک بیٹی اپنے باپ سے آخری ملاقات کرتے ہوئے باپ اور بیٹی کے درمیان جاری گفتگو ریاستی اہلکار نے time is over کہہ کر روک دی تھی۔اس نوعمر بچی پراس وقت کیا گزری ہوگی۔نوجوان پنکی جو بعد میں بے نظیر بنی۔جس نے وطن پر باپ ، دوبھائی قربان کردیئے۔پھر خود بھی قربان ہو گئی۔تاریخ کا چکر گھوم کر بے نظیر کی پنکی پر آکھڑا ہوا ہے۔

آصفہ بی بی بھی time is over کا شکار ہوئی ہے۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بچے جنہوں نے ہر ظلم سہا اور پاکستان کی عوام سے رشتہ نہیں ٹوٹنے دیا۔تاریخ کا ستم ہے کہ آج محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے بچے اسی صف میں کھڑے نظر آتے ہیں۔یہ بچے بھی کیا بچے ہیں ۔اے بی سی بھی پڑھنا نہیں سیکھی تھی تو ماں کی انگلی پکڑ کر عدالتیں دیکھتے رہے۔جیل میں بند اپنے باپ سے ملنے جاتے رہے۔بتایا جاتا ہوگا کہ تمہارے نانا ان ہی جیلوں میں بند رہے اور پھانسی چڑھا دیئے گئے تھے۔

تمہارے ایک ہونہار ماموں تھے ۔جنہیں دیار غیر میں ہی موت کی نیند سلادیا گیا تھا۔دوسرے ماموں کا لاشہ تو خود بچوں نے ٹی وی سکرین پر دیکھا ہوگا۔جب ماں وزیراعظم تھی ۔یہ بچے بھی کیا بچے ہیں ۔جو ماں کی لاش وصول کرتے ہیں اور جمہوریت بہترین انتقام کا نعرہ لگاتے ہیں۔یہ جو آصفہ بھٹوزرداری ہے۔کتنی بڑی ہوگئی ہے۔بوڑھے باپ کو گلے لگا کر جیل کے لئے الوداع کررہی ہے۔بلاول ساتھ کھڑے وکٹری کا نشان بنا رہے ہیں۔یہ کس دنیا سے آئے ہیں۔جن کی آنکھوںمیں خون اترتا ہے اور نہ آنسو بہتے ہیں۔اتنی قربانیاں ۔اتنی برادشت۔اتنا حوصلہ۔اتنا ضبط۔سوال اٹھتا ہے ۔کس لئے۔بلاول بھی جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کی طرح اپنی دنیابسا سکتے تھے۔آصفہ اور بختاور بھی فاطمہ بھٹو کی طرح کہہ سکتی تھی کہ اب بس مزید خون ہم نہیں دیکھ سکتے ۔اور بھی کئی مثالیں ہیں۔شہباز شریف کے بچے ہیں ۔نواز شریف کے بچے ہیں ۔جنہوں نے اپنے عیش آرام کو ترجیح دی ہے۔

اپنے کاروبار کا اہم سمجھا ہے۔یہ بے نظیر کے بچے بھی بے نظیر ہیں۔جنہوں نے ماں کی طرح پاکستان کے عوام سے رشتہ رکھنا ہے چاہے جان چلی جائے۔ماں کا قتل کس کمال ہمت اور حوصلے سے سہہ جاتے ہیں ۔جوان ہوتے ہیں تو بوڑھے باپ کو کس کمال ہمت وحوصلے اور جرات سے جیل کیلئے الوداع کہہ کر بلاول پارلیمنٹ کا رخ کرتاہے اور آصفہ پارٹی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ جاتی ہے۔ کون سی کشش ہے جو تمام تر ابتلا میں بھی انہیں استقامت سے عوام کے ساتھ کھڑے رہنے پر مجبور کرتی ہے۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی کوکھ کا اثر ہے۔جو انہیں چین نہیں لینے دیتا ہے ۔دوسری طرف دیکھتے ہیں کہ ایک شخص دس سال سے زائد جیل میں گزارتا ہے۔پانچ سو مرتبہ عدالتوں میں پیش ہوتا ہے۔

بے تحاشا میڈیا ٹرائل کا شکار رہتا ہے۔عمر آخری حصے میں بھی مسکرا کر جیل کیلئے خاموشی سے چل پڑتا ہے۔ماتھے شکن تک نہیں آتی ہے۔کوئی مزاحمت،کوئی احتجاج ،کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا ہے۔عام طور باپ اولاد کے سکھ کی خاطر سمجھوتہ کر جاتے ہیں۔عین ممکن ہے کہ بے نظیر بچے ہی باپ کی ہمت بڑھاتے ہوں کہ ڈٹے رہیں ۔یقین ہے کہ شہیدبے نظیر بھٹو کی اولاد ہمت ہی بڑھاتی ہوگی۔دنیا نے دیکھا کہ آصفہ بی بی جب بالکل بچی تھی تب بھی عدالتوں میں پیشی پر آئے والد سے ملتی تھی اور جیل کی سلاخوں کے ساتھ کھڑی ہوکر والد کو دیکھتی تھی۔آج بھی اس نے جرات و بہادری کے ساتھ باپ کو جیل کیلئے گاڑی میں بیٹھتے دیکھا ۔بے شک بے نظیر ماں کے بے نظیر بچے ہیں۔
Arshad Sulahri

تحریر : ارشد سلہری

Share this:
Fawad Hassan - Shahbaz Sharif
Previous Post شہباز شریف اور فواد حسن کی ضمانت منسوخی کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا
Next Post بجٹ ٢٠١٩۔٢٠، کرپشن عمران خان کا قوم سے خطاب
Imran Khan

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.