geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نئی حکومت کی پرانی پالیسیاں

June 13, 2019 0 1 min read
PTI
Share this:

PTI

تحریر : کرامت مسیح

ایک مصور نے شخص کی خوبصورت تصویر بنائی اور اس کو چوراہے میں رکھ دیا اور سا تھ میں ایک بورڈ بھی رکھ دیا جس پر لکھا تھا کہ اس تصویرمیں جو کمی ہے وہ اس بورڈمیں لکھیں ایک آدمی آیا اس نے تصویر دیکھی اور بورڈ پر لکھا کہ اس تصویرمیں آنکھیں درست نہیں ہیں،دوسرا آیا اس نے لکھا کہ اس کے کان ٹھیک نہیں بنائے،اسی طرح کسی نے ہونٹوں پر اعتراض کیا کسی نے بالوں پر کسی نے ناک پر اور کسی نے ماتھے پر ، ا گلے دن مصورنے اس تصویر اور بورڈ کے ساتھ ایک بورڈ اور پینٹنگ کا سارا ساما ن رکھا اور لکھا کہ جو چیز مجھ سے درست نہیں بناوہ مہربانی کرکے درست طریقے سے بنادیںاب صورت حال یہ تھی کہ جس نے لکھا تھاکہ آنکھیں درست نہیں ہیں مگر خود درست آنکھیں نہ بنا سکا اسی طر ح جس نے لکھا تھا کہ کان ٹھیک نہیں بنائے خود ٹھیک کان نہ بنا سکا حتیٰ کہ جس کا جس چیز پر اعتراض تھا وہ اس کو درست انداز میں نہ بنا سکا اور آخر میں سب یہ بات لکھنے پر مجبور ہو گئے کہ”تصویر میں جو چیز جس انداز میں بنی ہے وہ بالکل درست ہے” 2018میں پہلی بار دو جماعتی نظام کو شکست ہوئی اور ایک تیسری جماعت کو حکمرانی کا موقع ملا میر ی مراد پاکستان تحریک انصاف سے ہے الیکشن 2018سے پہلے اور الیکشن کے دوران پی ٹی آئی جماعت نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی ہر ایک بات کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور ہر محاذپر کھل کر مخالفت بھی کی چاہے وہ ناجائز اثاثہ جات ہوں۔

چاہے بیرون ملک علاج کا مسئلہ ہو،چاہے تعلیم و صحت کی پالیسی ہو،کسی بھی محکمے کا احتجاج کیوں نہ ہوتا ہو پی ٹی آئی نے بھرپور انداز میں شرکت فرمائی مسئلہ چاہے ینگ ڈاکٹرز کا ہو چاہے سٹیل ملز کا چاہے پی آئی اے کا اور چاہے ریلوے کا ہو ،ملکی معیشت میں نقصانات کا بیان اور قرضوں کے حوالے سے جس انداز میں پی ٹی آئی اپنا موقف پیش کرتی رہی ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو پی ٹی آئی کی جماعت نے بارہا مرتبہ کہا تھا کہ یہ سکیم چوروں لیٹروں اور ڈاکوئوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے متعارف کی گئی ہے کہ وہ اپنا کالا دھن سفید کرسکیں،مہنگائی کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کو دن رات طعنے دیے جاتے تھے ،پولیس کے نظام کو کرپٹ اور کرپشن مافیا کہا جاتا رہا ہے اس کی اصلاحات کے بارے میں سینکڑوں مرتبہ دعویٰ کیا جاتارہا ہے عام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے دعوے کیے جاتے رہے تھے لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کو مثالی بنانے کی بات پر زور دیا جاتا رہا انصاف کی فراہمی کو بروقت اور تیزی سے لانے کے وعدے کئے جاتے رہے ہیں۔

ملک میں گیس اور پیٹرول کی قیمتوںمیں اضافے کو غیر ضروری قرار دیا جاتا تھا ،بیرون ملک امداد لینے کو بھیک مانگنے کے مترادف کہاجاتاتھا ،آئی ایم ایف کے پاس کسی صورت نہ جانے کے دعوے کیے گئے ،گم شدہ افرادکی بازیابی اولین ترجیح ہوگی سٹریٹ کرائم اور دہشت گردی کو ختم کرنے جیسے دعوے سرفہرست ہیں یہ بات درست ہے کہ پی ٹی آئی نے اقتدار سے باہر رہ کربہت اچھے انداز میں تنقید کی اور احتجاج کیا مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑے گا کہ موجود ہ پی ٹی آئی کی دور حکومت کی حالت اسی طرح کی ہے جس طرح مصور کی بنائی ہوئی تصویر میں نقص نکالنے والے خود سے کچھ بھی ٹھیک نہ بنا سکے اور آخر کار پہلے سے بنی ہوئی تصویر کو درست کہنے پر مجبور ہوگئے ہیںقارئین کرام اگر آپ بغور حالات و واقعات کا جائزہ لیں تو محسوس ہو گا کہ موجودہ حکومت بھی وہی حربے استعمال کررہی ہے جو پچھلی حکومتیں کرتی آئی ہیں موجودہ حکومت بیرونی امداد بھی لے رہی ہے اور قرض بھی اور آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے بھی ٹیک رہی ہے یہ جانتے ہوئے بھی کہ کڑی شرائط پر قرض مل رہا ہے مہنگائی کا جن بے قابو ہے عام آدمی کے لیے ضروریات زندگی کا حصول بھی انتہائی مشکل ہو رہا ہے۔

بجلی ،گیس ،پیٹرول،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافہ ہوچکا ہے ۔ہسپتالوں کی حالت ناقص ہے اور کوئی پرسان حال نہیں تعلیمی نظام بھی جوں کا توں ہے پولیس اور دیگر محکموں کے حالات میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی کسی بھی حکومتی ادارے میںکوئی بھی اصلاحات نہیں ہوئیں نو ما ہ کے درمیان کابینہ تبدیل ہو چکی ہے فنانس کے ماہر اسد عمربُری طرح فلاپ ہوچکے ہیں اور موجودہ مشیر خزانہ پیپلز پارٹی کی دور حکومت میں بھی وزیر تھے اور انہوں نے جب سے چارج لیا ہے اس وقت سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ایسے ماحول میں کو ئی بھی بزنس مین کاروبار کرنے سے کترا رہا ہے ملکی بیورو کریسی نیب کے خوف سے جائز کا م کرنے سے بھی ڈر رہی ہے موجودہ حکومت میں زیادہ تر ایسے ممبران ہیں جو سابقہ حکومتوں کا حصہ رہ چکے ہیںایسے عالم میں نئی تصویر بنا نا ممکن نہیں تو نیا پاکستان کیسے بنے گا؟

وزیراعظم پاکستان دن رات ملک کی بہتری کے لیے محنت کر رہے ہیں اور وہ بڑی حد تک پر امید ہیں کہ جلد ملک کو بحرانوں سے باہر نکال دیں گے خد ا کرے کہ ایسا ہی ہو مگر ان کے ساتھی جو بیان بازی کرتے ہیں اور جس طرح کا ماحول انہوں نے قومی اسمبلی میںبنا رکھا ہے ایسے ماحول میں کیسے قانون سازی ہوگی یہ بھی ایک سوالیہ نشان ہے سو ضرورت اس بات کی ہے کہ برداشت کے عمل کو فروغ دیا جائے اور ایسا ماحول پید ا کیا جائے کہ ملک کی بھلائی اور بہتری ہو ملک کی عوام خوش حال ہو عوام کی مشکلات کم ہوں اور سہولیات میں بہتری لائی جائے ذاتی رنجش کو بھلا کر ملک کے وقار کے لیے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے نئے تجربے کرکے مہنگائی اور معشیت کی تباہی سے اجتناب کریںاور اپنے وعدوں اور منشور پر توجہ مرکوز کریں اگر پی ٹی آئی کی حکومت ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بنادیںتو یہ واقعی ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کر لیں گے ورنہ دوسری صورت میں یہ کہنے پر مجبور ہوجائے گے کہ”تصویر میں جو چیز جس انداز میں بنی ہے وہ بالکل درست ہے ”
Karamat Masih

تحریر : کرامت مسیح

Share this:
Doctors Jhang
Previous Post ڈاکٹر از جھنگ
Next Post جس بجٹ میں خسارہ پہلے ہی دے دیا جائے وہ عوام کو کیسے ریلیف دیگا، ایاز میمن
Ayaz Memon

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.