geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ڈسپرین اور سرنج

June 27, 2019June 27, 2019 0 1 min read
Syringe
Share this:

Syringe

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

پاکستان دنیا کا ”واحد” ملک ہے۔ جہاں ڈسپرین اور سرنج پر صرف چلان نہیں بلکہ دواخانے کلینکس ” سیل ”ہوتے ہیں ماشااللہ محکمہ صحت کی اعلیٰ کارکردگی کی ایسی ایسی مثالیں ہیں جہاں عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔ جی ہاں پاکستان ہی دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں ” بند کلینکس دواخانے ” اتائیت کے خاتمہ کے نام پر سیل کر دیئے جاتے ہیں ۔ سیل بھی ایسی جہاں دن ہفتوں میں ہفتے مہینوں میں اور مہینے سال میں بدل جاتے ہیں مگر ” ڈی سیل ” جزا سزا کا کوئی پہلوں نظر نہیں آتا اور مجبور اً لوگوں کو عدالت سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔

اتائیت کیا ہے؟ عام لفظوں میں اتائیت کا مطلب ” میڈیکل کے کسی بھی شعبہ ” کی تعلیم یعنی سند ڈپلومہ ڈگری کے بغیر ” پریکٹس ہے۔ اگر انصاف سے دیکھا جائے تو محکمہ صحت کے ملازمین ڈسپنسرز اور نرسنگ اسٹاف کی بات نہیں کر رہا ان لوگوں کی پریکٹس بلواسطہ یا بلاواسطہ کرنا تو سمجھ میں آتا ہے مگر محکمہ صحت کے کلرک ، محکمہ صحت کا مالی اور محکمہ صحت کے ڈرائیورز کا پریکٹس کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ سب سے بڑا ظلم ” اتائیت کے خاتمہ کے نام پر قومی مسیحا ؤں کوالیفائڈ اور رجسٹرڈ حکماء + ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے ساتھ زیادتی ہے۔

غور و غوض کرنے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ 95% حکماء اور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کے دواخانے اور کلینکس سیل ہونے کی بنیادی وجوہات میں عام روزِ مرہ کی ادویات جیسا کہ ” ڈسپرین پیناڈول پٹی سرنج” ہیں۔ ایک منٹ کے لئے اگر یہ بات تسلیم کر لی جائے کہ حکمت اور ہومیوپیتھی کی پریکٹس کرنے والوں کو ان کی اجازت نہیں لہذا یہ اتائیت ہے۔ سوال پیدا ہوتا ہے دنیا کے کسی بھی ترقی یافتہ یا ترقی پزیر ملک میں ان ( عام روزِ مرہ کی ادویات ) کو رکھنے یا فروخت کرنے پر پابندی نہیں تو پھر پاکستان میں کیوں پابندی لگائی گئی ہے؟؟

کیا یہ بغض ہے ہومیوپیتھی اور حکمت کے ساتھ ؟ اگر یہ ہومیوپیتھی یا طب کے ساتھ پاکستان میں جیلس پن نہیں تو دنیا کے کسی ملک میں عام روزہ مرہ ادویات پر پابندی کیوں نہیں ؟ کیا ہم صحت کے معاملے میں دنیا سے بہت آگئے ہیں یا ایلوپیتھک ( انگریزی طریقہ علاج) کے ڈاکٹرز کے شکنجے میں جکڑھے ہوئے ہیں اور ایلوپیتھک ڈاکٹرز کی خوشنودی کے لئے بے چارے حکماء اور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو ” کھڈے لائن ” لگانے کے لئے پری پلین پر عمل پیرا ہے؟یہ بات تو خاص و عام جانتا ہے کہ بڑے بڑے ہسپتال ، بڑی بڑی لیباٹریز ایک انڈسٹری کا درجہ حاصل کر چکی ہیں۔ ایلوپیتھک ڈاکٹرز کی اجارہ داری کے لئے حکمت اور ہومیوپیتھی شاید انگریزی طریقہ علاج والے اپنے رستے کی ” رکاوٹ ” سمجھتے ہیں۔ اس لئے ہومیوپیتھی اور طب کے ساتھ ” سوتیلی ماں ” والا سلوک محکمہ صحت اور حکومت نے رکھا ہوا ہے۔
یہ بات بڑے دکھ کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ ایسے ایسے دواخانے سیل کئے گئے ہیں جو نسل در نسل انسانیت کی خدمت کر رہے تھے ۔ اور کسی مریض یا عام شہری کو کبھی ان سے کوئی شکایت نہیں ہوئی۔ اور جب ان کا کاروبار سیل کیا گیا تو تین چیزیں برآمد ہوئیں نمبر ایک پٹی نمبر دوئم روئی اور نمبر تین لکڑ کی چھوٹی پھٹیاں ۔کیا یہ زیادتی نہیں ؟

کچھ کلینکس پر گلوکومیٹرز کی موجودگی انکی بندش کا سبب بنے۔ کچھ ایسی دکانیں بھی تھی جن کوکلینک سمجھ کر سیل کیا گیا بعد میں معلوم ہوا وہ موٹر سائیکل مکینک کی دکان تھی۔ قصہ مختصر جب بند دکانوں کوکلینکس سمجھ کر سیل کیا گیا ہے تو ان کو ڈی سیل کر کے چیک کیا جائے اور پھر جزا سزا کا عمل ہو کیونکہ ہر متاثرہ شخص ” عدالت کا دروازہ ” کھٹکھٹا نہیں سکتا ۔ عدالت میں جانے کے لئے روپے پیسے کی ضرورت ہے جبکہ جن کا کاروبار بند ہو وہ ” زندگی اور موت ” کی کشمکش میں مبتلا ہوتے ہیں۔

گزارش ہے کہ عام روزِ مرہ کی ڈسپرین پیناڈول پر پابندی ختم کی جائے تاکہ معمولی سردرر کے لئے غریب سفید پوش طبقہ تڑپنے کی بجائے کئی سے بھی خرید کر فائدہ حاصل کر سکے۔ معتصبانہ قانون کا خاتمہ کر کے عام روزِ مرہ ادویات پر پابندی ختم کی جائے اس طرح ایسے دوردراز دیہات جہاں ” میڈیکل سٹور یا فامیسی ” کا تصور نہیں وہ عام پرچون کی دکانوں یا حکماء اور ہومیوپیتھ سے خرید کر اپنا وقت گزار سکیں۔

عام روز مرہ کی ادویات سے پابندی کے خاتمہ سے محکمہ صحت کو حکماء اور ہومیوپیتھس کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے اصل ” اتائیوں ” کے خلاف مجبوراً کاروائی کرنا پڑے گی جس سے پاکستان میں حقیقی اتائیت کا خاتمہ ہوگا۔
سرنج ایک بہت ہی کارآمد چیز ہے ۔ جب سرنج کی وجہ سے چلان نہیں ہوتے تھے تب اس کا حصول اتنا آسان تھا کہ شہر سے بہت دور چھوٹے چھوٹے دیہاتوں میں بھی آسانی سے مل جاتی تھیں۔ جب سرنج کی وجہ سے کلینکس دواخانے اور عام کریانہ پرچون کی دکانیں محکمہ صحت کا تارگٹ بنے تو سرنج کا ملنا( ایسے علاقے دیہات جہاں میڈیکل سٹور نہیں ہے) مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوگیا۔ ہومیوپیتھس اور حکماء نے بھی جرمانے والی پھکیوں کی وجہ سے سرنجیں رکھنے سے توبہ کر لی ! نتیجہ وہ کسان جو گائے بھینس کو دودھ کے لئے ٹیکہ لگاتے ہیں وہ مجبوراً ” ایک ہی سرنج ” استعمال کرتے ہیں۔ کیا بیمار گائے بھینس تندرست گائے بھینس کو اپنی بیماری کا تحفہ نہیں دیتیں۔اگر تندرست گائے بھینس بیمار گائے بھینس کی وجہ سے بیمار ہو جاتیں ہیں تو کیا دودھ پیتے بچے اور کمزور انسان جانوروں کی بیماریوں میں مبتلا نہیں ہوتے؟ لازماً ہوتے ہیں۔

منشیات کے عادی لوگ نشہ کی لت پوری کرنے کے لئے جب ایک ہی سرنج سے مل کر نشہ والا ٹیکہ لگاتے ہیں تو کیا ” ہیپاٹائٹس ، ایچ آئی وی ، ایڈز ” وغیرہ پھیلانے کا سبب نہیں ؟ حکومت پاکستان سے گزارش ہے کہ ہومیوپیتھی اور طب کی افادیت کو سمجھتے ہوئے اس کو اس کا جائز مقام دیں اگر ہم پاکستان کے غیور عوام اور سفید پوش طبقہ کی خدمت کرنے کے ساتھ اللہ اور اللہ پاک کے پیارے حبیب ۖ کو خوش کرنا چاہتے ہیں تو دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہوگئی۔ دکھی سسکتی انسانیت کی خدمت اور اتائیت کے خاتمہ کے لئے عام روزِ مرہ کی ادویات جیسا ڈسپرین اور سرنج سے پابندی اٹھانی ہو گی۔
Dr Tasawar Hussain Mirza

تحریر : ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Share this:
Khawaja Brothers
Previous Post پیراگون اسکینڈل: خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
Next Post سلمان خان کا سروگیسی کے ذریعے باپ بننے کا فیصلہ
Salman Khan

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.