geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عدالتیں کسی کی جاگیر نہیں

July 9, 2019 0 1 min read
Supreme Court
Share this:

Supreme Court

تحریر : مراد علی شاہد

تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ فلاحی مملکت اور مہذب معاشروں کی اساس ریاست میں قائم کردہ عدالتوں کا معیار انصاف ہوتا ہے،جو کسی تعصب اور جانبداری کے بغیر میرٹ پر فیصلے سناتی ہیں۔مبنی برحقائق فیصلوں کی بنا پر ہی عدل کرنے والے کو امام عادل کہا گیا ہے اور کہتے ہیں کہ امام عادل کی دعا کبھی رد نہیں ہوتی کیونکہ اللہ کے نزدیک ایسے افراد کی قدرومنزلت اور عزت ہوتی ہے۔حضرت ابو ھریرہسے روائت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ تین قسم کے افراد کی دعا کبھی اللہ کے ہاں رد نہیں ہوتی۔امام عادل،روزہ دار جب وہ افطار کر رہا ہو اور تیسرا مظلوم، جس کے بارے میں عام طور پر کہا جاتا ہے کہ مظلوم کی دعا عرش ہلا دیتی ہے۔پاکستان کے موجودہ عدالتی نظام اور اس نظام پر مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے نکتہ چینی سے یقینا امام عادل کے ہاتھوں میں تھاما ہوا قلم ضرور لغزیدہ ہوگا اور وہ ضرور سوچتے ہونگے کہ ہم کس کو جوابدہ ہیں۔خدا کو یا عوام کے ان منتخب کردہ نمائندوں کو،یہ بات صحیح ہے کہ جمہوری اداروں میں عدالتوں کو مرکزی حیثیت حاصل ہوتی ہے لیکن کچھ ایسے عناصر بھی اسی نظام کا حصہ ہوتے ہیں جو ان اداروں کو مرکز سے نکال باہر کرنے کے درپے رہتے ہیں اور یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو جمہوری لبادہ میں آمرانہ نظام کو ہوا دے رہے ہوتے ہیں۔لیکن جمہوری ممالک ہمیشہ انصاف کے علمبردار رہتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ملک میں اگر غربت و افلاس کو ختم کر کے انصاف کا بول بالا اور معاشی استحکام لانا ہے تو پھر نیلسن منڈیلا کے اس فلسفہ کو جمہوری اداروں میں پنپنے کی گنجائش رکھنا ہوگی کہ”غربت ،خیرات سے نہیں انصاف سے ختم ہوتی ہے۔

دوسری جنگ عظیم کا زمانہ ہے محوری فوجوں کا پلڑا بھاری ہے،جاپان برما اور پرل ہاربر پر بھرپور حملہ کر کے دشمن کو پسپا کر چکا ہے ایسی صورت حال میں برطانیہ کے وزیر اعظم سر ونسٹن چر ل کے پاس اس کا ایک وزیر آ کر کہتا ہے کہ سر کیا ہم یہ جنگ جیت جائیں گے؟سر ونسٹن چرچل عجب جواب دیتے ہیں کہ ”کیا میرے ملک کی عدالتیں انصاف نہیں کر رہیں؟۔جواب معمول سے ہٹ کر تھا کہ کہاں میدان جنگ اور کہاں ملک کا ایک ایسا ادارہ جو لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے،دونوں کا کیا ربط مگر وقت اور حالات نے ثابت کیا کہ اگر ملک میں عوام کو ان کے در پر انصاف مہیا ہو رہا ہے تو وہ اپنے ملک پر ہونے والے کسی بھی قسم کے ظلم کو کبھی برداششت نہیں کریں گے،بالکل ویسے ہی جیسے کہ اشوک نے اپنی زندگی کے آخری معرکہ جسے کلنگہ کا معرکہ کہا جاتا ہے اس کو فتح کرنے کے بعد ایک اعلان کیا کہ آج کے بعد میری کوئی فوج نہیں ہو گی،وزیروں نے کہا کہ جناب اگر ہماری اپنی فوگ نہیں ہوگی تو دشمن ملک ہماری عوام کو گاجر مولی کی طرح کاٹ کر کھا جائیں گے۔

اشوک نے بھی ونسٹن کی طرح عجب جواب دیا کہ پہلے میرے پاس چار لاکھ فوج تھی آج کے بعد میری ریاست کا ہر فرد یعنی چالیس لاکھ افراد اپنے ملک کا دفاع سپاہی بن کر کریں گے۔لیکن تمام باتوں کے لئے ضروری ہے کہ ملک کی عدالتیں آزاد۔خودمختار اور سیاسی اثر رسوخ سے مبرا ہوں۔سیاسی مداخلت عدالتی نظام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے جو انصاف کے پہئے کو کسی طور صحیح سمت گھومتا نہیں دیکھنا چاہتے،ان سب باتوں کا حل ان دو باتوں میں مضمر ہے،ایک کہ معاشرتی بگاڑ کے سدھار کے لئے قانون کے آہنی سے کام لیا جائے یعنی قانون کا اطلاق کرتے ہوئے امیر وغریب اور اشراف ورذیل کی پرواہ کئے بغیر صرف میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کیا جائے تاکہ کسی کو بھی عدالتی نظام اور فیصلوں پر انگلی اٹھانے کا موقع نہ مل سکے۔دوسرا امام عادل کو دائرہ اختیار میں رکھنے کے لئے وہی اقدامات کئے جائیں جو کسی ملزم یا مجرم کو سدھارنے کے لئے ذکر کیا گیا ہے۔

ایک مثال سے وضاحت کرتا چلوں کہ ملک فارس کا ایک عادل حکمران تھا جس کا نام کمپوچیا تھا اس کے دربار نے ایک فریادی نے فریاد کی کہ آپ کے ملک کی سب سے اعلی عدالت کے جج نے قاتل سے رشوت لے کر مقتول کے خاندان سے زیادتی کی ہے،تحقیق کرنے پر جج واقعی رشوت لینے میں ملوث پایا گیا۔کمپوچیا نے بھی اس کا عجب فیصلہ کیا کہ جج کو معزول کر کے اس کے بیٹے کو جج کے عہدہ پر فائز کردیا جائے وزیر خاص نے عرض کیا کہ بادشاہ سلامت یہ کیسا انصاف ہے کہ باپ کو معزول کیا اور اسی کے بیٹے کو اسی عہدہ جج پر فائز بھی کردیا تو اس پر کمپوچیا نے مزید حکم صادر فرمایا کہ باپ جج کے جسم کی کھال اتروا کر بیٹے کی کرسی کی پوشش کر دی جائے کہ جب بیٹا کوئی غلط فیصلہ کرنے لگے تو اسے اپنے باپ کی کھال دیکھ کر عبرت حاصل ہو کہ باپ کی جگہ میری کھال کی پاشش بھی کروائی جا سکتی ہے۔میرے ملک میں بھی عدالتوں کے نظام ،نظام کو ڈسٹرب کرنے کے لئے سیاسی و سرکاری اثر و رسوخ کا سلسلہ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ کمپوچیا کے فارمولا انصاف کا اطلاق ضروری ہو گیا ہے۔کیونکہ عدالت آزاد اور خود مختار ادارہے کسی کی ذاتی جاگیر نہیں اور عدالتوں میں اس وقت تک انصاف ہوتا رہیگا جب تک یہ ہمہ قسم کے اثر رسوخ سے آزاد ہو۔
Murad Ali

تحریر : مراد علی شاہد

Share this:
SOHDA E PAKSITAN SSB TROPHY SHOOTING BALL TOURNAMENT
Previous Post شہداء پاکستان SSB ٹرافی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل واحد اسپورٹس کے نام
Next Post مریم صاحبہ کا عدلیہ پر ایک اور وار
Maryam Nawaz

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.