geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فیس بک یا فیک بک

July 22, 2019 0 1 min read
Facebook
Share this:

Facebook

تحریر : روشن خٹک

یوں تو سوشل میڈیا کے اور ویب سائٹس بھی موجود ہیں لیکن فیس بک ہمارے عہد کا لازمی جز بن گیا ہے ،بچے بوڑھے، خواتین سبھی فیس بک کے رسیا ہیں۔ گھر میں اگر پانچ افراد ہیں تو ان سب کا فارغ وقت فیس بک پر ہی گزرتا ہے یوں لگتا ہے جیسے ہم فیس بک کے عہد میں نہیں بلکہ فیس بک پر زندہ ہیں۔اس سماجی ویب سائٹ نے ہمارے طور طریقوں کو مکمل طورپر بدل ڈالا ہے۔ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو اگر یہ پتہ ہوتا کہ اس کی بنائی ہوئی سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ”فیس بک ” کو لوگ دھوکہ دہی، فریب اور پروپیگنڈہ کے لئے بھی استعمال کریں گے تو وہ اسے فیس بک کی بجائے ‘فیک بک’ کا نام ہی دے دیتے۔کیونکہ نو جوانوں کی ایک بڑی تعداد فیس بک کے ذریعے بہت سے غلط کام بھی کر رہی ہے، زمانہ جس رفتار سے آگے کی طرف بڑھ رہا ہے ،جذباتی طور پر ہم پیچھے جا رہے ہیں۔اپنا ئیت اور خلوص ختم ہوتا جا رہا ہے۔

مثلا اپ محبت جیسے پاک جذبہ انسانی کو ہی لے لیجئے جب ہم جوان تھے تو یہ ایک بڑا مشکل ترین اور خطر ناک کام سمجھا جاتا تھا۔پہلے جب دو اور دو آنکھیں چار ہو جاتی تھیں ،ایک دوسرے پر کنکھیوں سے وار شروع ہوتا،کئی روز تک پیچھا کرکے اپنی محبت کا یقین دلایا جاتا،ایک کاغذ پر ادھر ادھر سے اشعار ڈھونڈ کر لکھتے، پھر کاغذ پر دل کی شکل بنا کر اس میں تیر پیوست کرکے کسی طریقہ سے محبوب کے نظروں کے سامنے نذرانہ کی صورت میں پیش کرتے ۔پھرانتظار ہوتا کہ رقعہ کا جواب آتا ہے یا محبوبہ کے بھائی کا عتاب آتا ہے۔

اب فیس بک نے محبت کے اس سلسلے کو بہت آسان کر دیا ہے۔ بہت سے نوجوان فیک آئی ڈی بنا کر ،اپنی پروفائل پر کسی حسیں لڑکی کی تصویر لگا کر محبت کا سلسلہ شروع کرتے ہیں۔ اس کا شکار بھی عموما نو جوان ہی ہوتے ہیں۔ وہ اِن باکس میں پہلا پیغام ”ہائے ” لکھ کر بھیجتے ہیں۔اگر جواب ہائے سے اجائے تو دل کا پھول اور خود ایک فول بن جاتا ہے ۔ پھر” آئی لو یو” کی تکرار شروع ہو جاتی ہے۔ اور یوں محبت کا یہ سلسلہ کچھ عرصہ تک چلتا رہتا ہے ۔اور پھرپیغام آتا ہے۔

فیس بک پر جو تمھارے لئے گلنار تھی، میں تھا وہ۔۔۔۔وہ جو الہڑ سی بڑی شوخ سی مٹیار تھی، میں تھا وہ
تم کو یہ جان کے ممکن ہے ،پریشانی سی ہو ۔۔۔۔۔۔ وہ جو معقول سے رشتہ کی طلبگار تھی، میں تھا وہ
وہ جو آمادہ امداد تھے ہر وقت تم تھے وہ۔۔۔۔۔۔وہ جو پانچ سو روپے لوڈ کرنے کی طلبگار تھی،میں تھا وہ

یوں محبت کا یہ سلسلہ ختم ہو جاتا ہے اور پھر دوسرے کسی فیک آئی ڈی پر اسی قسم کا سلسہ شروع ہو جاتا ہے، جس کا انجام بھی پہلے جیسا ہی ہوتا ہے۔محبت کے اس فضول سلسلے کے بعد اگر ہم فیس بک کے دیگر نقصانات کا ذکر کریں تو وہ اس سے بھی زیادہ نقصان دہ ہیں۔من گھڑت اور بے بنیاد خبریں پھیلانے، کسی کو برا بھلا کہنے،حریفوں کے خلاف پرو پیگنڈہ کرنے اور بے ہودہ قسم کے ویڈیو شئیر کرنے کے لئے بھی فیس بک کا استعمال ہو رہا ہے۔جو معاشرے میں موجود مختلف طبقات کے درمیان نفرت کا باعث بن رہی ہیں۔اور اب تو شیطان بھی فیس بک پر کام کرتا نظر آتا ہے،وہ ہماری سر گر میوں پر نظر رکھتا ہے اس لئے جب یار لوگ کسی نیکی اور تقویٰ پر مبنی کوئی پوسٹ شئیر کرتے ہیں۔

تو ساتھ ہی ہمیں خبر دار کیا جاتا ہے کہ اس پوسٹ کو لائیک کرنے یا شیئر کرنے سے شیطان آپ کو روکے گا ،، یہ الگ بات ہے کہ ایسی پوسٹ دیکھ کر ہم اسے لائیک کرتے ہیں ، آگے شیئر کرتے ہیں کیونکہ ہماری غیرتِ ایمانی یہ گوارہ نہیں کرتی کہ شیطان ملعون کے رکنے سے ہم رک ہی جائیں ۔ان تمام باتوں کے باوجود اس کے کچھ فائدے ضرور ہیں ،جس کا ذکر نہ کرنا فیس بک کے متوالوں سے زیادتی ہو گی۔ مثلا اس کے ذریعے ہم ایک دوسرے کے سالگرہ دن سے باخبر رہتے ہیں۔

سالگرہ مبارک کہتے ہیں ، تعزیت بھی فیس بک پر ہی کرتے ہیں ،سیاست بھی اسی پر کرتے ہیں،ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلانے کا کام بھی فیس بک پر ہی کرتے ہیں۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ابھی دنیا اچھے لوگوں سے خالی نہیں ہوئی، اس لئے فیس بک پر اچھے مرد و خواتین بھی مل جاتے ہیں ۔ جن سے تبادلہ خیالات ہمارے معلومات میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ یا ان کے پوسٹ بڑے دلچسپ اور معلوماتی ہو تے ہیں۔مگر فیس بک کی اس دنیا میں اچھے لوگ بہت کم اور برے لوگ زیادہ ملتے ہیں۔ با وجہ ازیں حکومت سے گزارش ہے ایران،چین اور اسی طرح کئی دیگر ممالک کی طرح فیس بک پر پابندی لگا دی جائے یا کم از کم فیس بک پر ہونے والی منفی سر گرمیوں کورکاجائے۔جو ہمارے معاشرے میں اقدار کی تباہی،غیر اخلاقی سرگرمیوں کی فروغ اور انتشار پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں۔جبکہ اس طرح کی زیادہ تر سرگرمیاں فیک آئی ڈیز کی مدد سے سر انجام دی جاتی ہیں،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ما ہرین کا کہنا ہے کہ جعلی آئی ڈی بنانے والے کو تلاش کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے لئے وفاقی تحقیقاتی ادارے اور ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ کو جد و جہد کرنی ہو گی ، لہذا حکومت سے گزارش ہے کہ اگر وہ فیس بک کو بند نہیں کر سکتے تو وہ فیس بک کو” فیک بک” بنانے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کرے۔
Roshan khattak

تحریر : روشن خٹک

Share this:
Plastic Industry
Previous Post پلاسٹک انڈسٹری پر منڈلاتے خطرات کے بادل
Next Post ایڈ، ٹریڈ اور ایڈز
IMF

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.