geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا کے ساتھ تعلقات سچائی اور بھروسے پر مبنی ہوں گے: وزیر اعظم

July 24, 2019 1 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دورہ واشنگٹن کے بعد امریکا کے ساتھ تعلقات سچائی اور بھروسے پر مبنی ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کیپیٹل ہل پہنچنے پر امریکی ارکان کانگریس کی جانب سے پُرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔

امریکی رکن کانگریس نے اردو میں وزیراعظم عمران خان کو خوش آمدید کہا اور سلام اور شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے امریکی اراکینِ کانگریس سے خطاب میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مائیک پومپیو کو بتایا کہ ہمیں ایک دوسرے پر بھروسا کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستان کے بارے میں غلط فہمی پائی جاتی تھی، دورہ امریکا کا مقصد یہاں کے لوگوں کو پاکستان کے بارے میں صحیح آگہی فراہم کرنا تھا، ماضی کی حکومتوں نے امریکا کو زمینی حقائق سے صحیح آگاہ نہیں کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا کو واضح طور پر بتائیں گے کہ افغان امن عمل میں ہم کیا کر سکتے ہیں، یہ توقع نہ رکھی جائے کہ سب کچھ آسان ہو گا لیکن افغان امن عمل میں ہم بھرپور کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پورا ملک اور سیکیورٹی فورسز سب حکومت کے ساتھ ہیں، امریکا سمیت ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ مسئلہ افغانستان کا حل جلد از جلد تلاش کیا جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کی جنگ پاکستان میں لڑ رہے ہیں، ہزاروں پاکستانیوں نے اس جنگ میں قربانیاں دیں اور اربوں کا نقصان ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم خود دفاعی پوزیشن پر تھے، ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کیسے کیا جا سکتا تھا۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں قیام امن کے لیے وزیر اعظم پاکستان کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات انتہائی اہم ہیں اور امریکا میں کئی پاکستانی ڈاکٹرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔

امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔

شیلا جیکسن نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی ایشیاء میں قیام امن کے لیے بہت کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی خدمات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اراکین کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے ہزاروں قربانیاں دیں، وزیراعظم پاکستان کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اراکین کانگریس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی مضبوطی کے لیے کانگریس کا کردار انتہائی اہم ہے۔

Share this:
General Qamar Javed Bajwa - Meeting
Previous Post آرمی چیف کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ امور اور علاقائی سلامتی صورتحال پر گفتگو
Next Post آشیانہ ریفرنس: شہباز شریف احتساب عدالت پیش، سماعت 7 اگست تک ملتوی
Shahbaz Sharif

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.