geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عالمی ویکسین مہم میں رکاوٹ کی بڑی وجہ سوشل میڈیا پر افواہیں

July 24, 2019 1 1 min read
Vaccine
Share this:

Vaccine

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری

گزشتہ دنوں ایک چونکا دینے والی خبر نے یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ متنازعہ، غریب ترین اور جنگ زدہ ممالک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بچوں کی بڑی تعداد ویکسین سے محروم رہ جاتی ہے جس کی وجہ سے ان میں خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیںعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور یونیسیف کے حالیہ اعداد وشمار کے مطابق 2010 کے بعد خناق ، تشنج اور کالی کھانسی اور خسرے کی ویکسین کی شرح 95 فیصد کے بجائے قریباََ86 فیصد رہی ،عام بیماریوں سے بچانے والی ویکسین دینے کا ہدف بھی پورا نہیں ہوسکا ہے، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور یونیسیف کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو کروڑ بچوں کو ویکسین نہیں دی گئی، یعنی دس میں سے ایک بچہ عام بیماریوں کا شکار ہوسکتا ہے،ہیڈی لارسن جوکہ ویکسین کانفیڈنس پروجیکٹ کی سربراہ ہیں کا کہنا ہے کہ غریب اور ترقی یافتہ ممالک میں ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر مہمات چلائی جارہی ہیں جن میں سیاسی مقاصد بھی شامل ہیں ادارہ یونیسیف کا کہنا ہے کہ دوردراز دیہی علاقوں میں بچوں تک رسائی بڑا اہم مسئلہ ہے،نائجیریا، پاکستان اور بھارت میں 70 لاکھ بچے ویکسین سے محروم رہ گئے ہیں۔

جبکہ جنگ زدہ ممالک صومالیہ، مالی، افغانستان، جنوبی سوڈان، شام اور یمن میں حالات اور بھی خراب ہیں جہاں سے ڈیٹا ہی حاصل نہیں کیاجا سکا ، عالمی ادارہ برائے صحت نے کہا ہے کہ 2018 میں خسرے کے واقعات میں دوگنا اضافہ ہوا ہے یعنی 350,000 کیسز رجسٹر ہوئے ہیں،اقوامِ متحدہ کی ذیلی تنظیموں نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کی اپنے بچوں کو ویکسین دینے کی جانب توجہ کم ہو رہی ہے یہاں تک کہ یورپ میں بھی ویکسین نہ دینے والے افراد میں اضافہ ہورہا ہے،جس کی وجہ سے ویکسینیشن کی شرح کم ہوئی ہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں خسرے کے مریض بڑھے ہیںکہا جاتا ہے کہ یہ سب افواہوں نے کام دکھایا ہے،یونیسیف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکا کہنا ہے کہ خسرہ ایک چھوت کا مرض ہے جو تیزی سے پھیلتا ہے اس کے بارے ڈیٹا بھی غائب ہے بچوں کی ویکسین تک رسائی بھی نہیں ہے ،برطانوی ویلکم فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں لوگوں کا ویکسین پر سے اعتبار کم ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے پانچ میں سے ایک فرد ویکسین کی افادیت کا قائل نہیں ہے ،جس میں زیادہ عمل دخل سوشل میڈیا پر افواہوں کا بھی ہے سانچ کے قارئین کرام !پاکستان میں رواں سال (2019)پولیو کیسوں کی تعداد 45 ہوگئی ہے جس میں 35 کیس تو صرف خیبر پختونخوا میں سامنے آئے ہیں،خیبر پختونخوا میں 35 کیسوں میں سے 17 بنوں، ضم شدہ اضلاع سے آٹھ، تور غر سے پانچ جبکہ لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو اور شانگلہ سے ایک، ایک کیس سامنے آیا ہے،پنجاب سے پانچ، سندھ تین اور بلوچستان سے پولیو کے دو کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

یہ تمام ڈیٹاپولیو کے حوالے سے تشکیل کردہ قومی ایمرجنسی سینٹر کا ہے ،ملک بھر میںپولیو کے کیسوں کی اتنی بڑی تعداد سامنے آنے کی چند وجوہات سننے کو مل رہی ہیں جن میں سے ایک بڑی وجہ تو پولیو ویکسین کے بارے پیدا ہونے والی غلط فہمیاں ہیں،جنکے بارے محکمہ صحت اور حکومت پاکستان کے ادارے اِن غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے بھر پور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں ،بعض جگہوں پر خاص طور پر دوردراز کے علاقوں میں پولیو ورکرز کی غفلت کو بھی زیر بحث لایا جاتا ہے جبکہ ویکیسن کے معیار پر بھی شکوک و شبہات بڑھنے کی وجہ سے بچوں کو ویکسین نہ پلانے سے بھی پولیو کے کیس سامنے آئے ہیں ،گزشتہ سال 2018میں پاکستان سے پولیو کے 12 کیس سامنے آئے تھے، جن میں سندھ سے ایک، خیبرپختونخوا سے دو، فاٹا سے چھ اور بلوچستان سے تین کیس ریکارڈ ہوئے تھے،کہا جاتا ہے کہ دنیا میں تین ممالک ایسے ہیں جہاں پولیو وائرس موجود ہے ان ممالک میں نائیجیریا ،افغانستان ،پاکستان شامل ہیں۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر یہ ممالک پولیو وائرس سے پاک نہ ہو سکے تو یہ وائرس ایک مرتبہ پھر پوری دنیا کو لپیٹ میں لے سکتا ہے ، معذوری سے بچانے والی پولیو ویکسین کے بارے میں پاکستانی عوام میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں جوکہ لمحہ فکریہ ہے حکومت کے تمام تر اقدامات کے باوجود غلط فہمیوں نے عوام میں خوف پیدا کیا جو کہ بچوں اور نئی نسل کی صحت ومستقبل کے لئے بہتر نہ ہے اس خوف اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے افراد کو آگے آکر پولیو ویکسین اور دیگر ویکسین کے بارے لوگوں کو آگاہ کرنا ہوگا ،دو لاکھ 62 ہزارسے زائد پولیو ورکرزپاکستان میں پولیو کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہیں جو انسدادِ پولیو مہمات کے دوران گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے ہیں ، پاکستان کے پولیو ورکرز کی 70 فیصد تعداد خواتین پر مشتمل ہے ،رواں سال جون میں ڈبلیو ایچ او کی سفارش پر پاکستان کے تمام شہریوں کو ملکی ایئرپورٹس پر پولیو کے قطرے پلائے جانے کا کہا گیا تاکہ اس مرض کو دنیا میں پھیلنے سے روکا جا سکے۔

حکومت پاکستان نے اس مرض کے مکمل خاتمے کے لئے ویکیسنیشن ٹیموں کو بہتر سیکورٹی فراہم کی ہے ، خطرناک علاقوں میں کام کرنے والے رضاکاروں کو پولیس سیکورٹی فراہم بھی کی ہے ،اور سینکڑوں والدین کو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلا کرصحت عامہ کو خطرے میں ڈالنے کی بنا پر گرفتار کیا گیاہے، پاکستان میں 1978 سے پہلے برس کے بچوں کو 6 متعدی بیماریوں سے بچائو کی ویکسی نیشن دینے کا سلسلہ جارہی ہے،ان بیماریوں میں پیدائش کے فوراََ بعدپہلا ٹیکہ تپ دق یا ٹی بی کا لگانے کے ساتھ پولیوویکسین کے قطرے پلائے جاتے ہیں، 6 ہفتے بعددوسرا ٹیکہ خناق کالی کھانسی اورتشنج سے بچائوکا لگایا جاتا ہے اور پولیو سے بچائو کے قطرے بھی پلائے جاتے ہیں، 10 ہفتے بعد پھر خناق کالی کھانسی اورتشنج سے بچانے کا ٹیکہ اورپولیو کے قطرے دئیے جاتے ہیں،چوتھی ویکسی نیشن 14 ہفتے کے بعد کی جاتی ہے اور 9 ماہ کی عمر میں پہنچنے پر خسرہ سے بچائو کا ٹیکہ لگایا جاتا ہے،اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو سال میں تین سے چار بار انسداد پولیو مہم کے دوران قطرے پلائے جاتے ہیں۔
MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری
03336963372

Share this:
Indian Judiciary
Previous Post بھارتی عدلیہ اور قومی زبان
Next Post عالمی سست روی پاکستانی معیشت کو متاثر کر رہی ہے، رپورٹ
Economy

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.