geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مسٹر”پرائم منسٹر” اِن” امریکہ”

July 25, 2019 1 1 min read
Imran Khan – Donald Trump Meeting
Share this:

Imran Khan – Donald Trump Meeting

تحریر : مرزا رضوان

سیاسی اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور سالمیت کیلئے اٹھائے جانیوالے ہر اقدام کو دلی طور پر سراہنا اور اسکی تائید کرنا بھی ”محب وطن ”ہونے کی نشانی ہے ۔ خیرکسی کے نہ ماننے سے کچھ خاص فرق نہیں پڑتا لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے” دورہ امریکہ” نے پوری دنیا میں ”دھوم ”مچا دی ہے ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کی اکثریت اس دورہ امریکہ کو ایک بہت ہی کامیاب دورہ قرار دے رہی ہے ۔اور یوں وزیر اعظم عمران خان کے اس دورہ امریکہ نے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔امریکہ کی تاریخ میں کسی غیر ملکی حکومتی سربراہ کیلئے واشنگٹن ڈی سی کے کیپٹل ارینا ون میں منعقدہ پہلا بڑا سیاسی ”اجتماع”تھا ۔ وائس آف امریکہ کے مطابق اس اسٹیڈیم میں کل بیس ہزار سیٹیں موجود ہیں اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکہ آمد پر تقریباً اٹھارہ ہزار افراد نے شرکت کی تھی ۔ مگر وزیراعظم عمران خان کی امریکہ آمد پر بیس ہزار سیٹیں”فل” اور ہال سمیت اسٹیڈیم سے باہر بھی پاکستانیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

سب سے پہلے تو وزیراعظم عمران خان نے سرکار ی خزانے پر بے جا بوجھ ڈالتے ہوئے ”جہاز”بھر کے وفد ساتھ لیجانے کی بجائے” پرائیویٹ فلائٹ” میں سفر کرنے کو ترجیح دیکر پاکستانی عوام کے دل جیت لئے ۔ اور پھروزیر اعظم پاکستان عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے جس دلیری اور حوصلہ مندی سے پاکستا نی اور کشمیری عوام کا مقدمہ پیش کیا،ماضی کے ادوار میں اس کی مثال ملنا مشکل ہے ۔ اس گرمجوش اور فراخدلانہ ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے موثر حل کیلئے بھارت اور پاکستان کے درمیان بطور ”ثالث ”کردار ادا کرنے کی بیان پرپاکستان کے روایتی ”حریف”بھارت میں ”صف ماتم ”بچھ گئی،کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ مسئلہ کشمیر پر ”ثالثی”کیلئے انہیں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے بھی کہاگیا ہے ، جس پر بھارتی میڈیا چِلاتے چِلاتے مختلف حربوں اور بیان بازیوں پر اتر آیا، بھارتی حکومت اور بھارتی وزیر خارجہ کی طرف سے امریکی صدر کے اس بیان پر شدید تنقید کی اور کہاکہ بھارتی وزیراعظم کی طرف سے امریکی صدر کو ”ثالثی ”کیلئے نہیں کہا گیا۔ان وضاحتوں اور شدید تنقید سے بھارت کا ایک اور ”مکروہ چہرہ”کھل کر پوری دنیا کے سامنے آگیا ہے۔یعنی بھارت کشمیر پر اپنا تسلط اور نہتے کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم کو کسی صورت بند نہیں کرنا چاہتا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماضی میں بھی امریکہ کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر بطور ”ثالث ”کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی مگر بھارت نے ہمیشہ ”راہ فرار ”اختیار کی ۔ اگر اب بھی بھارت جناب ڈونلڈ ٹرمپ کی اس” بمپر آفر ”پر آمادہ ہوجائے تو ”آزادی کشمیر ”سمیت پوری خطے کے ”امن ”کو ایک نئی تقویت بھی ملے گی اور یہی پاکستان کی خارجی پالیسی کی ایک بہت بڑی کامیابی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان نے
پاکستان کی بائیس کروڑ عوام سمیت کشمیربھائیوں کی ”دِلوں” کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنے اس دورہ امریکہ میں ”مسئلہ کشمیر”کو جس قدر اولین ترجیح دی ہے، ان کے اس عظیم اقدام نے کشمیریوں کے جسم میں ایک نئی ”جان”ڈال دی ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اس اہم فریضے کی ادائیگی پر ”خیر مقدم” کرتے ہوئے آزادی کشمیر کے عظیم وبزرگ رہنما اور آل پاڑٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہاہے کہ ‘میں اپنی زندگی میںپہلا ”لیڈر ”دیکھ رہاہوں کہ جس نے ہم نہتے کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائی’۔ساتھ ہی سید علی گیلانی نے یہ بھی کہاکہ ‘خان صاحب ”کشمیر”جل رہاہے صرف ”بات چیت”سے ہی کشمیر”آزاد”ہو سکتا ہے۔

جبکہ بھارتی حکومت نہیں چاہتی کہ ”پاکستان ”کشمیریوں کیلئے ”آواز”اٹھائے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دروہ امریکہ نے پوری دنیا میں ایک ”ہلچل ”مچادی ہے اور اس دورے کو خاصی اہمیت دی جارہی ہے ۔پاکستان کی سیاسی اپوزیشن جماعتیں جو وزیراعظم پاکستان عمران خان کو کبھی ”سلیکٹڈ”تو کبھی ”نالائق اعظم ”گردانتے ہیں وہیں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عمران خان کو ”گریٹ لیڈر”قرار دینا ہماری اپوزیشن جماعتوں کیلئے بھی ”لمحہ فکریہ” ہے ۔ ساتھ ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے روح رواں بلاول بھٹو نے بھی اپنے ”محب وطن ”ہونے کا عملی ثبوت دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر ٹویٹ کرتے اور مثبت پیغام دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی غیر جمہوری سیاست اور مہلک پالیسیوں پر”تحفظات” کے باوجود عالمی سطح پر حکومتی اقدامات کی غیرمشروط ”حمایت ”کا ”اعلان ”کیا۔

محترم قارئین!بلاشبہ وطن عزیزپاکستان ماضی میں بھی امریکہ کا بہت بڑا ”اتحادی ”رہاہے ۔ اور اپنی اس امریکی بے لوث”دوستی”کو نبھانے اور ”دہشت گردی” کے خاتمے سمیت خطے کو ”پرُامن” بنانے کیلئے وطن عزیزپاکستان نے بے شمار ”قربانیاں ” دی ہیں ۔لیکن ہمیشہ امریکہ کی طرف سے ان قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کی بجائے ”ڈومور”کہہ کرخاموش کردیا گیا۔آج پھر امریکہ کے دل میں پاکستان کیلئے ”محبت ”جاگ اٹھی ہے اور وہ افغانستان سے نکلنے کیلئے پاکستان کی فی الفور اور بھرپور مدد کا خواہاں ہے ۔اگر وہ حقیقی معنوں میں افغانستان سمیت خطے میں ”امن ”کا خواہاں ہے تو پھر” مسئلہ کشمیر ”کے موثر حل کیلئے ”عملی کردار”ادا کرنا ہوگا اور بھارت کو بھی اس بات پر آمادہ کرنا ہوگا ، دنیا جانتی ہے کہ بھارت اس ”امریکی ثالثی ” سے اپنی ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ”راہ فرار”اختیار کریگا۔کیونکہ بھارت ہمیشہ سے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اس کے موثر حل میں بذات خود بہت بڑی ”رکاوٹ”ہے ۔اور بات بھی ساری دنیا کے سامنے ہے کہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے کے ساتھ ساتھ اب تو مسلمان بھارتی شہریوں پر بھی ظلم و ستم کے واقعات عام ہوتے جارہے ہیں ۔مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھارت کی طرف سے ”راہ فرار”اختیار کرنے پر بھی اپنی پالیسی واضع کرنا ہوگی۔کیونکہ امریکہ اور پاکستان بہت دیر بعد ایک دوسرے کے اتنے قریب ہوئے ہیں۔

پاک امریکہ دوستی کی ماضی میں دوری سے پاکستان اور امریکہ نے بہت کچھ سیکھا اور سمجھا ہوگا جس پر دونوں ممالک کو آج ہی سے انتہائی سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا تاکہ مستقبل قریب میں یہ دوستی ”مفادات ”کی فہرست سے نکل کر ایک” مثالی دوستی” کی صورت اختیار کرسکے ۔ مگر میری نظر میں شکیل آفریدی اور عافیہ صدیقی معاملے سے کہیں زیادہ ضروری معاملہ ”مسئلہ کشمیر”کے موثر حل کا ہے جہاں مسلط بھارتی فوج نہتے کشمیری مسلمانوں پر ”کیمیائی ہتھیار”استعمال کرکے انکی ”نسل کشی”کررہی ہے۔آخر میںوزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کو انکی پوری ٹیم کودلی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں پاکستانی عوام اور کشمیریوں بھائیوں کا” مقدمہ” بہت خوش اسلوبی سے لڑا۔ساتھ ساتھ وطن عزیز پاکستان کے فخر چیف آف آرمی سٹاف جناب جنرل قمرجاوید باجوہ صاحب ، ڈی جی آئی ایس پی آرجناب آصف غفور صاحب سمیت تمام” محب وطنوں” کو اس کامیاب امریکی دورے کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو کہ اللہ رب العالمین کشمیری بھائیوں کوآزادی کی نعمت سے سرفراز فرمائے اور وطن عزیز پاکستان کو اندرونی و بیرونی دشمنوں سے محفوظ رکھے۔آمین یا رب العالمین
Mirza Rizwan

تحریر : مرزا رضوان
mirzarizwan808@gmail.com

Share this:
Turkey - US
Previous Post ترکی کے خلاف امریکی اقتصادی پابندی ایکٹ کے ممکنہ اقدامات
Next Post ہم ابھی مایوس نہیں ہوئے!
Imran Khan

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.