geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بحیرہ روم میں سال کا بدترین المیہ: ڈیڑھ سو مہاجرین ڈوب گئے

July 27, 2019 0 1 min read
Refugees Boat
Share this:

Refugees Boat

لیبیا (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے بحیرہ روم میں تقریباﹰ تین سو مہاجرین سے بھری دو کشتیوں کے کھلے سمندر میں الٹ جانے کو اس سال کا سب سے بڑا المیہ قرار دیا ہے۔ خدشہ ہے کہ پناہ کے متلاشی ان تارکین وطن میں سے ڈیڑھ سو تک سمندر میں ڈوب گئے ہیں۔

لیبیا کے کوسٹ گارڈز اور اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے کے بیانات کے مطابق یہ المناک اور بہت ہلاک خیز واقعہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے 120 کلومیٹر یا 75 میل کے فاصلے پر کھلے سمندر میں جمعرات 25 جولائی کو پیش آیا۔

بپھری ہوئی سمندری لہروں کی وجہ سے الٹ جانے والی ان دو کشتیوں میں شمالی افریقہ سے بحری راستے کے ذریعے یورپ تک پہنچنے کے خواہش مند کل قریب 300 مہاجرین سوار تھے۔ ان میں سے تقریباﹰ 150 تک تارکین وطن تاحال لاپتہ ہیں، جن کے بارے میں حکام کو خدشہ ہے کہ وہ ڈوب گئے ہیں۔ باقی ماندہ تقریباﹰ ڈیڑھ سو تارکین وطن کو کھلے سمندر میں ماہی گیری کرنے والی مقامی کشتیوں نے بچایا اور اب انہیں واپس لیبیا میں ایسے مہاجرین کے لیے بنائے گئے حراستی مراکز میں پہنچایا جا چکا ہے۔

اس بارے میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ترجمان چارلی یاکسلی نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا، ”147 مہاجرین کو بچا لیا گیا۔ ہمارا اندازہ ہے کہ 150 تک تارکین وطن ایسے ہیں، جو تاحال لاپتہ ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ سمندر میں ڈوب گئے ہیں۔‘‘

اس تصویر میں ایک مہاجر خاتون اور ایک بچے کی لاشیں ڈوبنے والی کشتی کے شکستہ ڈھانچے کے درمیان تیر رہی ہیں۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن برائے مہاجرت کے اطالوی دفتر کے ترجمان فلاویو ڈی جیاکومو نے اسے ’ڈرامائی واقعہ‘ قرار دیا۔

اسی دوران اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فیلیپو گرانڈی نے کہا ہے، ”اتنی بڑی تعداد میں مہاجرین اور تارکین وطن کے ہلاک ہونے جانے کا مطلب یہ ہے کہ یہ المیہ بحیرہ روم میں سال رواں کے دوران پیش آنے والا سب سے ہلاکت خیز واقعہ ثابت ہوا ہے۔‘‘ گرانڈی نے یورپی یونین کے رکن ممالک سے یہ درخواست بھی کی کہ وہ بحیرہ روم کے پانیوں میں شمالی افریقہ سے یورپ پہنچنے کے خواہش مند لیکن انتہائی غیر محفوظ اور خستہ حال کشتیوں میں پرخطر سفر کرنے والے مہاجرین کو بچانے کے لیے اپنے امدادی مشن دوبارہ شروع کریں۔

قبل ازیں لیبیا کے ساحلی محافظوں نے رواں ہفتے کے آغاز پر بھی 30 ایسے مہاجرین کو حراست میں لے لیا تھا، جو سمندری راستے سے یوپ پہنچنے کی کوشش میں تھے۔ ان تارکین وطن کو بعد میں لیبیا میں تاجورہ کے حراستی مرکز میں پہنچا دیا گیا تھا۔ رواں ماہ کے اوائل میں اس حراستی مرکز پر کیے گئے ایک فضائی حملے میں بھی 50 سے زائد افراد مارے گئے تھے۔

اس مرکز میں اس وقت بھی 200 سے زائد تارکین وطن کو رکھا جا رہا ہے۔ لیکن مزید پریشانی کی بات یہ بھی ہے کہ یہ مرکز خانہ جنگی کے شکار ملک لیبیا میں ایک ایسی جگہ پر واقع ہے، جہاں سے متحارب جنگی فریقین کے مابین ہونے والی شدید زمینی اور فضائی لڑائی بھی زیادہ دور نہیں ہے۔

Share this:
Mike Pompeo
Previous Post ضرورت پڑی تو تہران جانے کے لیے تیار ہوں : مائیک پومپیو
Next Post اینکر قتل کیس: عاطف زمان کا ڈرائیور اور عینی شاہد دم توڑ گیا
Atif Zaman

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.