geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نئی بریگزٹ ڈیل شیخیاں مارنے سے بھی نہیں، جانسن کو کھلا پیغام

July 27, 2019 0 1 min read
Boris Johnson
Share this:

Boris Johnson

برلن (جیوڈیسک) یورپ نے نئے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو پیغام دیا ہے کہ شیخیاں مار کر بھی کوئی نئی بریگزٹ ڈیل حاصل نہیں کی جا سکتی۔ ایک اعلیٰ جرمن سیاستدان کے بقول جانسن ڈرا دھمکا کر بھی یورپی اتفاق رائے کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔

جرمن دارالحکومت برلن سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اس سال اکتوبر کے آخر تک برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کی ڈیڈ لائن پر عمل درآمد کے سلسلے میں بورس جانسن اپنے جس عزم کا اظہار کر چکے ہیں، وہ حقیقت کا روپ نہیں دھار سکے گا۔

اس بارے میں چانسلر انگیلا میرکل کے ایک قریبی سیاسی اتحادی اور جرمن رکن پارلیمان نے بورس جانسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے برطانوی وزیر اعظم کو یورپ کو ڈرانے دھمکانے اور شیخیاں بگھارنے کی سوچ ترک کر دینا چاہیے۔

بورس جانسن نے بدھ 24 جولائی کو برطانیہ میں مستعفی ہو جانے والی سربراہ حکومت ٹریزا مے کے جانشین کے طور پر وزیر اعظم کا منصب سنبھالا تھا۔ساتھ ہی انہوں نے برطانیہ کے یورپی یونین سے آئندہ اخراج یا بریگزٹ کے سلسلے میں لندن اور برسلز کے مابین پائے جانے والے اختلافات کے حوالے سے ایک ایسی بات بھی کہہ دی تھی، جو کسی مفاہمت پر آمادگی تو بالکل نہیں تھی، بلکہ اسے جلتی پر تیل کا نام ہی دیا جا سکتا تھا۔

بورس جانسن نے کہا تھا کہ وہ کوشش کریں گے کہ یورپی یونین کے ساتھ ایک نیا بریگزٹ معاہدہ طے کیا جائے۔ پھر ساتھ ہی انہوں نے یہ دھمکی بھی دے دی تھی کہ اگر یونین نے کوئی نیا بریگزٹ معاہدہ طے کرنے سے انکار کر دیا، تو ان کی قیادت میں برطانیہ 31 اکتوبر کو بغیر کسی بریگزٹ ڈیل کے ہی یورپی یونین سے نکل جائے گا، یعنی تب یہ بھی طے نہیں ہو گا کہ بریگزٹ کے بعد یونین اور برطانیہ کے باہمی تعلقات کی نوعیت کیا ہو گی۔

جانسن کے اس موقف کے فوری بعد یورپی یونین کی طرف سے کہا گہا تھا کہ لندن کے ساتھ ایک بریگزٹ ڈیل طے ہوئی تھی اور اب کوئی نیا معاہدہ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی گزشتہ ڈیل پر نئے سرے سے کوئی بات چیت کی جائے گی۔

اس پس منظر میں جرمن پارلیمان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ نوربرٹ روئٹگن نے جمعرات 25 جولائی کو رات گئے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بورس جانسن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، ”ڈیئر بورس جانسن! نہ تو شیخی بگھارنے والی تقریروں سے اور نہ ہی ڈرا دھمکا کر اور زچ کرنے سے، آپ (بریگزٹ سے متعلق) یورپی یونین کے اصولوں اور اتحاد میں سے کچھ بھی توڑنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔‘‘

ساتھ ہی روئٹگن نے اپنی اس ٹویٹ میں یہ بھی لکھا، ”اس کے بجائے ہم اپنے دماغوں کو ٹھنڈا ہی رکھیں گے۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ بورس جانسن نے اپنی جو کابینہ تشکیل دی ہے، وہ لغوی اور حقیقی دونوں معنوں میں بریگزٹ کے حامیوں پر مشتمل کابینہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ بورس جانسن اس سلسلے میں اپنے ہی ملک اور یورپی براعظم کو اپنے قریب لانے میں ناکام رہے ہیں۔‘‘

اس سے قبل کل جمعرات کو یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود یُنکر نے بھی بورس جانسن کو بتا دیا تھا کہ جانسن کی پیش رو ٹریزا مے کے ساتھ یورپی یونین نے گزشتہ برس نومبر میں جو ڈیل کی تھی، وہی وہ بہترین اور واحد بریگزٹ ڈیل ہے، جو برسلز کی طرف سے لندن کو پیش کی جا سکتی ہے۔

Share this:
Atif Zaman
Previous Post اینکر قتل کیس: عاطف زمان کا ڈرائیور اور عینی شاہد دم توڑ گیا
Next Post شامی صوبے ادلب میں حکومتی فورسز کی بمباری، ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز
Syria Forces Bombing

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.