geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کپتان کا دورہ اور امریکہ کا ہٹنے سے انکار

July 27, 2019 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : روہیل اکبر

وزیر اعظم عمران خان کا امریکہ کا کامیاب ترین دورہ تھا، ایوب خان کے بعد امریکہ میں وہ رسپانس کسی کو نہیں ملا جو عمران خان کو ملا امریکی صدر سے بھر پور انداز میں ون ٹو ون ملاقات ہوئی اور اس موقعہ پر امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی ایک بہت بڑی پیشرفت تھی جسکے بعد سے لیکر اب تک بھارتی ایوانوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے عمران خان کی جوتی اور کپڑوں اور خود اعتمادی کو ایک طرف رکھ کر ان کے پاکستانی کمیونٹی جلسے میں دھواں دار تقریر کے بعد جب یہ شخص امریکہ کے میڈیا پر گیا تو اس نے افغانستان کو ایک ہفتے میں اڑا دینے والے ٹرمپ کے بیان پر ٹرمپ کے سامنے کہا ”افغانستان کی تاریخ پڑھیں وہاں جنگ کوئی جیتا نہیں ”تو ٹرمپ کو یہ ماننا پڑا جب بات ہوئی کہ ایران کے خلاف آپ سمندری حدود امریکہ کو دیں تو اس نے بڑے دبنگ انداز میں کہا کہ ہماری معیشت کی تباہ حالی کا بڑا سبب امریکہ کی جنگ لڑنا تھی اور پاکستان ایران پر ہونے والے ممکنہ حملے سے متاثر ہو گا سو ہم امن کی پر زور کوشش کریں گے اور پھر جب کہا گیاکہ 3 ہزار امریکہ کے سپاہی مر گئے تو اس نے پلٹ کر کہا ہمارے 70 ہزار شہید ہوئے ہیں امریکہ کی جنگ لڑنے میں جب عمران خان کوشکیل آفریدی کی ڈیمانڈ کی گئی تو اس نے عافیہ صدیقی کا تذکرہ کر کے لاجواب کر دیا اور ساتھ کہا کہ شکیل آفریدی کی بات عافیہ صدیقی کیساتھ جوڑ کر سن سکتا ہوں۔

جب کہا گیا کہ اگر پاکستان کی نیوکلئیر ہتھیار دہشت گردوں کے کنٹرول میں چلے گئے توپھر پشاوری چپل پہنے خان نے کہا آپ پریشان نہ ہوں ہمارے پاس کتنی پروفیشنل آرمی ہے یہ اہلیان امریکہ جانتے ہیں (یعنی دہشت گرد تو کیا امریکہ بھی جان مار کر دیکھ چکا ہے مگر سراغ نہیں پا سکا)اور پھر جب کہا گیا کہ اگر انڈیا اپنے نیوکلئیر پاور سرنڈر کر دے تو اس نے کہا پاکستان کو بھی ایسا کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہم جنگ نہیں چاہتے اور وہ امریکہ جو بین الاقوامی سطح پر ہر چیز کا کریڈٹ خود لیتا تھا اسی امریکہ کو امریکہ میں بیٹھ کرکھل کر یہ کہنے والا کہ اسامہ کی خبر آئی ایس آئی نے بریک کی تھی شکیل آفریدی نے نہیں اور ساتھ دبنگ انداز میں کہا”پوچھیں اپنی سی آئی اے سے ”اور پھر ٹرمپ کو کہنا پڑا کہ پاکستانی ایک سخت جان قوم ہیں، اپنے وزیراعظم کی طرح، جبکہ اس سے پہلے ہم یہ سن چکے ہیں کہ پاکستانی پیسوں کی خاطر اپنی ماں تک بیچ دیں اور آج ہم نے سر اٹھا کر اپنے تمام کے تمام مطالبات منوا لیے ہیں میں ان افراد سے کہتا ہوں جو اپنے اپنے مفادات کی خاطر عوام کو بیوقف بنا رہے ہیں کبھی یوم سیاہ کے چکر میں تو کبھی ابو بچاؤ تحریک کے سلسلہ میں سڑکوں پر مجمع لگانے والوں کے تسلط سے اپنے آپ کو آزاد کروائیں اور اس غیور وزیراعظم کو، آرمی چیف کو اورڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو سیلوٹ پیش کریں جنہوں نے صرف 9 ماہ کے بعد ملک کی کھوئی ہوئی عزت کوبڑی کامیابی سے بحال کروالیا اور آخر میں جب ٹرمپ کا یہ کہنا کہ مجھے دعوت ہی نہیں دی میں پاکستان آنا چاہتا ہوں اور اس پر بھی انشائاللہ کہہ کر مسکرا دینا کپتان کا ہی کام تھا۔

جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد پیش کی گئی جس میں عمران خان کو بہادر اور ایمان دار قرار دیا گیا یہ قرار داد جیکسن لی نے ایوان میں پیش کی جس میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان میں کرپشن اور غربت کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اورانکی قیادت میں خارجہ تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے، قرارداد میں افغان امن عمل میں وزیر اعظم عمران خان کے کردار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانی و مالی قربانیوں کا بھی اعتراف کرنے کے ساتھ ساتھ قبائلی علاقوں میں پہلی بار حکومتی عمل داری قائم کرنے کی بھی تعریف کی گئی وزیر اعظم عمران خان نے امریکا میں پاکستان کو جس اعتماد اور دانش مندی سے پیش کیا۔

اس نے ملک بھر میں پی ٹی آئی قیادت کی مقبولیت میں مزید اضافہ کر دیا ہے وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ اور اپوزیشن کے شورشرابہ پر پنجاب کے صوبائی وزیر چوہدری ظہیر الدین خان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو ہم نے یوم تشکر جبکہ اپوزیشن نے اپنے سیاہ کارناموں پر یوم سیاہ منایا، ترجمان وزیراعلی پنجاب شہبازگل نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے کامیاب دورہ نے اپوزیشن کی بولتی بند کردی ہے یہی وجہ ہے کہ انکا 25جولائی والا شو بھی بری طرح فلاپ ہو گیا کیونکہ مستردٹولہ جمہوریت کے نام پر اپنی کرپشن اور چوری بچانا چاہتا ہے مگر اب پرچی پڑھنے اورقیمے والے نان پر سیاست کا دور گزر گیا۔ اوورسیز پاکستان کمیشن کے وائس چیئر پرسن چوہدری وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ماضی کے حکمران بھکاری بن کر امریکہ جاتے تھے، ان کے برعکس عمران خان وہ پہلے رہنما ہیں جو قوم کا فخر بن کر امریکہ کے دورے پر گئے جبکہ اپوزیشن کی مہم جائیدادبچاوؤ،مال کماؤ، اثاثے بچاؤکیلئے نکالی گئی ریلی اور اھتجاج اپنی موت آپ مر گیا۔

جبکہ اپوزیشن عوام کو گمراہ کرنے کا جھوٹا بیانہ لے کر چلی ہے، پی ٹی آئی استحصالی ٹولے کے خلاف منظم ہے، الیکشن ہارناسیاست میں اتارچڑھاؤکا حصہ ہے آخر میں یہ بتاتا چلوں کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرکے بھارت جس دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا ہے اسکی وجہ ہے کہ بھارت کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیا سبھا کے اجلاسوں میں ابھی تک ہنگامہ نہ تھم سکا کیونکہ سبھی بھارتی جانتے ہیں کہ امریکی صدر ٹرمپ نے خارجہ پالیسی پر کبھی جھوٹ نہیں بولا کیونکہ صدر ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے 2016میں جو کہا وہ وعدہ پورا کرنے کی کوشش بھی کررہے ہیں جبکہ وزیراعظم نریندر مودی جھوٹوں کی لیبارٹری ہیں جو آج اپنے کرتوتوں کی وجہ سے سفارتی محاذ پر اکیلا ہی کھڑا ہے جبکہ صدر ٹرمپ کے بیان پر بھارتی واویلے کے باوجود امریکہ نے اپنے دعوے سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا ہے۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر
03004821200

Share this:
Karachi Rain Weather
Previous Post کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
Next Post سوشل میڈیا ویب سائٹس کو بلاک کرنے کی تجویز نہیں دی، پی ٹی اے کی وضاحت
Social Media

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.