geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر کے مظلوم مسلمان

August 10, 2019 0 1 min read
Indian Army-Atrocities Kashmiri People
Share this:

Indian Army-Atrocities Kashmiri People

تحریر : بائو اصغر علی

کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر ایک نظر دیکھوں کہ یہاں کیسا ظلم و ستم ہو رہا ہے ویسے تو کشمیر ہو یا فلسطین، افغانستان ، یا برما، شام ہو یاپھر عراق ہر جگہ مسلمانوں کے خون سے دریا بہا ئے جا رہے ہیں ،جموں و کشمیر ظلم و ستم کی ایسی نظر بن چکا ہے جہا ں کی مٹی کا کو ئی ایسا ٹکڑا نہیں جس شہید کا خون شامل نہ ہو،وہاں کوئی ندی نالہ ایسا نہیں بہتا جس میں کشمیری مسلمانوں کا خون نہ بہتا ہو ،وادی کا کوئی ایسا گھر نہیں جس میں کوئی مسلمان شہید نہ ہوا ہواور کوئی ایسا شخص زندہ نہیں جو غاصب فوج کے تشدد کا شکار نہ ہوا ہو ،بچوں کی قربانیاں دیکھیں تو واقعہ کربلا یاد آتا ہے۔

ہندو کے تمام تر ظلم اور درندگی کے باوجود کشمیری مسلمان آج بھی یک زبان ،یک جان ہو کر سبز ہلالی پرچم ہاتھو ں میں لیکر پاکستان زندہ باد کے کے نعرے لگا رہے ہیں پیلٹس اور گولیوں کا جواب پتھر سے دیتے ہیں نوجوان سڑکوں پر ہیں ان کی مائیں بہنیں جو کہ ہماری بھی مائیں بہنیں ہیں ان کی پشت پر ہیں اور طالبات بھی کتابیں پھینک کر سنگ بازوں کے سڑکوں پر ہیں ،ہندو کا منحوس وجود کسی قیمت جنت نظیر جمو ںوکشمیر میں قبول نہیں،جموں و کشمیر کے مسلمانوں نے اپنے جذبوں سے آزادی کی ایسی تحریک برپا رکھی ہے جو کہ دنیا کی تاریخ میں شائد اس کی کوئی مثال ملنا مشکل ہو جائے ،کشمیری مسلمانوں نے تو استقامت کی نئی نئی داستانیں رقم کر دیں،کشمیری عوام کوئی جنگ پسند قوم نہیں ہے۔

بلکہ یہ بھارت ہے جس نے 1947 میں جموں کشمیر میں اپنی فوجیں اتار کر ایک نہتی قوم کو جبری طور اپنا غلام بنایا ہے جس کے نتیجے میں آج تک 6لاکھ انسانی زندگیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے، جموں وکشمیر کو امن کے ساتھ جوڑ کر تاریخی حقائق کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ، یہ بھارت کا ہی فوجی قبضہ ہے جس نے یہاں کے امن کو غارت کردیا ہے اور جب تک یہ غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر انسانی قبضہ جاری رہے گا جموں وکشمیر میں کبھی بھی پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا ،بھارتی فوجیں بڑے پیمانے پر کشمیریوں کے انسانی حقوق پامال کر رہی ہیں۔

بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے وادی کو ایک فوجی چھاونی میں تبدیل کیاہواہے کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے کے لیے نت نئے ہتھکنڈے استعمال ہورہے ہیں، مگر کشمیر ی مسلمان کبھی بھی بھارت کے ظلم وجبر کے آگے سرینڈر نہیں کریں گے اور وہ اپنی مبنی بر حق جدوجہد کو ہر قیمت اور ہر صورت میں جاری وساری رکھے ہوے ہیں۔

کشمیری میں فوجی دستوں اور ریاستی فورسز کو نام نہاد قوانین کے ذریعے کشمیریوں کو غائب کرنے اور قتل کرنے کے لا ئسنس کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کی عزت نفس مجروح کرنے اور چادر و چار دیواری کا تقدس پا مال کرنے کے اختیارات بھی دیئے گئے ہیں ،کشمیری مسلمان اس دن کی امید میں بھارتی فو جی اور ثقافتی یلغار کا جرات مندی سے مقابلہ کر رہے ہیں جس دن کشمیر کی حسین وادیاں ان کے ساتھ ملّی اور قومی نغموں میں اپنے سریلے اور رسیلے راگ شامل کر رہی ہونگی،سوال یہ اٹھتا ہے کہ پوری دنیا میں مسلم قوم کو ظلم و ستم کا نشانہ کیو ں بنایا جارہا ہے۔

کبھی کشمیرمیں تو کبھی فلسطین میں کبھی افغانستان، برما، شام، عراق میں اور اب ہم تمام مسلم قوم کو ان سنگین حالات میں بیدار ہونے کی اشد ضرورت ہے اگراس سنگین حالات کا ادراک نہ کیا گیا،اب ہم بیدار نہ ہوے تو پھر یقینا مسلم امت خسارے اور گھاٹے کا سودا کرے گی،اور ایسا خدا راہ کبھی نہ ہونے دینا اب تمام مسلمان ایک ہو جائو ں پھر کوئی غیر مذب قوت مسلم قوم کا کچھ نہیں بھگاڑ سکے گی اس میں ہر مسلم ممالک کے حکمرانوں کو بھی ایک ہو کر جدوجہد کرنی ہو گی، جتنا مسلمان بہادر اور طاقتور ہے اتنا کوئی ہور ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ جتنی طاقت اور بہادری اللہ پاک نے مسلمان کو بخشی ہے کسی غیر مسلم کو نہیں بخشی۔
Bao Asghar Ali

تحریر : بائو اصغر علی

Share this:
Muhammad Abdus Shakoor
Previous Post عید الضحیٰ پر الخدمت کے قربانی پراجیکٹ سے ہزاروں مستحق خاندانوں کو قربانی کا گوشت میسر آئے گا۔ محمد عبد الشکور
Next Post امریکا بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلہ واپس لینے پر مجبور کرے: پاکستانی سفیر
Asad Majeed Khan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.