geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سندھ بھر میں انسداد ٹائیفائیڈ مہم 21 اکتوبر سے شروع ہو گی

August 15, 2019 1 1 min read
Vaccine
Share this:

Vaccine

سندھ (جیوڈیسک) کراچی سمیت صوبے میں پہلی بار بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین مہم شروع کی جا رہی ہے تاہم نومبر کے اختتام تک ٹائیفائیڈ ویکسین کو بچوں کے قومی حفاطتی ٹیکہ جات پروگرام (ای پی آئی ) میں شامل کر لیا جائے گا۔

حکومت سندھ نے صوبے کے بچوںکو ٹائیفائیڈ کے جراثیم سے محفوظ رکھنے کیلیے پہلی بارٹائیفائیڈکی حفاظتی ویکسین لگانے کا حتمی پروگرام مرتب کر لیا ہے، ٹائیفائیڈ حفاظتی ویکسین 9 ماہ سے 15سال عمر تک کے بچوں کو انجکشن کے ذریعے لگائی جائے گی جبکہ مہم حیدرآباد سمیت سندھ کے 8 اربن اضلاع کے بچوں میں بھی حفاظتی ویکسین لگائی جائے گی۔

ای پی آئی پروگرام کے صوبائی مینجر ڈاکٹر ظہور بلوچ نے ٹریبیون ایکسپریس کو بتایا کہ ٹائیفائیڈ ویکسین مہم کے دوران 11لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ کے جراثیم سے بچاؤکی حفاظتی ویکسین لگائی جائے گی، یہ مہم 3دن تک جاری رہے گی جبکہ بچوں کو ٹائیفائیڈکے جراثیم سے محفوظ رکھنے کیلیے اس ویکسین کو پہلی بار بچوںکے قومی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات میں بھی روٹین ویکسین کے طور پر شامل کیا جا رہا ہے جس میں بچوںکی روٹین ایمونائزیشن کے دوران ٹائیفائیڈ ویکسین کی ایک ڈوز لگائی جائے گی۔

ای پی آئی میں شامل کی جانے والی ٹائیفائیڈ ویکسین کو اس لیے شامل کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں ٹائیفائیڈکے جراثیم پر دستیاب اینٹی بائیوٹک کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے جس پر ماہرین صحت اور عالمی اداروں کی سفارش کے بعد ٹائیفائیڈ ویکسین کو بچوںکی روٹین ایمونائزیشن میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا جو رواں سال نومبر تک شامل کر لی جائے گی۔

واضح رہے کہ کراچی، حیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں ٹائیفائیڈ کی وبا نے ماہرین صحت کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے کیونکہ ٹائیفائیڈکے جراثیم نے موجود دستیاب اینٹی بائیوٹک کے خلاف مزاحمت اختیارکر لی ہے جس کی وجہ سے ماہرین صحت کو اینٹی بائیوٹک ادویہ دینے کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے جس کی وجہ سے بچوں کو زیادہ مقدارمیں اینٹی بائیوٹک دینا پڑ رہی ہے۔

نئی ویکسین عالمی اداروں کی مدد سے پاکستان منگوائی گئی ہے، ای پی آئی پروگرام میں ٹائیفائیڈ ویکسین شامل کرنے کے بعد بچوںکے قومی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکے جات میں 10بیماریوں سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین شامل ہو جائے گی۔

Share this:
Shahid Khaqan Abbasi
Previous Post ایل این جی کیس: شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع
Next Post خوشی دیاں ونگاں
Pakistan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.