geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وادی کشمیر کا آنکھوں دیکھا حال

August 17, 2019 1 1 min read
Kashmir Valley
Share this:

Kashmir Valley

کشمیر (جیوڈیسک) جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے بھارتی سول سوسائٹی کے ایک وفد نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وہاں حالات معمول پر قطعاً نہیں ہیں اور وادی میں غصہ اور ناراضگی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

مودی حکومت کے ذریعے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد وادی کی صورت حال کا براہ راست جائزہ لینے کے لیے بھارتی سول سوسائٹی کے ایک چار رکنی وفد نے 9 سے13 اگست تک وہاں کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس وفد میں معروف ماہر معاشیات جیاں ڈریز، خواتین کی تنظیم ‘جن وادی مہیلا سمیتی‘ کی صدر میمونہ ملاّ، ‘آل انڈیا پروگریسیو وومن ایسوسی ایشن‘ کی سیکرٹری کویتا کرشنن اور ‘نیشنل الائنس فار پیپلز موومنٹ‘ کے بھائی ومل شامل تھے۔

سول سوسائٹی کے وفد نے گذشتہ دنوں دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں ‘Kashmir Caged’ کے عنوان سے دس صفحات پر مشتمل اپنی رپورٹ جاری کی۔ وہ ایک ویڈیو اور کچھ تصاویر بھی دکھانا چاہتے تھے لیکن کلب کے منتظمین نے اس کی اجازت نہیں دی۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ”ہم نے سری نگر، اننت ناگ، باندی پورا اور پلوامہ کے علاوہ متعدد علاقوں کے گاؤں اور قصبوں میں پانچ دنوں تک سینکڑوں عام افراد سے ملاقات کی۔ ان میں خواتین، طلبہ، دکاندار، صحافی، تاجر، یومیہ مزدوری کرنے والے اور دیگر ریاستوں سے آئے ہوئے مزدورشامل تھے۔ ہم نے وادی میں رہنے والے کشمیری پنڈتوں، سکھوں اور کشمیری مسلمانوں سے بھی بات چیت کی۔ ان سب میں بھارتی حکومت کے فیصلے کے تئیں غم و غصہ واضح تھا۔” اس رپورٹ کے مطابق، ”ریاست میں بی جے پی کے ترجمان کے علاوہ ہمیں کوئی بھی شخص ایسا نہیں ملا جو مودی حکومت کی طرف سے دفعہ 370 کو ختم کرنے کے فیصلے کا حامی ہو۔”

جیاں ڈریز نے بتایاکہ ان سے ملاقات کرنے والے ایک کشمیری نوجوان نے نہایت غصہ میں کہا ”حکومت نے ہم کشمیریوں کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کیا ہے۔ ہمیں قید کر کے ہماری زندگی اور مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرلیا۔”

سرینگر کے جہانگیر چوک کے ایک دکاندار کا کہنا تھا ”کانگریس نے پیٹھ میں چھرا گھونپا تھا، بی جے پی نے سامنے سے چھرا مارا ہے، انہوں نے ہمارے خلاف کچھ نہیں کیا بلکہ اپنے ہی آئین کا گلا گھونٹا ہے۔ یہ ہندو راشٹر کی سمت میں پہلا قدم ہے۔”

وفد نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا، ”کشمیر میں اس وقت خاموشی ہے۔ یہ بندوق کی نوک پر خاموشی ہے۔ قبرستان جیسی خاموشی ہے۔ پولیس کی گاڑیاں سرینگر شہر میں گشت کرکے لوگوں کو وارننگ دے رہی تھیں کہ گھر میں محفوظ رہیں۔ کرفیو میں باہر نہ نکلیں۔ عید کے روز بھی سڑکیں اور بازار سنسان پڑے تھے۔ شہر میں جگہ جگہ خاردار تار لگے ہوئے تھے۔ سیاسی جماعتوں کے 600 سے زائد سماجی کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ہم نے زیر حراست یا نظر بند بعض سیاسی رہنماوں سے ملاقات کرنے کی کوشش کی لیکن انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی۔”

بھارتی سول سوسائٹی کے وفد نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے ”سینکڑوں چھوٹے بچوں کو ان کے گھروں سے آدھی رات کو اٹھالیا گیا۔ اس عمل کا واحد مقصد لوگوں میں خوف وہراس پیدا کرنا ہے۔ بعض لڑکیوں اور خواتین نے شکایت کی کہ پولیس کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے ان کے ساتھ دست دراز ی بھی کی۔”

وفد نے مزید بتایا کہ عام کشمیری بھارتی میڈیا سے بھی کافی ناراض ہیں۔ انہیں شکایت ہے کہ بھارتی میڈیا صرف وہی باتیں بتاتا ہے جو حکومت چاہتی ہے۔ کشمیری شہریوں کے مطابق بھارتی میڈیا خود کو سرینگر کے ایک چھوٹے سے علاقے میں محدود رکھتا ہے اور جب کبھی اس چھوٹے سے علاقے میں حالات معمول کے مطابق دکھائی دیتے ہیں تو وہ اسی کی بنیاد پر کشمیر میں حالات کے معمول پر آجانے کا دعوی کرتا ہے۔ اس سے بڑا جھوٹ اور کچھ نہیں ہوسکتا۔
جیاں ڈریز کا کہناتھا ”کشمیر کی موجودہ صورت حال اس سے یکسر مختلف ہے جو بھارتی حکومت بتارہی ہے۔ وادی کشمیر میں فوج بہت بڑی تعداد میں تعینات ہے۔ ہر دس شہری پر ایک سکیورٹی اہلکار موجود ہے۔ پیلٹ گن بھی وقتا ً فوقتاً فائر کئے جاتے ہیں۔ حکومت کا مقصد دہشت گردوں کو ختم کرنا نہیں بلکہ مقامی لوگوں اور احتجاجی مظاہروں کو قابو میں رکھنا ہے۔”

میمونہ ملاّ نے اس بات پر سخت اعتراض کیا کہ بھارتی میڈیا کشمیر اور کشمیریوں کونہایت پسماندہ کے طور پر پیش کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا ”یہ غالباً سب سے بڑا جھوٹ ہے کہ کشمیری خواتین پسماندہ ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کشمیری لڑکیاں اعلی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ وہ نہایت مہذب اور سمجھدار ہیں۔” انہوں نے کہا کہ یہ نہایت افسوس اور شرم کی بات ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد حکمراں جماعت بی جے پی کے عام کارکن ہی نہیں بلکہ ایک وزیر اعلی اور ایک رکن اسمبلی نے بھی کشمیری لڑکیوں کے متعلق انتہائی قابل مذمت بیان دیا جبکہ ‘بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو‘ کا نعرہ دینے والے وزیر اعظم نریندر مودی اس پر خاموش ہیں۔

دریں اثنا آج جمعہ کے روز یہاں پچیس سے زیادہ گاندھی کی سوچ کے حامی دانشوروں نے مودی حکومت پر جموں و کشمیر پر بندوق اور فوج کی مدد سے حکمرانی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وہاں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بات چیت اور اظہار رائے کی آزادی کو بحال کرنے کامطالبہ کیا۔

Share this:
Balochistan Blast
Previous Post بلوچستان: مدرسے میں دھماکا، افغان طالبان سربراہ کا بھائی ہلاک
Next Post وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے
Imran Khan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.