geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کراچی: میرٹ پر تھانیداروں کی تقرری کا امتحان، 350 میں سے صرف 37 امیدوار پاس

August 18, 2019 0 1 min read
Police Station
Share this:

Police Station

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں میرٹ پر تھانیداروں کی تقرری کا امتحان میں 350 میں سے صرف 37 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ میرٹ امتحان میں کامیاب 37 افسران میں سے پہلے 24 افسران کی شہر کے مختلف خالی تھانوں میں تعیناتی کی جا رہی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے عہدے کا چارج لینے کے بعد انٹرویوز اور امتحانات کے ذریعے تھانیداروں تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او کی تعیناتی کے خواہشمند لگ بھگ 475 پولیس افسران نے درخواستیں دی تھیں تاہم ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی سربراہی میں 6 ڈی آئی جیز پر مشتمل 7 رکنی امتحانی کمیٹی کے روبرو 350 انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز پیش ہوئے جن میں سے صرف 70 امیدوار پولیس افسران کو انٹرویو میں ایس ایچ او لگنے کے لیے اہل قرار دیا گیا۔

پالیسی کے مطابق ان کی تقرری بھی امتحانات کے بعد عمل میں آنی تھی، یہ امتحانات ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن کے سلیم واحد آڈیٹوریم میں ہفتے کی شام ہوئے جس میں تمام 70 پولیس افسران شریک ہوئے۔

امتحانات لینے والی کمیٹی نے سلیم واحدی آڈیٹوریم میں ہی پیپر چیک کرنے کے بعد رزلٹ کا اعلان کیا اور ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے بتایا کہ امتحانات میں 70 امیدواروں میں سے محض 37 کو پاس قرار دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ہفتہ کی دوپہر کراچی کے 107 تھانوں میں پہلے سے تعینات ایس ایچ اوز کو بھی ڈی آئی جی ساؤتھ کے دفتر میں انٹرویوز کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق انٹرویو کیلئے آنے والے 13 ایس ایچ اوز کو اپر اسکول کورس کوالیفائی نہ ہونے کی وجہ سے چارج چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا جبکہ متعدد ایس ایچ اوز کو کرپشن، جرائم پر قابو پانے میں ناکامی اور جسمانی طور پر ان فٹ ہونے کے باعث ہٹانے کا حکم دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نان اپر کوالیفائڈ 13 اور دیگر پولیس افسران کے ہٹائے جانے کی وجہ سے کراچی کے 24 تھانے خالی ہوئے ہیں جہاں امتحانات پاس کرنے والے پولیس افسران کی میرٹ لسٹ کے مطابق پہلے 24 افسران کو ایس ایچ او تعینات کیا جا رہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع وسطی کے لیاقت آباد اور سپرمارکیٹ تھانوں کو یکجا کرکے ماڈل پولیس اسٹیشن بنایا گیا ہے جہاں انسپکٹر رضوان پٹیل کی بطور ایس ایچ او تقرری کی گئی ہے۔

سرجانی ٹاون، سعید آباد، نارتھ ناظم آباد، پیرآباد، خواجہ اجمیرنگری، میٹھادر، ڈاکس، ابراہیم حیدری، شاہ لطیف ٹاؤن، سکھن تھانے، ملیرسٹی اور میمن گوٹھ تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کیے جائیں گے۔

Share this:
Turkey
Previous Post اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے مزید فعال کردار ادا کرے: ترکی
Next Post خواب ِغفلت سے جاگ نہ ہو گا ؟
Kashmir Curfew

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.