geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہم دیکھیں گے

August 20, 2019 0 1 min read
Imran Khan Meeting
Share this:

Imran Khan Meeting

تحریر : امتیاز علی شاکر

فیض احمد فیض صاحب نے کیا خوب غزل کہی اور اقبال بانوصا حبہ نے بھی کمال خوبصورتی کے ساتھ گایا، جب بھی سنیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہم دیکھیں گے لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے بلکہ لازم ہے کہ ہم ہی دیکھیں گے۔

ہم دیکھیں گے، ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے
جو لوحِ ازل میں لکھا ہے
جب ظلم و ستم کے کوہ گراں
روئی کی طرح اْڑ جائیں گے
ہم محکوموں کے پاؤں تلے
یہ دھرتی دھڑدھڑدھڑکے گی
اور اہلِ حکم کے سر اوپر
جب بجلی کڑ کڑ کڑکے گی
جب ارضِ خدا کے کعبے سے
سب بُت اُٹھوائے جائیں گے
ہم اہلِ سفا مردودِ حرم
مسند پہ بٹھائے جائیں گے
سب تاج اچھالے جائیں گے
سب تخت گرائے جائیں گے
بس نام رہے گا اللہ کا
جو غائب بھی ہے حاضر بھی
جو ناظر بھی ہے منظر بھی
اٹھے گا انالحق کا نعرہ
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
اور راج کرے گی خلقِ خدا
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
(فیض احمد فیض)

وہ دن بھی مخلوق نے دیکھاجب خالق کائنات نے فرعون کواس بات سے باخبرکرکے کہ اسی کی سلطنت کے اندروہ بچہ پیداہوگاجو اپنے رب العزت کے حکم پرفرعون کاتاج اچھالے گا،تخت گرائے گااورپھرفرعون کوغرق کردیاجائے گا،اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی فرعون کے آنگن میں پرورش فرمائی اور پھر وہی ہوا جو جو لوحِ ازل میں لکھاتھا،وہی ہواجس کاوعدہ تھا،ہم نے دیکھاکہ اسی طرح میرے اور آپ کے خالق و مالک نے اپنے محبوب نبی ۖکی ناموس کے محافظ غازی ملک ممتازحسین قادری شہید کوپھانسی لگانے والوں اور سلیمان تاثیر کوگورنرلگاکرگستاخوں کی حمایت کرنے والوں کوہمارے دیکھتے دیکھتے نشان عبرت بنادیا،جس جیل کویہ لوگ اپنادوسراگھرکہتے ہیں وہ جیل اور تھی یہ جیل تو مالک کی پکڑمعلوم ہوتی ہے،ہم نے دیکھاکہ کرپشن کے مقدمات میں پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دینے کی بجائے یہ لوگ جمہوریت جمہوریت پکار رہے ہیں۔

کہتے ہیںڈالر کی قیمت بڑھ گئی گرفتاریاں بندکردو،پیٹرول کی قیمت میں تیزی آئی اپوزیشن کوساتھ لے کرچلو،آئی ایم ایف سے قرض لیا چارٹرآف اکامنی کرلو،اپوزیشن کے مقدمات ختم کروتوپاکستان کوچلنے دیں گے،بھارت نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کردی مریم بی بی کوگرفتار کیوں کیاوہ تو عورت ہیں،وہ توکشمیرآزادکروانے نکلیں تھیں،مریم بی بی سے پوچھاگیااُن کے اکاونٹ میں پیسے کہاں سے آئے وہ بولیںمجھے نہیں معلوم پہلے عمران خان بتائے اس نے بنی گالہ میں عالیشان گھرکیسے بنایا،بیشک میرے رب تعالیٰ کے عہدسچے اور عدل کھراہے،جس نے جوبویااسے وہی کاٹناپڑتاہے،یہ دنیامکافات عمل ہے۔

لوگ سمجھ رہے ہیں دنیاکی عدالتوں نے سزادی،ادارے ان کیخلاف ہوگئے ورنہ انہیں پکڑنے کی جرات کسی میں کب تھی،ظاہری طورپر یہی کہاجاسکتاہے کہ فرعون مثل حکمران طبقے کوکمزور عدالتی سسٹم نے کرسی اقتدارسے الگ کرکے سپردجیل کردیاہے جبکہ اس سارے معاملے میںاصل ہاتھ غازی ملک ممتازحسین قادری شہید کے مالکوں کاہے ورنہ یہ عدالتیں آج بھی چندکاغذ کے ٹکڑوں کیلئے پھسل جاتیں ہیں،کرسی اقتدارکے سامنے جھکی رہتی ہیں،ادارے آج بھی کسی کے ساتھ ہیں جیسے کل کے حکمران اور آج کے اہل جیل کے ساتھ ہواکرتے تھے،ادارے آج،کل کے مقابلے میںجمہوریت کے زیادہ حامی نظرآتے ہیںتویہ اداروں کی دانشمندی ہے جوماضی سے کچھ سیکھ لیاورنہ اہل سیاست توآج بھی پرانااندازسیاست اپنائے بیٹھے ہیں۔

اب امتحان ہے اُن لوگوں کا جنہوں نے گستاخہ آسیہ ملعونہ کورہاکیا،کروایااورپھرملک سے فرارکرنے میں کرداراداکیایعنی ابھی کچھ مزید تاج اچھالے جائیں گے کچھ اورتخت گرائے جائیں گے،ابھی وہ وقت دور ہے جب راج کرے گی خلق خداجومیں بھی ہوں اورتم بھی ہو،بیشک ہوگاوہی جو لوحِ ازل میں لکھا ہے ،مخلوق دیکھے گی جب ظلم و ستم کے کوہ گراںروئی کی طرح اْڑ جائیں گے، یعنی ظلم مٹ جائے گا،باطل مٹ جائے گاحق کاعلم بلندہوگا،بس نام رہے گا اللہ کاجس کے عہدسچے اور عدل کھرا ہے۔
Imtiaz Ali Shakir

تحریر : امتیاز علی شاکر

Share this:
TB Medicine
Previous Post ٹی بی کی جان لیوا قسم کے لیے نئی دوا کے استعمال کی منظوری
Next Post بھارت دنیا کو تباہی کی جانب دھکیل رہا ہے!
Narendra Modi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.