geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستانی حکومت کو ٹوئٹر سے کیا شکایت ہے؟

August 21, 2019 1 1 min read
Twitter Tweets
Share this:

 Twitter Tweets

اسلام آباد (جیوڈیسک) ٹوئٹر سے پاکستانی حکومت کو ماضی میں شکایت رہی ہے کہ وہ ‘ریاست مخالف‘ سمجھے جانے والے پاکستانی اکاؤنٹ معطل کیوں نہیں کرتا۔ لیکن اب شکایت یہ سامنے آئی ہے کہ ٹوئٹر نے کشمیر پر بھارت مخالف کئی اکاؤنٹس کیوں بند کر دیے؟

پاکستان میں انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے ایک ٹوئیٹ میں کہا،” ایک اور پاکستانی صارف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا کیوں کہ وہ کشمیر اور مودی کے جارحانہ اقدامات کے خلاف ٹوئیٹ کر رہا تھا۔ کیا اب ٹوئٹر بھارتی حکومت کے لیے کام کر رہا ہے ؟‘‘۔

فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ میں کہا،” پاکستانی حکام نے ٹوئٹر اور فیس بک کے ساتھ کشمیر کی حمایت میں لکھنے والےپاکستانی اکاؤنٹس کی بندش کا معاملے اٹھایا ہے۔ اس کی اصل وجہ ٹوئٹر کے علاقائی ہیڈ کوارٹر میں موجود بھارتی عملہ ہے۔‘‘

ماضی میں خود پاکستان کی حکومت پر الزام رہا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کرانےکی کوششوں میں ملوث رہی ہے۔ اس سال اپریل میں فیس بک جیسی سوشل میڈیا ویب سائٹ نے آئی ایس پی آر سے منسلک سو سے زائد فیس بک پیجز اور اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ یہ اکاؤنٹس مبینہ طور پر سیاسی پروپیگینڈے اور فوج کی حمایت کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔

ڈیجیٹل رائٹس کی کارکن نگہت داد نے کہتی ہیں،” اکاؤنٹس بند کرنے کے حوالے سے ٹوئٹر کی عالمی پالیسی ہے، جیسا کہ تشد پر اکسانے والی ٹوئٹس، انتہا پسندی کو فروغ دینے، بچوں کے ساتھ زیادتی، اور نفرت آمیز مواد پر مبنی ٹوئٹس کرنے والے اکاؤنٹس کو بند کر دیا جاتا ہے۔ ‘‘

نگہت نے مذید کہا کہ،” ٹوئٹر خواتین پر تشدد یا ان کے ساتھ جنسی زیادتی سے متعلق ٹوئٹس کرنے والے اکاؤنٹس کو آسانی سے بند نہیں کرتا لیکن کشمیر کے معاملے میں ٹوئٹر نے نہ صرف اب بلکہ ماضی میں بھی جلد متحرک ہو گیا۔‘‘

تو اس کی وجہ کیا ہے ؟ ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے نگہت کا کہنا تھا کہ ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ جب بہت زیادہ تعداد میں لوگ کچھ اکاؤنٹس کو رپورٹ کرتے ہیں تو ٹوئٹر کے ایلگورتمس کے تحت وہ اکاؤنٹ عارضی طور پر بند ہو جاتے ہیں۔ لیکن نگہت کہتی ہیں کہ کشمیر کے معاملے پر ٹوئٹر کو دیکھنا چاہیے کہ وہاں میڈیا بلیک آؤٹ ہے، انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ ورک بند ہیں اور محصور کشمیریوں کی آواز دوسرے لوگ اٹھا رہے ہیں ۔ اس لیے وہ سمجھتی ہیں کہ اخلاقی طور پر ٹوئٹر پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صرف قوانین نہ دیکھیں بلکہ یہ دیکھیں کہ اصل مسئلہ کیا ہے۔

ٹوئٹر کا دعویٰ ہے کہ تنازعہ کشمیر کا ہو یا کوئی اور معاملہ، وہ غیر جانبدار ہے ۔ لیکن پاکستان میں صحافتی حقوق پر کام کرنے والی تنظیم ‘میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی‘ کی سربراہ صدف خان نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہا،”بدقسمتی سے ریاستیں اور بڑی کمپنیاں مل کر تنقید کرنے والوں کو دباتی ہیں اور جب دو ملکوں کا ٹکراؤ ہو تو کمپنیاں بڑے اور طاقت ور ملک کا ساتھ دیتی ہیں۔‘‘

صدف کہتی ہیں کہ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ یہ سوشل میڈیا سائٹس کام کیسے کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر بھارتی ریاست کی جانب سے دہشت گرد قرار دیے جانے والے رہنماؤں کی حمایت میں ٹوئٹس کرنے والے اکاؤنٹس کو جلد بند کر دیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹوئٹر جن ممالک میں کام کر رہا ہے وہ وہاں کی ریاستی پالیسیوں کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔

ان کی نظر میں اس مسئلے کے حل کے لیے ضروری ہےکہ سوشل میڈیا کمپنیاں سے شفافیت کا مطالبہ جاری رکھا جائے۔

Share this:
Foreign Students in Germany
Previous Post جرمنی میں غیرملکی طلبا کی فیس میں اضافے پر تشویش
Next Post مودی کے حامی ایک کشمیری لڑکی پر برہم کیوں؟
Shehla Rashid

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.