geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر: لندن میں ’پرتشدد‘ مظاہرہ، مودی کی بورس جانسن سے گفتگو

August 21, 2019August 21, 2019 0 1 min read
Indian Army
Share this:

Indian Army

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے پندرہ اگست کو ملکی یوم آزادی کے موقع پر کشمیر کے تنازعے سے متعلق ایک مظاہرے کے ’پرتشدد‘ ہو جانے پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

نئی دہلی سے بدھ اکیس اگست کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے آج جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم مودی نے منگل بیس اگست کی شام اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں پندرہ اگست کو برطانوی دارالحکومت میں ہونے والے مظاہرے کے پرتشدد ہو جانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے اس مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے تھے، جنہوں نے پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ یہ مظاہرین نئی دہلی میں مودی حکومت کے بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

اس مظاہرے کے شرکاء کے بارے میں وزیر اعظم مودی کے حامیوں اور بھارت میں حکمران ہندو قوم پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان نے یہ الزام لگایا تھا کہ مظاہرین نے چند بھارتی خواتین اور بچوں پر انڈے اور بوتلیں بھی پھینکی تھیں اور موقع پر موجود برطانوی اہلکار انہیں روکنے میں ناکام رہے تھے۔

نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے مطابق اس پس منظر میں نریندر مودی نے اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ ایسے مظاہروں کے پیچھے وہ مخصوص مفادات ہیں، جو اپنے ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے پرتشدد راستے استعمال کرتے ہیں۔

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے اس بارے میں اپنے بیان میں لندن میں ‘مظاہرین‘ کے بجائے ایک ‘بڑے مشتعل ہجوم‘ کے الفاظ استعمال کیے اور کہا، ”اس تناظر میں وزیر اعظم مودی نے اپنی گفتگو میں اس تشدد اور توڑ پھوڑ کا حوالہ دیا، جس کا لندن میں بھارت کے یوم آزادی کے دن بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ایک بڑا مشتعل ہجوم مرتکب ہوا تھا۔‘‘

بیان میں مزید کہا گہا ہے، ”وزیر اعظم جانسن نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ بھارتی ہائی کمیشن، اس کے اہلکاروں اور مہمانوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔‘‘

اس بارے میں لندن پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے اس بدنظمی میں ملوث ہونے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کر لیا تھا، جنہوں نے پولیس کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تھی اور جن کے پاس ہتھیار بھی تھے۔ پولیس نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ ایک یا ایک سے زائد ہتھیار کس قسم کے تھے۔

Share this:
Maryam Nawaz
Previous Post چودھری شوگر ملز کیس: مریم اور یوسف کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Next Post قندیل بلوچ کے والدین نے بیٹوں کو معاف کر دیا، رہا کرنے کی اپیل
Qandeel Baloch

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.