geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پختونخوا میں مزید 3، سندھ سے بھی 2 نئے پولیو کیسز رپورٹ

August 26, 2019 0 1 min read
Polio Cases
Share this:

Polio Cases

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کا سلسلہ نہ رک سکا، صوبے میں مزید 3 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ سندھ سے بھی 2 نئے پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں پولیو کی تعداد 58 ہو گئی ہے۔

حیدرآباد میں فراہمی و نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور متعلقہ محکموں محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ، بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد، واسا و ایچ ڈی اے کے درمیان روابط نہ ہونے، متعلقہ افسران کی لاپرواہی اور سستی کے باعث 8 سال کے بعد حیدرآباد میں ایک ساتھ اچانک پولیو کے 2 کیسز ظاہر ہوگئے ہیں جس سے انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

پچھلے7 ماہ سے حیدرآباد میں پولیو وائرس کی موجودگی ظاہر ہونے کے باوجود 5 سال سے کم عمر کے ہزاروں بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہے اور ضلعی انتظامیہ و متعلقہ افسران سب ٹھیک ہے کا راگ الاپتے رہے، ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ جن بچیوں میں پولیو کا وائرس موجود پایا گیا ہے ان میں ایک بچی کو والدین نے کبھی پولیو کے قطرے ہی نہیں پلوائے، متاثرہ بچوں میں ہالا ناکہ کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن کے رہائشی محب اﷲ پٹھان کی ایک سالہ بیٹی میمونہ اور لطیف آباد یونٹ11کے رہائشی و سرکاری ملازم محمد فاروق کی 10 سالہ بیٹی رباب فاطمہ شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت بنوں ڈویژن شدید طور پر پولیو کی زد میں آگیا ہے جہاں اب پورے ملک کے مقابلے میں پولیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 32 ہوگئی ہے، محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں بنوں، شمالی وزیرستان اور ہنگو سے نئے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں ضلع ہنگو کے علاقے تحصیل ٹل کی 18 ماہ کی بچی کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بجھوائے گئے جن میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے تحصیل میر علی کے رہائشی ڈھائی سالہ بچے کے علاوہ ضلع بنوں کی تحصیل وزیر غوڑا بکاخیل کی رہائشی17ماہ کی بچی کے بھیجے گئے نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو بابر بن عطا کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس کی صورتحال خطرناک ہے۔

اس وقت بچوں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کیلیے انسداد پولیو قطرے واحد حل ہیں جو ہر بچے کو لازمی پلائے جائیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے 26 اضلاع میں پولیو مہم شروع ہوگئی ہے جس میں 46 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں جبکہ 16ہزار 800 ٹیمیں آج (پیر سے) پولیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں، ان میں 13ہزار 884 موبائل ٹیمیں، ایک ہزار 222 فکسڈ ٹیمیوں کے علاوہ 792ٹرانزٹ اور 902 رومنگ ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

Share this:
Ali Zaidi
Previous Post کراچی میں مردم شماری غلط ہوئی، علی زیدی
Next Post اختیارات سے تجاوز
Judiciary

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.