geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اختیارات سے تجاوز

August 26, 2019 0 1 min read
Judiciary
Share this:

Judiciary

تحریر : الیاس محمد حسین

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں اختیارات سے تجاوز کرنا معمولی سی بات ہے کئی سالوں سے سینکڑوں لاپتہ شہری معمہ بنے ہوئے ہیں پاکستان کی عدالتیں انہیں پیش کرنے کی اب تلک دہائی دے رہی ہیں اور ان کے لواحقین آئے روز مظاہرے کرتے رہتے ہیں کچھ لاپتہ شہری تو حکومت کو بدنام کرنے کے لئے خود ”گمشدہ ” ہوگئے ہیں اور وہ دہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہورہے ہیں پھرپولیس کے نجی عقوبت خانوںکی خبریں اکثر منظر ِ عام پر آتی رہتی ہیں ان حالات میں حقیقت کو تلاش کرنا پڑتاہے ہرحکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے ورنہ بااختیار و بااثر طبقات قدم قدم پر بنیادی حقوق صلب کرنے کے د ررپے ہیں یہ سب کچھ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کیا جارہاہے ہو سکتا ہے۔

حکومت یہ سب نیک نیتی سے کررہی ہو اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت کو درپیش چینلجز میں انتہا پسندی اوردہشت گردی سب سے سرِفہرست ہیں اب تک دہشت گردی کے نتیجہ میں کم و بیش پچاس ہزار افراد شہید، لاکھ سے زیادہ معذورہو چکے ہیں کھربوں مالیت کی املاک تباہ اور قومی اداروںکوناقابل ِ تلافی نقصان پہنچ چکاہے۔ دہشت گردوںکی سر کوبی کیلئے پاک فوج نے ”اپریشن ردالفساد”شروع کررکھاہے جس کے بڑے مثبت نتائج شامنے آرہے ہیں جسے پوری قوم کی مکمل تائید حاصل ہے۔ لیکن اس کے باوجود بہت سے سیاستدانوں اوربیشتر عوامی حلقوں کو پولیس سمیت سکیورٹی فورسز میں چھپے ان اتھرے افسروں اور اہلکاروں پر بڑے تحفظات ہیں رائو انوار کی مثال سب کے سامنے ہے۔سانحہ ماڈل ٹائون، سانحہ ساہیوال میں تو ذمہ داروںکی فوٹیج بھی موجودہیں پھر بھی ان کو قرار واقعی سزا نہیں دی جا سکی اور معاملہ لٹک کررہ گیاہے اس کے علاوہ تھانوںمیں پولیس تشدد سے ہلاکتوں کے کئی واقعات ہوتے رہتے ہیں پولیس مقابلوںمیں بے گناہوںکو ڈاکو پوز کرکے ہلاک کرنے کی کئی کہی ان کہی کہانیاں گردش کرتی ہیں پاکستان میں تین درجن سے زائد مختلف ایجنسیاں کام کر رہی ہیں، رینجر، پولیس، محافظ ،ایلیٹ فورس،ڈولفن اور کئی قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موجود ہیں پھر سکیورٹی اداروںکو شتربے مہار اجازت دینا یا ان کااختیارات سے تجاوز کرناکچھ نرالی منطق نہیں۔

اگر قانونی طور اور آئینی اعتبار سے دیکھا جائے تو یہ سب کچھ پاکستان کے آئین کی روح کے منافی ہے1977ء کے آئین میں شہریوںکے حقوق کی ضمانت دی گئی ہے۔ کسی پاکستانی کو بھی دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت قانون سازی پر کوئی اعتراض نہیں لیکن مظلوم لوگوں کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے ۔ اس میں کوئی شک اوردوسری رائے نہیں ہو سکتی کہ پاکستان کے دشمنوں،انسانیت کے قاتلوں اور امن کی کوششوںکو سبوتاژ کرنے والوںسے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے لیکن حکمرانوںکو کسی شہری کو اس کے بنیادی حق سے محروم کرنے کا کوئی حق ہے نہ جواز۔ ہرپارٹی جب وہ اپوزیشن میں ہوتی ہے تھانہ کلچر تبدیل کرنے کے بلندو بانگ دعوے کرتی ہے پھر اسی رنگ میں رنگ جاتی ہے ۔ضروری ہے کہ مسلح مذہبی اور سیاسی گروہوں اور جرائم پیشہ افرادکے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

جبکہ جوہری تنصیبات، ہوائی اڈوں،پارلیمنٹ، عدلیہ ،انتظامیہ، میڈیا ارکان کا اغواء ،قتل یا حملوں ۔عبادت گاہوں کو نقصان پہچانے والوں سخت ترین سزائیں دینی چاہیے ،سائبر جرائم بھی اسی زمرے میں آئیں گے لیکن حکومت کو نیب یا کسی اور دارے کو سیاسی مخالفین کی زبان بند کرنے کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے ورنہ جمہوری حکمران ڈکٹیٹر بن جائیں گے آج موجودہ حکومت کے مخالفین شورمچارہے ہیں کہ ان سے احتساب کے نام پر سیاسی انتقام لیا جارہاہے حکومت کو اپنے طرزِ عمل سے اس تاثرکوزائل کرناہوگا ۔۔ یقیناسیاسی حلقوںکی اس بات میں وزن ہے اس لئے موجودہ حکمرانوںکیلئے اعتدال کا راستہ اختیارکرنادانشمندی ہے۔کہا جاتاہے پاکستان میں کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتاہے بہتر ہے حکومت تمام سرکاری اداروں اور محکموں میں اصلاحات کرے۔

اگر ملکی حالات دیکھیں تو ہر پاکستانی کی خواہش کہ دہشت گردوںکو سخت ترین سزائیں دے کر انہیں عبرت کا نشان بنادیا جائے لیکن جناب اختیارات سے تجاوز کرنا بھی سماجی دہشت گردی ہے اس سے نہ صرف عوام کے بنیادی حقوق متاثرہوتے ہیں بلکہ مسائل بھی پیداہورہے ہیں اس لئے خاص طورپرقانون نافذ کرنے والے اداروںاور محکموںمیں ترجیحی بنیادوںپر اصلاحات کرکے تنظیم ِنوکی جائے یہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور عمران خان کا عوام سے وعدہ بھی کہ ہم تھانہ کلچر تبدیل کردیں گے جنابِ وزیر ِ اعظم اپنا وعدہ پورا کریں۔
Ilyas Mohammad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Polio Cases
Previous Post پختونخوا میں مزید 3، سندھ سے بھی 2 نئے پولیو کیسز رپورٹ
Next Post اقبال، علامہ اسد، موددی، قائد اعظم اور چوہدری نیاز علی
Allama Iqbal

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.