geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا پابندیاں ختم کرے تو ہی ملاقات ہو گی، روحانی

August 27, 2019 1 1 min read
Donald Trump - Hassan Rouhani
Share this:

Donald Trump - Hassan Rouhani

تہران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فوری ملاقات کی توقعات کو یہ کہتے ہوئے کم کر دیا ہے کہ بات چیت صرف اسی وقت ممکن ہے، جب امریکا ایران پر عائد اپنی پابندیاں ختم کرے۔

آج منگل کو سرکاری ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی نے مزید کہا، ”اگر ملاقات ہوتی ہے تو مزید مثبت موضوعات پر بھی بات ہو سکتی ہے۔‘‘ ان کے بقول بصورت دیگر ایسی سربراہی ملاقات میں تصویریں کھنچوانے سے زیادہ کچھ نہیں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا، ”حسن روحانی کے ساتھ کچھ تصاویر کھنچوانا آسان نہیں‘‘۔

روحانی کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا جب ابھی گزشتہ روز ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ جوہری تنازعے اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایرانی صدر سے ملنے کو تیار ہیں۔

ٹرمپ نے جنوبی فرانس میں ہونے والے ترقی یافتہ ممالک کے جی سیون سربراہی اجلاس میں پیر کو کہا تھا کہ اگر حالات اجازت دیتے ہیں تو وہ چند ہفتوں کے دوران ہی صدر روحانی سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ کے اس بیان کے پیچھے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کا بڑا ہاتھ ہے۔ انہی کی کوششوں کی وجہ سے ان دونوں صدور کی ملاقات کا امکان پیدا ہوا ہے۔

ٹرمپ روحانی ملاقات اگلے ماہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ہو سکتی ہے۔تاہم روحانی نے کسی ایسی ملاقات سے قبل امریکا سے چند واضح رعایات کا مطالبہ کیا ہے۔

روحانی کے بقول، ”واشنگٹن کو ایران سے متعلق اپنی حکمت عملی پر مکمل طور پر نظر ثانی کرنا ہو گا۔‘‘ اس میں 2015ء میں طے پانے والے جوہری معاہدے پر واپسی بھی شامل ہے، جس سے ٹرمپ گزشتہ برس دستبردار ہو گئے تھے۔اس کے بعد ہی امریکا نے ایران پر ایک مرتبہ پھر پابندیاں عائد کی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2015ء کے معاہدے کے تحت اگر ایرانی مفادات کی عملی ضمانت نہیں دی گئی تو ایران اپنی جوہری سرگرمیاں جاری رکھے گا۔ صدر روحانی نے مزید کہا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیاروں کا حصول نہیں چاہتا تھا۔

Share this:
Jucie
Previous Post بچوں کے لیے خالص پھلوں کے جوس کےمزید فوائد دریافت
Next Post پنجاب کے اسکولوں میں پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی عائد
Plastic Bags

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.