geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان امریکا ڈیل اور ’افغان گریٹ گیم‘

August 29, 2019 0 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں مقیم افغانوں کی خواہش ہے ان کے ملک میں جنگبندی ہوجائے اور وہ اپنے ملک واپس جا سکیں لیکن اکثریت کے اب بھی سخت تحفظات ہیں۔

پشاور میں برسوں سے مقیم بعض صاحبِ حیثیت افغانوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ان کے مسائل میں اضافہ ہوتا گیا ہے۔ اس لیے اس بار اُن کی اولین خواہش ہوگی کہ اگر افغانستان میں واقعی جنگبندی ہو جاتی ہے تو ان کی نئی نسل واپس اپنے ملک جا کر زندگی گزار سکے۔

لیکن انہیں جلد ایسا ہوتا نظر نہیں آتا۔ کئی لوگوں کو خدشہ ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد وہاں مختلف مسلح گروہ نوے کے دہائی کی طرح ایک دوسرے کے خلاف نکل پڑیں گے اور شاید امن پھر بھی قائم نہ ہو سکے۔

ناصر باغ کے تاجر محمد امین کہتے ہیں کہ افغان نوجوانوں کی ایک ب‍ڑی تعداد واپس جانے لیے بے تاب ہے لیکن وہاں ایک بڑا مسئلہ بارودی سرنگوں کا بھی ہے۔ ان کی صفائی نہ ہونے تک یہ سرنگیں ان کے لیے مستقل خطرہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ، ”ہمارے بچے یہاں پیدا ہوئے اور یہاں پڑھ رہے ہیں۔ اس لیے ہم جیسے لوگوں کو افغانستان میں واپس جانے میں مشکلات بہرحال آئیں گی۔ ہم ایک عرصے سے پشاور میں تجارت کرتے آئے ہیں۔ امن معاہدہ ہو بھی جائے تو یہاں کاروبار سمیٹنے میں وقت لگے گا۔‘‘

لیکن بعض تجزیہ نگاروں کی نظر میں اگر طالبان کے ساتھ معاہدہ اور پھر ستمبر میں افغانستان میں صدارتی انتخابات ہو جاتے ہیں تو اس سے بہتری کی امید پیدا ہوگی۔

پشاور یونیورسٹی کے شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عدنان سرور خان کہتے ہیں کہ اس بار افغانستان میں پائیدار امن کی امید اس لیے بھی ہے کیونکہ ان مذاکرات میں افغانوں کی روایات، اسلامی کلچر اور معاشی حالات کو سامنے رکھ کر آئیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر یہ سب کسی ’گریٹ گیم‘ کا حصہ ہے تو اِس کے اچھے نتائیج نہیں نکلیں گے۔

پاکستان اور افغانستان کےتعلقات میں دہائوں سے خاصا اتار چڑھاؤ رہا ہے۔ دونوں ملکوں میں اربوں ڈالر کی تجارت ہو سکتی ہے لیکن سرحدی اختلافات اور الزام تراشی کے ماحول میں اس شعبے میں وہ ترقی نہیں ہو سکی جس کی گنجائش ہے۔

بعض حلقوں کو اس بات پر سخت تحفظات ہیں کہ قیام امن اور افغانوں کی معاشی بہتری کے لیے طالبان کی کیا صلاحیتیں ہیں اور اگر وہ اقتدار میں آ گئے تو ملک کو آگے کیسے لے کر چلیں گے۔

Share this:
Xinjiang Muslims
Previous Post سنکیانگ میں آباد مسلمان
Next Post آصف زرداری کو کمر کا شدید درد لاحق، اڈیالہ سے پمز اسپتال منتقل
Asif Zardari

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.