geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ڈاکٹر عافیہ کے غیرمسلموں کی قید میں ٢ ستمبر کو ٦٠٠٠ دن پورے ہونے والے ہیں

August 31, 2019 0 1 min read
Dr Aafia Siddiqui
Share this:

Dr Aafia Siddiqui

تحریر : میر افسر امان

ڈاکٹر فوزیہ صاحبہ چیئرمین عافیہ موومنٹ، بہن ڈاکٹر عافیہ صاحبہ جو ٨٦ سالہ امریکی قیدی ہیں، کی طرف سے کالم نگاروں کو ایک دکھ بھرا خط ملا ہے۔جس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے عافیہ صاحبہ کی رہائی کی درخواست کی ہے۔ یاد کرایا ہے کہ ٢ ستمبر ٢٠١٩ء کو قید کے٦٠٠٠ دن پورے ہونے والے ہیں۔مظلومہ امت مسلمہ ڈاکٹر عافیہ صاحبہ کی ضعیف والدہ صاحبہ ،خود ڈاکٹر فوزیہ صاحبہ، عافیہ صاحبہ کے بچوںاور ان کے راشتہ داروں، پورے پاکستان، بلکہ پوری دنیا میں عافیہ صاحبہ کی رہائی کے لیے اپنے اپنے طور پر کوششیں کرنے والے رضا کاروں کے غموں کو وہی شخص سمجھ سکتا ہے جو دل میںمظلوموں کے لیے دکھ درد اور نرم گوشہ رکھتاہو۔ اسی لیے تو اللہ تعالیٰ نرم دل لوگوں پسند کرتا ہے۔

بے گناہ قیدی عافیہ صاحبہ کے دکھوں کے باوجود، ڈاکٹر فوزیہ صاحبہ کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ عافیہ صاحبہ کے ٦٠٠٠ دن پورے ہونے پر افسوس کا اظہار تو کر ہی رہیں ہیں۔ مگر وزیر اعظم پاکستان کی کال پر ڈی گرائنڈ میں جمعہ کے روز بارا سے ساٹھ بارا بجے تک کے پروگرام میں، ڈاکٹر فوزیہ صاحبہ نے عافیہ موودٹ کے رضاکاروں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل بھی کر رہی ہیں۔انہوں نے عافیہ موومنٹ کے رضا کاروں کو کشمیر اور پاکستان کے جھنڈوں کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کی کال اور دہشت گرد مودی کے ہٹلر سے زیادہ مظالم کے پروگراموں میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے ، کہا ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار لیے نکل پڑھیں۔ ساتھ ساتھ کشمیر کی مظلوم بیٹویوں کے غم اور یکجہتی کے لیے اشہار بھی جاری کیا ہے۔ اس اشہار کے ذریعے عافیہ موومنٹ کی ڈاکٹر فوزیہ صاحبہ نے پور ملک میں عافیہ مووومنٹ کے رضاکاروں سے کہا کہ وہ پورے پاکستان میں کشمیریوں کے ساتھ جمعہ بارا سے ساڑھے بارا تک جمع ہو کر اظہار یکجہتی کریں۔

ڈاکٹر فوزیہ نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے کشمیر کی عافیا ئوں کی عافیت کے لیے یکم ستمبر ،بروز اتوار، بوقت ٣٠۔٣ بجے سہہ پہرکشمیر کے بھائی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس میں ڈاکٹر فوزیہ سمیت اور عافیہ موومنٹ کے دوسرے رہنمابھی خطاب فرمائیں گے۔ اس پروگرام میں بھی دوست احباب سے بھر پور شرکت کی درخواست کی ہے۔مظلومہ امت عافیہ صاحبہ تو شیطان کبیر امریکا میں ناحق ٨٦ سال کی قید تنہائی کاٹ رہی ہیں۔

عافیہ صاحبہ نے بچوں کی تعلیم میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہیں۔ حکومت کے نمائندے اور بعض نامور صحافی غلط بیانی کرتے رہے ہیں کہ وہ نیوکلیئر سائنسٹ اور امریکی شہری ہے۔بلکہ ڈاکٹر عافیہ صاحبہ نے leaning through ammitation میں پی ایچ ڈی ہے۔ وہ حافظہ قرآن ہیں۔ اسلام کا گہرا مطالعہ کیا ہوا ہے۔ امریکا میں لوگوں کو اسلام کے پر امن اورسلامتی والے دین کی تبلیغ کرتی رہی ہیں۔میں نے خود ان کا اسلام پر لیکچر کا پروگرام سنا ہے۔ یہ کیسٹ عافیہ مووومنٹ کے پاس موجود ہو گی ۔ جو بھی اسے دیکھانا چاہے دیکھ سکتا ہے۔ وہ امریکی شہری نہیں وہ پاکستانی شہری ہے۔جب ڈکٹیٹر مشرف نے اسے ڈالر کے ہوض امریکا کو فروخت کیا تھاتو اخبارات میں عافیہ صاحبہ کے خلاف ڈس انفارمینشن کی مہم بھی چلائی تھی۔ شاید اسی وجہ سے کچھ صحافی عافیہ صاحبہ کو نیو کلیئر سائنسٹ اور امریکی شہری لکھتے رہے۔عافیہ صاحبہ پر امریکا میںمیں بہت مظالم کیے گئے۔ہم اپنے گزشتہ درجنوں کالموں میں ان مظالم کا تذکرہ کر کے عوام تک پہنچانے کی اپنی سی کوشش کرتے رہے ہیں۔

دیکھا جائے تو فلسطین میں، برما میں،عراق میں، افغانستان میں، لیبیا میں، شام میں،اس سے قبل بوسنیا اور چیچنیا میں صلیبیوں نے مسلمان خواتین، مردوں بچوں، بوڑھوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں۔پاکستان کے صوبہ کشمیر میں ٧٢ سال سے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ اب تو ایک ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا ہوا ہے۔ اخبارات، ٹی وی، لینڈ فون، موبائل فون اور انٹر نیٹ بند ہے۔کچھ خبریں باہر آرہی ہیں جس میں دس ہزار سے زاہد کشمیرنوجونوں کو گرفتار کر بھارت کی جیوں میں منتقل کر یا گیا۔ خواتین کی بے ہرمتی کی جارہی ہے۔بیماروں کو دوائیاں نہیں مل رہی۔ معصوم بچے دودھ کے لیے بلک رہے ہیں۔ جیسے ہی کرفیو میں نرمی کی جاتی ہے ۔ کشمیری باہر نکل کرگو انڈیا گو کے نعرے لگاتے ہیں۔ قابض فوج پر پتھر برساتے ہیں۔ان کو بلیٹ گنز ماری جارہی ہیں۔ایک ہو کا عالم ہے۔ کشمیریوں کے اجتمائی طور پر ہلاک کرنے کے لیے بھارتی فوجیوں نے شہروں بنکر بنا لیے ہیں۔کسی وقت بھی کشمیریوں کی نسل کشی کی جا سکتی ہے۔ پہلے سے بھارتی آئین میں کشمیر کے لیے خصوصی دفعات٣٧٠ اور ٣٥۔اے غیر آئینی طور پر ختم کر دی گئی۔ کشمیر کاجھنڈااُتار کر بھارت کا ترنگا لہرا دیا گیا ہے۔

صاحبو! یہ ایک دم سے نہیں ہوا۔ امریکا، اسرائیل اور بھارت نے گریٹ گیم کے تحت اسلامی اور ایٹمی پاکستان کو ختم کرنے کی پالیسی پر عمل پیراہیں۔ پاکستان کو معاشی طور پر کمزرو کرنے کے لیے کراچی میں بھارت کے ایجنٹ الطاف کے ذریعے ٣٠ سال تک کھیل کھیلاگیا۔ بھارت، اسرائیل اور امریکا نے پاکستان میں دہشت گردی پھیلائی۔کشمیر کے ساتھ بھارت میںمسلمانوں ڈرا یادھمکایا گیا۔ہمارے ازلی دشمن بھارت نے مسلمانوں کو ظلم و ستم کی چکی میں پیسا اور اب بھی پیس رہا ہے۔جیے گائو ماتا، جیے شری رام، جیے بھارت

٢
ماتاکے ذبردستی نعرے لگوائے جاتے ہیں۔ کفریہ نعرے نہ لگانے والوں کو اذیتیں دے دے کر بے دردی سے ہلاک کیا جارہاہے۔ذبردستی مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیاجاتا ہے۔ پاکستان چلے جانے کے تعنے دیے جاتے ہیں۔ نریندر داس مودی نے پہلے گجرات کے وزیر اعلیٰ ہوتے ہوئے تین ہزار مسلمانوں کو بے قصور، اپنے متعصب پولیس سے ہلاک کروایا۔ اس درندگی پر امریکا سمیت کئی ملکوں ے مودی کو اپنی ملکوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ بھارت کا وزیر اعظم بننے پر ٢٠١٤ء سے سارے بھارت کو پاکستان کے خلاف جنگ پر اُکسایا۔ بلا آخر پاکستان پرفضائی حملہ کر دیا۔ گو کہ پاکستان نے اس کے جواب میں بھارت پر حملہ کیا بھارت نے منہ کی کھائی اور دو جہا ز بھی پاکستان نے گرائے ایک پائلٹ بھی گرفتار کیا۔مشرقی پاکستان میں اعلانیہ کہا کہ بھارت کی فوج نے پاکستان کے دو ٹکڑے کیے تھے۔ بھارت کے یوم آزادی پر قوم سے کہا کہ مجھے بلوچستان اور گلگت بلتستان سے مدد کے کرنے کے لئے فون کال آ رہی ہیں۔ اس کے مرکزی وزیر کہتے ہیںکہ پاکستان کے پہلے دو ٹکڑے کیے تھے اس کے مذید دس ٹکڑے کریں گے۔افغانستان کی قوم پرست امریکی پٹھو حکومت کے ساتھ مل کر بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی جاری کی ہوئی ہے۔

پاکستان کے فوج ہیڈ کواٹر،نیوی ، ایئر فورس، پولیس ہیڈ ، آئی ایس آئی ،اسپیشل فورسز، ایئر پورٹ، کرکٹ کی مہمان ٹیموں، مسجدوں،امام بارگاہوں،چرچوں،مزاروں،اسکولوں،بازاروں ،پاکستان کو ٧٠ فی صد ریوینیو دینے والے کراچی شہر کو بھارت کے پالتوں دہشت گردوں نے چور چور کر دیا۔ کونسی جگہ ہے جہاں بھارت کے دہشت گردوں نے حملہ نہیں کیا۔اس میں امریکا، اسرائیل اور افغانستان نے بھارت کی مدد کی۔بہتر سال کے ظلم کو ایک طرف رکھتے ہوئے اب نئے سرے سے پاکستان کی شہ رگ، کشمیر میں ظلم کے پہاڑتوڑے جا رہے ہیں۔کشمیری کی آبادی کو کم کرنے کے لیے بھارتی آئین کی خصوصی دفعہ ٣٧٠اور ٣٥۔اے کوغیر آئینی طریقے سے ختم کر دیا ہے۔

کشمیریوں کی نسل کشی کی جاری ہے۔ پاکستان کے پہلے حکمران تو اس سارے طلم کو دیکھتے ہوئے بھی بھارت سے دوستی کی پھینگیں بڑھاتے رہے۔ کشمیر اور ایک طرف رکھ کر آلو پایاز کی تجارت کرتے رہے۔کارگل کی جنگ میں بزدلی دکھائی جس سے پاکستانی فوج کا نقصان ہوا۔کشمیر میں ٢٦ دنوں سے کشمیر میں کرفیو لگا ہوا ہے۔ ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو قید کر لیا گیا ہے۔کرفیو کے دوران کشمیری خواتین کی نے حرمتی کی گئی ہے۔اخبارات ،لینڈ فو ن ، موبائل فون اور نیٹ بند ہیں۔ جب کرفیو کھلے گا تو مذید مظالم کا پتہ لگے گا۔ ان حالات میں پاکستان نے بھارت کے حملے کا بھر پور جواب دینے کی تیاری کی ہوئی ہے۔

فوج اور حکومت نے اعلان کر دیا کی بھارت کی طرف سے جاریت کا ویسا ہی جواب دیا جائے جیسے ٢٦ فروری کو دیا گیا تھا۔ پاکستان کو ڈرایا جارہا ہے کہ پاکستان کی معاشی حالت خراب ہے۔ مگر ایسی بات نہیں بھارت کے تجزیہ کار بھی بھارت کی معاشی حالت کو خراب کہہ رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ اگربھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو پاکستان اس کا بھر پور جواب دے گا۔

پاکستان نے دنیا پر واضع کر دیا ہے دو ایٹمی ملکی کی جنگ سے دونوں ملک تباہ ہو جائیں گے۔ مگر یہ بھی کہا کہ دنیا بھی اس ایٹمی جنگ کی تباہ کاریوں سے بچ نہیں سکے گی۔ اس لیے بھارت کو اپنے اصلیت سے باہر نہیں نکلنے دینا چاہیے۔ مسلمان قوم جہادی ہے اور ہندو قوم مایا کی بجاری ہے۔ اگر جنگ ہوئی تو جہادی ہی فتح یاب ہونگے۔ مایا کے بجاریوں کو شکست ہو گی۔ ان شاء اللہ۔ پھر کشمیر کی ہافیائوں کے ساتھ ڈاکٹر عافیہ صدیقی صاحبہ بھی بھارت اورامریکی قید سے رہائی پائیں گی ۔ مظالم سے نجات کے لیے عمران خان کو اللہ کے بروصے پر جہادی ڈاکٹرائین پر پلائنگ کرنی چاہیے۔اللہ مسلمانوں کا پشتی بان ہو آمین۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Urs
Previous Post اولیائے کرام کے عرس عقیدت مندوں کیلئے مشعل راہ ہیں
Next Post کام کا دباؤ اور غیر سازگار ماحول، پی آئی اے کے پائلٹس مستعفی ہونے لگے
PIA

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.