geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کراچی، وسائل سے مسائل کا شہر کیوں بنا؟

September 7, 2019 0 1 min read
Karachi
Share this:

Karachi

تحریر : شیخ خالد زاہد

پاکستان میں ہونے والی بیضابطگیوں کی اتنی طویل فہرست ہے جو پاکستان کی سرحدوں سے نکلتی ہوئی دوسرے ملکوں تک پہنچی ہوئی ہے۔ ان بیضابطگیوں پر ہر حکومت نے واویلا کیا گوکہ وہ خود بھی ان بیضابطگیوں کا حصہ تھے۔بدقسمتی سے اداروں کی خودمختار ی ہمیشہ سے سوالیہ نشان کی زد میں رہی۔کہیں سیاست کا عمل دخل رہا تو کہیں اثر و رسوخ والی شخصیات اداروں کی عملداری پر اثر انداز ہوتی رہیں۔ بااختیار لوگوں نے جہاں جہاں ممکن تھا اپنا اختیار استعمال کیا اور ہر ممکن ذاتی مفادات پر ملکی مفادات کو خاطر میں نہیں رکھا۔حیران کن بات تویہ ہے کہ ۰۷ سال سے زائد گزرجا نے کے بعد بھی کسی بیضابطگی کا پتہ نہیں چلایا جاسکا اور اگر پتہ لگ بھی گیا ہے تو اسے ایک نئی بیضابطگی میں تبدیل کر کے بند کردیا گیا۔ ادارے جب اپنی پر آتے ہیں تو پھر ان سے جیتنا مشکل ہوتا ہے اور پھر جب یہ ادارے سرکاری ہوں تو پھر تو کچھ بھی نہیں کیا جاسکتا ہے۔ گیہوں کیساتھ ساتھ تو گھن بھی پس جاتا ہے۔

کراچی کی موجودہ صورتحال کی ذمہ داری صوبائی حکومت سندھ کی زیادہ ہے جبکہ جزوی طور پر یہ ذمہ داری بلدیاتی اداروں پر عائد ہوتی ہے، جب وزیر بلدیات، بلدیاتی اداروں کیساتھ باہمی ربط قائم نہیں کرینگے،کیا ہورہا ہے کیسے ہورہا ہے اور کام کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی جسارت نہیں کرینگے تو پھر ذمہ دارتو گھر کا بڑا ہی ہوتا ہے۔ عمومی رائے کیمطابق متحدہ قومی موومنٹ کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد سے کراچی والوں کو انکے اپنے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ سندھ حکومت تو کبھی بھی کراچی کیساتھ اپنی نیک نیتی کا ثبوت نہیں دے سکی۔ جماعت اسلامی ایک ایسی جماعت ہے جو کراچی میں پہلے بھی اور اب بھی اچھا خاصہ اثر و رسوخ رکھتی ہے لیکن ایسا کیوں لگتا ہے کہ جماعت اسلامی نے کبھی بھی مکمل حمایت کیلئے کراچی والوں کی طرف ہاتھ نہیں بڑھایا یا بڑھایا تو کچھ ایسا تاثر رہا ہے کہ کراچی والے کھلے دل سے حمایت کرنے سے گریزاں رہے ہیں (وجوہات کسی اور مضمون میں پیش کرینگے)، یہ بھی سمجھا جاتا ہے کہ جماعت اسلامی مخصوص معاملات میں منظر عام پر رہتی ہے اور عملی کام میں کہیں دیکھائی نہیں دیتی (شائد اسکی وجہ اختیارات نا ہونا بھی ہوسکتا ہے)۔اس بات سے کسی کو اختلاف نہیں ہونا چاہئے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کو متحدہ قومی موومنٹ کے اٹوٹ سحر سے باہر نکلا(قانون نافذ کرنے والوں کا اپنا کردار ہمیشہ سے رہا ہے)، گوکہ ابھی بھی کراچی کی اکثریت متحدہ کو ہی کراچی کی نمائندہ جماعت سمجھتے ہیں اور اپنے مسائل کے حل کیلئے ان ہی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کراچی والوں کے ووٹوں کا احترام کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کو حکومت میں حصہ دار بنایا اور کراچی کو واپس روشنیوں کا شہر بنانے کیلئے ہر ممکن ساتھ دیتے رہنے کا عزم کیاہوا ہے۔جس کا منہ بولتا ثبوت قومی اسمبلی میں کراچی سے منتخب ہونے والے علی زیدی صاحب کی چلو کراچی صاف کریں مہم ہے، یہ علی زیدی صاحب کی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ شہر کراچی شدید اور طویل بارشوں کا دورانیہ برداشت کر گیا۔اگر نالوں کی اور جگہ جگہ سے کچرا نہیں اٹھایا گیا ہوتا تو سب خوب جانتے ہیں کیا ہوتا۔

آج بھی کراچی پاکستان کا سب سے زیادہ کماؤ پوت شہر ہے،گزشتہ دس سالوں کے دوران پاکستان کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں اور گاؤں دیہاتوں سے لوگوں نے کراچی میں روزگار کیلئے ہجرت کی ہے جس کی وجہ سے کراچی کی آبادی اچانک دوگنی تگنی ہوگئی۔ہجرت کرنے والوں کو جس چیز نے اپنی طرف راغب کیا وہ کراچی میں روز گار کے وسائل ہیں۔ یہ بات بھی اب سب جان چکے ہیں کہ کراچی ایک غریب پرور شہر ہے یہاں سڑک کنارے یا کسی پارک میں سونے والا بھوکا اٹھے گا ضرور لیکن بھوکا سوئے گا نہیں۔گزشتہ کراچی کے اخبارات میں شہ سرخیاں لگیں وہ کراچی والوں کے دل پر کسی تیز دھار آلے کی طرح چلیں یقینا محب وطن تمام پاکستانیوں کیلئے بہت تکلیف دہ ثابت ہوئی ہونگی کہ کراچی بہترین شہروں کی فہرست سے نکل کر بد ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

ایک وقت تھا جب کراچی کے منتخب نمائندے، کراچی کی گلی، محلوں، سڑکوں اور یہاں تک کہ نکاسی آب کے نظام کو خود درست کرتے دیکھائی دیتے تھے۔ آج کراچی کسی یتیم مسکین کی طرح اپنی مدد کیلئے ادھر ادھر دیکھ رہا ہے، کراچی کی آواز گم ہوچکی ہے اب ایسا دیکھائی دیتا ہے کہ کراچی مختلف قسم کی مافیاؤں کی زد میں ہے لیکن سوال یہ بھی ہے کہ ان مافیاؤں کی زد میں دیا کس نے، آخر پاکستان کا سب زیادہ وسائل پیدا کرنے والا شہر مسائل کی سولی ایک رات میں تو نہیں چڑھ گیا۔ آج کراچی حسرت بھری نظروں سے خاموشی سے اپنی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر کچرا پھینکنے والوں کو تکتا رہتا ہے، جگہ جگہ پانی کہ جوہڑ وں میں مچھر مکھی پیدا ہو رہے ہیں۔

ارباب اختیار سے ایک ادنی سی گزارش ہے کہ حکومت سندھ اور بلدیاتی ادارے علاقائی سطح پر، ہر علاقے میں مخیر و معتبر خواتین و حضرات پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دیں، ان کمیٹیوں میں علاقے کے تھانے کو بھی تنبیہ کی جائے کہ وہ کمیٹی کی ہر ممکن قانونی معاونت کرے، انہیں اس بات کی ضمانت دی جائے کہ کوئی ان سے کسی قسم کی رشوت یا بدعنوانی کیلئے نہیں کہہ گا۔ بلدیاتی ادارے اپنی ہر قسم کی افرادی و مشینی مدد فراہم کرینگے، بلدیاتی افسران کچرے کو تلف کرنے کی جگہ اور پہنچانے کیلئے بروقت گاڑیاں فراہم کرینگے۔ پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست ہے جس میں اس طرح کی کمیٹیاں مسجدوں کی سطح پر بھی بنائی جاسکتی ہیں۔بات صرف اتنی سی ہے کہ وسائل سے فائدہ اٹھانے والوں کی تو کمی نہیں ہے لیکن مسائل سے جان چھڑانے والے علی زیدی اور ان جیسے دیگر خاموش سپاہی ڈھونڈنے سے نہیں ملتے۔ کہنے کو تو سب ہی کہہ رہے ہیں کہ آئیں کراچی کو اپنائیں لیکن مذکورہ کمیٹیاں عملی شکل میں میدان عمل میں آگئیں تو سمجھ لیں کہ کراچی کو اپنانے والے اپنے گھروں سے نکل آئینگے۔
Sh. Khalid Zahid

تحریر : شیخ خالد زاہد

Share this:
Judge Arshad Malik
Previous Post جج ویڈیو اسکینڈل میں نامزد تین ملزمان عدم شواہد کی بناء پر بری
Next Post کشمیریوں سے رشتہ کلمے کی بنیاد پر ہے، مشکل وقت میں مظلوم بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوریں گے، عنایت اللہ
Rally

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.