geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان نے بھارتی صدر کو اپنی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا

September 8, 2019 2 1 min read
Ram Nath Kovind
Share this:

Ram Nath Kovind

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان نے ہفتہ سات ستمبر کو بھارتی صدر رام ناتھ کووند کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ عام طور پر یہ اجازت دے دی جاتی ہے لیکن اس مرتبہ اس انکار کی وجہ نئی دہلی کا حالیہ ’رویہ‘ بتایا گیا ہے۔

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق بھارتی صدر نے اپنے ایک بیرون ملک ہوائی سفر کے لیے پاکستان کی فضائی حدود میں سے گزرنا تھا اور اس کے لیے پاکستان سے باقاعدہ اجازت کی درخواست کی گئی تھی۔ پاکستان نے تاہم یہ اجازت دینے سے انکار کر دیا، جس کا سبب نئی دہلی حکومت کا حالیہ ‘رویہ‘ بتایا گیا ہے۔

اس بارے میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا، ”یہ فیصلہ نئی دہلی حکومت کے حالیہ رویے کی وجہ سے کیا گیا۔‘‘ اسلام آباد حکومت نے بھارتی صدر رام ناتھ کووند کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہ دینے کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت پر کیا ہے، جب دونوں حریف ہمسایہ ایٹمی طاقتوں کے مابین کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔

اس بارے میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتہ سات ستمبر کو اپنے ایک بیان میں کوئی تفصیلات بتائے بغیر بس اتنا ہی کہا، ”بھارتی صدر کی طرف سے یہ درخواست کی گئی تھی کہ وہ آئس لینڈ جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود میں سے گزرنا چاہتے تھے۔ ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اسلام آباد اور نئی دہلی کے مابین یہ کشیدگی یوں تو اس سال موسم بہار میں بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر میں پلوامہ میں کیے جانے والے ہلاکت خیز بم حملے کے فوراﹰ بعد سے بھی پائی جاتی تھی لیکن اس میں مزید اضافہ اس وقت ہوا تھا، جب پانچ اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے بھارت کے زیر انتظام جموں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ اس متنازعہ خطے کے بھارت کے زیر انتظام حصے کو مزید دو حصوں (لداخ اور جموں کشمیر) میں تقسیم کر کے انہیں بھارت کے یونین علاقے بنا دیا جائے گا۔

پاکستان نے اس سال فروری میں بھی بھارت کے ساتھ عسکری کشیدگی اور دونوں ممالک کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف فضائی کارروائیوں کے بعد اپنی فضائی حدود کو ہر قسم کی بھارتی فضائی ٹریفک کے لیے بند کر دیا تھا۔ یہ فضائی حدود بھارتی سویلین ایئر ٹریفک کے لیے ابھی جولائی میں ہی دوبارہ کھولی گئی تھیں۔

پاکستان کی طرف سے چند روز قبل یہ بھی کہا گہا تھا کہ وہ ہر قسم کی بھارتی فضائی ٹریفک کے لیے اپنی فضائی حدود کو بند کر دینے پر غور کر رہا تھا۔ ابھی تک اسلام آباد نے ایسا کوئی باقاعدہ فیصلہ نہیں کیا اور پھر آج ہفتے کے روز بھارتی صدر کووند کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

Share this:
John Bolton
Previous Post عالمی توانائی ایجنسی کو ایران کا جوہری مواد مخفی رکھنے کا علم ہے: بولٹن
Next Post یورینیئم افزودگی، جدید سینٹری فیوجیز استعمال کریں گے، ایران
Iran Uranium Enrichment

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.