geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورینیئم افزودگی، جدید سینٹری فیوجیز استعمال کریں گے، ایران

September 8, 2019 0 1 min read
Iran Uranium Enrichment
Share this:

Iran Uranium Enrichment

تہران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران نے یورینیئم افزودگی کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان رواں برس پانچ ستمبر کو کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے جوہری نگرانی کے ادارے نے ایرانی اقدامات کی نگرانی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایٹمی انرجی آرگنائزیشن ایران (سازمانِ اِنرژی ایتمی) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یورینیئم افزودگی کے تیسرے مرحلے میں انتہائی زیادہ جدید سینٹری فیوج آلات کا استعمال کیا جائے گا۔ یہ بات ایرانی ادارے کے ترجمان نے ہفتہ سات ستمبر کو ایک پریس بریفنگ میں بتائی۔ ایرانی ادارے کے ترجمان بہروز کلوندی نے انتہائی جدید سینٹری فیوجیز کے حوالے سے کوئی تفصیلات عام نہیں کی ہیں۔

ایرانی حکومت بتدریج سن 2015 کی جوہری ڈیل سے دستبرداری اختیار کرتی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں تہران حکومت ڈیل کے دستخط کنندہ عالمی طاقتوں سے شکوہ کرتی چلی آ رہی ہے کہ وہ امریکا کے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد ایران کی اقتصادی مشکلات کو کم کرنے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر رہے۔

یہ امر بھی اہم ہے کہ جمعرات پانچ ستمبر کو ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ یورینیئم افزودگی کا درجہ بڑھانے کے حوالے سے معاہدے میں طے کردہ پابندیوں کو ختم کر دیا جائے گا۔ روحانی نے ڈیل میں شامل ممالک کو دو ماہ کی مہلت دی ہے کہ اگر اس وقت تک ان کی جانب سے معاہدے میں طے کی گئی شرائط پر عمل کیا گیا تو ایران بھی اس سمجھوتے کی پوری طرح پابندی کرے گا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے جوہری سرگرمیوں پر نگاہ رکھنے والے عالمی ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ ایران کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ اقدامات بشمول سینٹری فیوجیز کی نئی ریسرچ کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ایجنسی کے ترجمان کے مطابق ماہر انسپکٹرز اس وقت بھی ایران میں موجود ہیں اور کسی بھی غیرمعمولی سرگرمی کو وہ محسوس کریں گے تو اُس کی اطلاع فوری طور پر فراہم کریں گے۔

بہروز کلوندی نے پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ساتھ ایران کا تعاون جاری رکھا جائے گا اور یورینیئم کی افزودگی کا نیا مرحلہ بھی سن 2015 کی جوہری ڈیل کے تحت تعین کردہ حدود سے متجاوز نہیں ہو گا۔ کلوندی کے مطابق جدید سینٹری فیوجیز یورینیئم افزودگی کی شرح کو بیس فیصد تک لانے میں مددگار ہوں گے۔ جوہری ہتھیار سازی کے لیے نوے فیصد تک افزودہ یورینیئم استعمال کیا جاتا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ یورینیئم افزودگی کا نیا اقدام بھی پرامن مقاصد کے لیے ہے اور اس کی نگرانی اقوام متحدہ جاری رکھے ہوئے ہے لیکن اگر یورپی اقوام اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہتی ہیں تو پھر ‘سبھی کچھ الٹ ہو کر رہ جائے گا‘۔

Share this:
Ram Nath Kovind
Previous Post پاکستان نے بھارتی صدر کو اپنی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا
Next Post بریگزٹ جانسن کے ’گلے کی ہڈی‘ بن گیا: اکتوبر میں بھی بہت مشکل
Boris Johnson

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.