geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چندریان ٹو اور پاکستان

September 9, 2019 0 1 min read
Chandrayaan-II
Share this:

Chandrayaan-II

تحریر : ذوالقرنین ہندل

بے جا تنقید تو ہر جگہ ہوتی ہے۔پہلے یہ تنقید گلی، محلوں اور دکانوں میں ہوا کرتی تھی۔دنیا میں سوشل میڈیا کا استعمال بڑھتے ہی، یہ تنقید تیزی سے پھیلنا بھی شروع ہوگئی۔ایسی ہی تنقید پاکستان کے زیر سمندر گیس اور معدنیات کے ذخائر کی دریافت میں ناکامی کے باعث بھی سامنے آئی۔کیکڑا ون کے مقام پر5560 میٹر زیر سمندر خودائی پر چودہ ارب روپے خرچ ہوئے۔ مخالفین نے حکومت کو اس ناکامی پر خوب آڑے ہاتھوں لیا۔اسی طرح چندریان ٹو کی ناکامی پر انڈین حکومت کو بھی مخالفین کی تنقید کا سامنا ہے۔دنیا میں تحقیقات پر بڑی رقم خرچ ہوتی ہے۔ضروری نہیں کہ پہلی ہی کوشش میں کامیابی ملے۔بہت سے سائنسدانوں نے ناکامیوں سے سیکھا۔تھومس ایڈیسن نے ہزار کے قریب کوششوں کے بعد بلب ایجاد کیا۔تحقیق نہ ہو تو دریافت و تخلیق کیسے ہو۔تحقیقات جدت کو رائج کرتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ،تحقیقات پر خرچ کرنے والے آج دنیا میں سرفہرست ہیں۔
بھارت نے ’چندریان‘ نامی منصوبہ کے تحت اکتوبر 2008 میں اپنا پہلا سیارا چاند پر بھیجا۔یہ سیارا چاند پر لینڈ تو نہ کر سکا۔البتہ چاند کے مدار میں چاند سے 200کلومیٹر اونچائی پردس ماہ تک گردش کرتا رہا۔جس نے چاند پر معدنیات کا جائزہ لیا۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے بعد میں ان معلومات سے چاند کے قطب جنوب پر موجود گڑھوں پرپانی کوبرف کی شکل میں دریافت کیا۔جس سے انسان کے چاند پر قدموں کے امکانات ظاہر ہونے لگے۔ ان معلومات کو بنیاد بنا کر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اسی ضمن میں بھارت نے’چندریان ٹو‘ کے نام سے چاند کے قطب جنوب پر اترنے کا منصوبہ بنایا۔’انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائیزیشن‘نے اسے ترتیب دیا۔جس پر 140ملین ڈالر کا خرچ ہوا۔جو ’سری ہاری کوٹا اسپیس سینٹر‘ سے22جولائی2019کو چاند پر جانے کے لئے’جیو سنکرونس سیٹلائیٹ لانچ وہیکل مارک3‘کے زریعے لانچ کیا گیا۔چندریان ٹو ایک ’لونار آربیٹر‘،’لینڈر‘ اور’روور‘ پر مشتمل تھا۔ان تمام مشینوں کو بھارت میں ہی تیار کیا گیا۔اس سیارہ کا اہم سائنسی مشن نقشہ تیار کرنا اور چاند پر پانی تلاش کرنا تھا۔’لینڈر‘ اور’روور‘ نے چاند پر اتر کر وہاں موجود کیمیاء کا جائزہ لینا تھا۔’آربیٹر‘ اور’لینڈر‘نے زمین پر معلومات بھیجنا تھیں۔اگر یہ منصوبہ مکمل ہو جاتا، تو چاند کے قطب جنوب پراترنے کی پہلی مثال ہوتا۔

گزشتہ روز معلوم ہوا کہ سیارہ اپنے مطلوبہ حدف سے محض 2.1کلومیٹر کے فاصلہ پر تھا کہ، اچانک اس کا زمین پر سے رابطہ منقطع ہو گیا۔چاند زمین سے 384800کلومیٹر کی دوری پر ہے۔یعنی بھارتی سیارہ اپنے ہدف سے 0.000546فیصد دوری پر تھا۔بعض کے نزدیک سیارہ چاند کے مدار میں داخل ہونے کے بعد اپنی رفتار برقرار نہ رکھ سکا۔ جس کے باعث وہ چاند سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔تاہم اصل حقائق تو تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔’بھارتی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن‘ کے چیف ناکامی کے باعث اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔وہاں موجود بھارتی وزیر اعظم انہیں دلاسہ دیتے رہے۔

بھارتی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ، وہ ایسے پروگرام پر فخر محسوس کرتے ہیں جو چاند پر تحقیقات کے بالکل قریب آچکا تھا۔مزید کہا کہ ایسے مواقع دوبارہ بھی آئیں گے۔جہاں اس ناکامی کی خبریں دنیا بھر میں گردش کرنے لگیں۔وہیں خود بھارت اور پاکستان میں اس منصوبے کی ناکامی پر تنقید سامنے آنا شروع ہوگئی۔بھارتی ماہر اقتصادیات ڈاکٹر لونے راجر کے مطابق یہ منصوبہ صرف خلائی ملبے میں اضافے کا سبب بنا۔اس سے بھارت اپنے سماجی مسائل پر قابو پا سکتا تھا۔ روایتی حریف پاکستان کا تو اس منصوبے میں بظاہر کوئی عمل دخل نہیں۔تاہم پاکستانیوں نے بھی بھارتی ناکامی کو آڑے ہاتھوں لیا۔پاک فوج کے ترجمان جنرل آصف غفور نے کہا کہ، کیا بھارت دیگر الزامات کے طرح اس ناکامی کا ملبہ بھی آئی ایس آئی اور معصوم کشمیریوں پر ڈالے گا؟

معاملہ سوشل میڈیا پر شدت اختیار کر گیا جب فواد چوہدری نے بھارتی ناکامی کا تمسخرا اڑاتے ہوئے کہا کہ، جو کام آتا نہیں پنگا کیوں لیتے ہو۔چاند کی بجائے ایک کھلونا زمین پر اتر گیا۔مزید انہوں نے مودی کو خلا نورد سے تشبیہ دی اور لوک سبھا سے مودی سے جواب طلبی کا مطالبہ کیا۔وغیرہ وغیرہ۔ان کی تنقید پر زیادہ ردعمل اس وجہ سے آیا کہ یہ پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی ہیں۔ ان کا چاند کو دیکھنے متعلق علماء سے تناؤ بھی چلتا رہا۔ایک سوشل میڈیا صارف کے مطابق،وہ قوم چاند پر جانے والوں پر تنقید کر رہی ہے، جو آج تک چاند کو دیکھنے پر متفق نہیں۔ ماضی میں انہوں نے زبانی تخمینہ بھی لگایا کہ، ہیلی کاپٹر 55روپے میں کلومیٹر کی مائلیج دیتا ہے۔ ماضی میں انہیں بے جا تنقید کے باعث ہی وزرات اطلاعات سے ہاتھ دھونا پڑھا۔اور ایسی وزرات ان کا مقدر بنی،جس کو پاکستان میں رجحان کم ہونے کی بنا پر کوئی خاص اہمیت حاصل نہیں ہے۔یہی وجہ ہے کہ لاکھوں انجینئرز اور ٹیکنالوجسٹ بے روزگا ر ہیں۔فواد چوہدری کو جہاں بھارتی صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔وہیں بعض پاکستانیوں نے بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ ایک صارف نے کہا کہ پاکستان نے فواد چوہدری کی قیادت میں پہلا قدم زمین پر رکھ دیا ہے،اب ہم چاند سے محض 384800کلومیٹر کی دوری پر ہیں۔

پاکستان خلائی تحقیقی ادارہ’سپارکو‘ چین کی مدد سے دو ہی موسمی سیارچے خلا میں بھیج سکا ہے۔جبکہ بھارتی خلائی ادارہ اکیلے ہی 104سیٹلائٹس لانچ کر چکا ہے۔اگر آج چین کے مفادات بدل جائیں،تو ہمیں ٹیکنالوجی کی دنیا میں کس کی حمایت حاصل ہوگی؟کیا ہم ٹیکنالوجی کی دنیا میں خودمختار بن پائیں گے؟ہمارے ہاں تکنیکی تعلیم حاصل کرنے والوں کامستقبل کیا ہے؟سوچنا ہوگا!
پاکستان میں بڑا طبقہ(انہیں پڑھا لکھا کہنا شاید درست نہ ہو) یہ ثابت کرنے میں لگا ہوا ہے کہ،چاند پر لینڈنگ محض افسانہ ہے۔تو عرض ہے کہ، کیا دنیا میں امریکہ کی تحقیق کی بنا پر برتری بھی محض ڈرامہ ہی ہے؟متعدد تحقیقی مرکز،بڑی یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے بھی محض افسانہ ہی ہیں کیا؟اگر واقعی ایسا ہے تو ہمیں سیٹلائٹ کے نظام سے بھی منحرف ہونا چاہئے۔حتی کہ ہمیں پھر فنی و تکنیکی علم کی جستجو ہی نہیں کرنی چاہئے۔

ایسے لوگ صدیوں پہلے موبائل فون اورہوائی جہاز کو بھی افسانہ ہی سمجھتے ہوں گے۔مگر وقت کے ساتھ تحقیقات سے حاصل ہونے والی جدت سے مستفید ضرور ہوتے ہوں گے۔ اللہ تعالی نے دنیا میں انسانی عقل اور حیرت کے لئے بہت کچھ بنایا ہے۔اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ، ہم اللہ کی تخلیقات کی خوج کریں۔یا پھر منکر ہوکر غور و فکر ہی چھوڑ دیں۔پنجابی کا محاورہ ہے کہ،’عقل نہ ہووے تے موجاں ای موجاں،عقل ہووے تے سوچاں ای سوچاں‘۔ ہم مسلمان قوم تحقیقات سے بہت دور ہو چکے ہیں۔جبکہ مسلم تاریخ میں کئی سائنسدان گزرے ہیں۔جو تحقیق کی دنیا میں آج بھی زندہ ہیں۔یورپ نے تحقیق کی بدولت ہی دنیا کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ امریکہ دنیا کے زہین دماغ استعمال کرتا ہے۔پڑھے لکھے لوگوں کو اچھا معاوضہ دے کر تحقیقات کرا تا ہے۔ وہی قومیں دنیا کی دوڑ میں شامل رہیں گی،جو جدت کو ساتھ لے کر چلیں گی۔جس کو خود کوئی خاطر خواہ کامیابی نصیب نہ ہو،وہی دوسروں کی ناکامیوں پر خوش ہو سکتا ہے۔ مگرہم تو ایسے نہیں ہیں۔ ہر گز نہیں!
Zulqarnain Hundal

تحریر : ذوالقرنین ہندل

Share this:
HAND TO HAND WELFEAR ORG
Previous Post ہینڈ ٹو ہینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت موسمیات چورنگی گلستان جوہر پر سبیل حسین قائم
Next Post یو ایس اوپن، اعصاب کی جنگ میں نڈال چیمپئن بن گئے
Rafael Nadal

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.