geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فلسطینی وادی اردن کا اسرائیل سے الحاق کریں گے، نیتن یاہو

September 11, 2019 0 1 min read
Netanyahu
Share this:

Netanyahu

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے دوبارہ انتخاب جیتنے کی صورت میں فلسطینی علاقے میں واقع وادی اُردن کا اسرائیل سے الحاق کریں گے۔ عرب ممالک نے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے بیان کے بعد فلسطین نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتین یاہو امن کی امیدوں کو ہی تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ نتین یاہو کے انتخابی مخالفین نے ان پر انتہائی مذموم کھیل کھیلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس طرح دائیں بازو کے قوم پرستوں کے ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

نیتن یاہو کا ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ مغربی کنارے کی وادی اُردن کا اسرائیل سے الحاق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہم آہنگی سے ہی کریں گے۔ امریکی صدر نے اسرائیلی انتخابات کے بعد مشرق وسطی کے لیے ایک ‘امن منصوبہ‘ پیش کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اگر اسرائیلی وزیراعظم ایسا کرتے ہیں تو بین الاقوامی سطح پر دو ریاستی حل کی امیدیں ختم ہونے کا خطرہ ہے۔

نیتن یاہو کا ٹیلی وژن پر نقشہ دکھا کر کہنا تھا، ”ایک جگہ ایسی ہے جہاں ہم انتخابات کے فورا بعد ہی اسرائیلی خودمختاری کا اطلاق کر سکتے ہیں۔‘‘ ان کا اسرائیلی شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اگر انہیں ایسا کرنے کا واضح مینڈیٹ ملا، تو وہ وادی اردن اور شمالی بحیرہ مردار پر اسرائیلی خودمختاری قائم کر دیں گے۔

فلسطینی مغربی کنارے کے اس علاقے میں ساٹھ ہزار فلسطینی رہائش پذیر ہیں جبکہ اسرائیل کی طرف سے وہاں تعمیر کی گئی غیر قانونی بستیوں میں پانچ ہزار یہودیوں کو آباد کیا جا چکا ہے۔

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے نیتن یاہو کے اس اعلان پر شدید تنقید کی ہے اور اسے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دیا ہے۔ سعودی عرب نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی ”صریحاﹰ خلاف ورزی‘‘ ہو گی۔ سعودی عرب نے اس کو ”فلسطینی عوام کے خلاف ایک خطرناک بڑھاوا‘‘ قرار دیتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 57 ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

اردن کے وزیر خارجہ ايمن الصفدی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا یہ اقدام پورے خطے کو تشدد کی جانب دھکیل سکتا ہے اور مکمل امن عمل کے ختم ہونے کا خطرہ ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے مولود چاوُش اولُو نے نیتن یاہو کے اس بیان کو نسل پرستانہ قرار دیا ہے۔

Share this:
Donald Trump
Previous Post ٹرمپ کی قلابازی ۔۔۔۔۔
Next Post مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کا 38 واں روز، قابض فوج کے ہاتھوں ایک اور کشمیری شہید
Indian Army

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.