geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ڈینگی کے وار

September 12, 2019 0 1 min read
Dengue
Share this:

Dengue

تحریر : امتیاز علی شاکر

ایک سانحہ کے زخموں سے خون رسنا بند نہیں ہوتا اور دوسرا پہلے سے بڑا سانحہ رونما ہو جاتا ہے،نہ کوئی سانحات روکنے کی کوشش کرتا ہے نہ کوئی متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھتا ہے اور نہ ہی انصاف ملتاہے،ریاست کے تمام ستون بنے ہوئے ہیں لگاتار بے حسی کی تصویر، حکمران طبقہ توشائدچاہتاہی یہی ہے کہ عوام سانحات میں مبتلارہے ،ان کی عیاشیوں کی طرف دیکھنے کے قابل ہوہی نہ پائے جبکہ عوام بھی اپناتماشہ خودہی دیکھ رہے ہیں،جب تک عوام حکمرانوں کوانصاف فراہم کرنے پرمجبورنہیں کرتے تب تک انصاف ملناممکن نہیں لگتا،عوام اپنے پیاروں کوسانحات کی نظرہوتے دیکھتے ہیں اورآگے گزرجاتے ہیں جبکہ سانحات جوں کے توں جاری ہیں،سسٹم جس کی لاٹھی اس کی بھینس مظلوم کوانصاف دینے کااہل نہیں پھربھی انسانی معاشرے میں یہی سسٹم رائج ہے،مصنوعی مہنگائی اورملاوٹ وہ زہریلے ناگ ہیں جوانسانیت کے وجودکوکھوکھلاکررہے،بے پناہ مہنگائی کے باوجودحالات اس قدرسنگین ہیں کہ زہربھی خالص نہیں ملتا،دیگرسانحات کے ساتھ قوم ہرسال ڈینگی مچھرکے سامنے بھی بے بس نظرآتی ہے سرکار تو مچھرمار سپرے کرتی نہیں دوسری جانب بازارمیں دستیاب مہنگے،جعلی سپرے مچھرکوکم جبکہ انسان کوزیادہ متاثرکرتے ہیں۔

سپرے کرتے ہی آنکھوں کی جلن،زکام اورجلدکے مسائل پیداہونے لگتے ہیں جبکہ مچھراسی طرح دھن دھناتارہتاہے،بدلتے موسم کے ساتھ ہرسال کی طرح اس سال بھی لوگ تیزی کے ساتھ ڈینگی کاشکارہوکراسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں،راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہونے کی خبریں ہیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سے بچاو کیلئے سپرے کیا جا رہاہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 مریضوں کو اسپتالوں میں منتقل کیاجاچکاہے،خبروں کے مطابق اسلام آباد کے 111 جبکہ راولپنڈی کے مزید179 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں جن میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے ،راولپنڈی سے ہی تعلق رکھنے والا14 سالہ آریان ڈینگی بخارکے باعث فیصل آباد میں جان کی بازی ہارگیا،صوبہ پنجاب کے دیگرشہروں سے بھی ایسی ہی خبریں موصول ہورہی ہیں،محکمہ صحت کے مطابق سب سے زیادہ راولپنڈی میں1500سے زیادہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جن 20کی حالت تشویشناک ہے۔

رواں برس ملک بھر میں ہزاروں افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ابھی ڈینگی مچھرکے وارجاری ہیں، ڈینگی وائرس مچھروں کی ایک قسم کے ذریعہ پھیلتا ہے،بتایاجاتاہے کہ یہ استوائی خطے کا وائرس ہے اور تقریباً دنیاکے110 ممالک اس سے متاثر ہیں،خبرداررہیں ہم ڈینگی کے ریڈارپر ہیں جس کاثبوت یہ ہے کہ پاکستان ڈینگی کے شکار سرفہرست 10 ممالک میں سے ایک ہے،اس وائرس کی چار مختلف اقسام ہیں،اس کی ایک قسم سے متاثرہ مریض میں زندگی بھر کیلئے صرف اسی قسم کی وائرس کیخلاف قوت مدافعت پیداہو جاتی ہے جبکہ دیگراقسام خطرناک حدتک متاثر کرسکتی ہیں،ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریض بخار میں مبتلاہوسکتا ہے،جسم پر دھبے نمودار ہوسکتے ہیں،دست اور قئے آسکتی ہیں،زیادہ شدید حملے کی صورت میں دانتوں،مسوڑھوں اور آنتوں وغیرہ سے خون رسنا شروع ہوسکتا ہے،ماہرین کے مطابق 80 فیصد مریضوں میں یہ علامات درمیانے درجے کی ہوتی ہیں جبکہ50 فیصد مریض شدیدمتاثرہوجاتے میں،ڈینگی مچھر انسانوں کو طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے اوقات میں زیادہ کاٹتا ہے لہٰذاکسی کاانتظارکئے بغیراحتیاطی تدابیراپنائیں،اپنے گھر،دفتر،کارخانے،فیکٹری اوردیگرمقامات پرڈینگی مچھرپیدانہ ہونے دیں۔

ذاتی مشاہدے میں دیکھ چکاہوں کہ ڈینگی مچھرزیادہ ترشہری علاقوں میں گھروں کے اندر ایسے کم روشن مقامات جن میں سرفہرست غسل خانوں جنہیں کم استعمال کیاجاتاہے سمیت ہراُس جگہ افزائش پاتے ہیں جہاں مسلسل نمی موجودرہتی ہے،قصبوں اوردیہاتوں میں یہ مچھرکم پیداہوتاہے جبکہ لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ،ہال روڈمارکیٹ،سول کورٹ جیسے شہری علاقوں سے راقم خودڈینگی مچھر رنگے ہاتھوں گرفتارکرچکاہے اورمزیدخبرداررہیں جہاں سورج کی روشنی نہیں پہنچتی وہاں یہ مچھرسارادن حملہ آوررہتاہے، محتاط رہیںاپنے گھر،دفتر،کارخانے،فیکٹری خاص طورپروہ مقامات جہاں خواتین دیکھ بھال نہیں کرتیں وہاں کی صفائی کاخاص خیال رکھیں،دفتر،کارخانے یافیکٹری میں کام کے دوران اس بات کاخاص خیال رکھیں کہ آپ کے ہاتھ،پائوں یاجسم کے کسی اورحصے پرشدیدخارش یاجلن تونہیں ہورہی،ایسی صورت میں فوراًاپنے اردگردکامکمل جائزہ لیں کہیں آپ کے دفتر،کارخانے یافیکٹری میں ڈینگی مچھرکی افزائش تونہیں ہورہی،کام کے دوران اکثرہمیں اس بات کادھیان ہی نہیں رہتاکہ ہمیں مچھرکاٹ رہے ہیں۔

تین سال قبل میرے ساتھ بھی ایساہی ہواتھا،دفترمیں پہنچتے ہی پائوں پرخارش اورجلن شروع ہوجاتی،پائوں کوٹھنڈے پانی سے دھونے پرکچھ دیرسکون ملتاپھروہی حالت ہونے لگتی،مجھے لگا جلدکی الرجی کاکوئی مسئلہ ہے،ڈاکٹرسے بات کی انہوں نے کچھ ادویات تجویزکردیں،گھرپہنچ کرادویات لے لیتاتوآرام مل جاتاجبکہ دفترمیں جاتے ہی پھرسے مسئلہ ہوناشروع ہوجاتا،ایک دن اللہ سبحان تعالیٰ نے ذہن میں یہ بات ڈالی کہ تجھے یہ مسئلہ دفترپہنچ کرشروع ہوتاہے جبکہ گھراوردیگرمقامات پرایسانہیں ہوتا،فوراًبڑی سرچ لائیٹ منگوائی،لائیٹ جلاکراپنے پائوں کی طرف روشنی کرکے دیکھاتومچھرڈستے ہوئے نظرآئے،اُن دنوں بھی ڈینگی کاسیزن چل رہا تھا لہٰذا مچھر کوپکڑکردیکھااورحیران رہ گیاکہ اُس مچھرمیں وہ تمام علامات موجودتھیں جوڈینگی مچھرکے بارے میں بتائی جاتی ہیں،دفترکے غسل خانے کی طرف روشنی کرکے دیکھاتووہاں ڈینگی مچھروں کی بہتات نظرآئی،فوری طورپرصفائی کروائی،سپرے کروایااورآئندہ ننگے پائوں دفترمیں بیٹھناہی چھوڑ دیااسی طرح شاہ عالم مارکیٹ اورسول کورٹ کی عمارت میں بھی دن کے اوقات میں اس مچھرکی موجودگی دیکھ چکا ہوں۔

اپنی مددآپ جیناسیکھیں،کسی کاانتظارمت کریں،کوئی حکومت آپ کو ڈینگی مچھروں سے بچانے کیلئے عملی اقدامات نہیں کرے گی،بازارمیں دستیاب مہنگے سپرے بھی اس قابل نہیں کہ آپ کوڈینگی مچھرسے محفوظ کردیں،اپنے گھر،دفتر،کارخانے،فیکٹری اوردیگرمقامات کوصاف رکھیں اوراس بات کاخیال رکھیں کہ آپ کویہ مچھرلگاتارنہ کاٹنے پائے،ڈینگی کاسیزن چل ہے لہٰذاکسی بھی علامت کے ظاہرہونے پربلاتاخیرڈاکٹرسے رابطہ کریںتاکہ بروقت علاج ہوسکے،ڈینگی سیزن کی عادت ڈالیں اوراسے بھی سانحہ تصورکریں جس سے بچائوحکومت کے کسی ادارے کے بس کی بات ہے نہ ہی حکومتیں ایسے معاملات میں دلچسپی لیتی ہیں،اللہ نہ کرے جب آپ بیمارہوکراسپتال پہنچے گے تو میڈیاپرخبریںچل جائیں گی ورنہ حکومت مچھرمارسپرے نہیں کرتی نہ کرے گی،بازارمیں دستیاب مچھر مارسپرے جعلی اوربے اثرہونے کے باوجود انتہائی مہنگے ہیں توکیاہوا،میڈیابھی خاموش تماشائی کاکرداراداکرتارہے گا،آپ تسلیم کرلیں کہ ہم سانحات زدہ قوم ہیں جن میں سے سب سے عظیم سانحہ قوم کاظلم کیخلاف نہ اُٹھنا،مسلسل ظلم برداشت کرنااوردوسراعظیم سانحہ ہمارے بے حس حکمران ہیں۔
Imtiaz Ali Shakir

تحریر : امتیاز علی شاکر
imtiazali470@gmail.com.
03134237099

Share this:
Altaf Hussain
Previous Post نئے شواہد ملنے پر لندن پولیس نے الطاف حسین کو پھر طلب کر لیا
Next Post INVEREX ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائیگا، چیئرمین DMC سائوتھ ملک فیاض مہمان خصوصی ہونگے
INVEREX TROPHY BASKETBALL TOURNAMENT

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.