geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نو ڈیل بریگزٹ پر برطانیہ میں کیا ہو گا؟

September 13, 2019 2 1 min read
UK Anti-Brexit
Share this:

UK Anti-Brexit

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) برطانوی حکومت نے پارلیمان کے دباؤ پر بعض خفیہ سرکاری دستاویزات جاری کیں ہیں جن میں بغیر کسی معاہدے کے یورپی یونین سے انخلاء کے ممکنہ خطرناک نتائج سے خبردار کیا گیا ہے۔

دو اگست کو تیار کی گئیں ان دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ اگر برطانیہ اکتیس اکتوبر کو بغیر کسی معاہدے کے یورپی یونین سے نکل جاتا ہے تو اس کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔

‘آپریشن یلوہیمر‘ نامی ان دستاویزات کے مطابق اس صورتحال میں انگلش چینل سے برطانیہ میں داخل ہونے والے سامان بردار ٹرکوں کو کم از کم دو دن تاخیر کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس طرحانگلش چینل پر موجود بندرگاہوں پر سامان کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہو گی، جس سے برطانیہ میں ادویات اور اشیاء خوردنوش کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں ایندھن کی قلت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے افراد کو بھی اشیاء کی فر اہمی متاثر ہو سکتی ہے اور اس صورتحال میں ان کے لیے کاروبار چلانا مشکل ہو سکتا ہے۔

چھ صفحات پر مشتمل اس دستاویز میں یہ بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ایسے حالات میں لوگ سڑکوں پر آ سکتے ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی نفری درکار ہو گی۔ ان حالات میں جانوروں میں بیماریاں پھیل سکتی ہیں، جس کے انسانی صحت پر بھی اثرات پڑیں گے۔ ساتھ ہی یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ معاہدے کے بغیر یورپی یونین سے نکلنے سے جنوبی اسپین میں برطانوی علاقہ جبرالٹر کے لیے اثرات تباہ کن ہو سکتے ہیں۔

ان حالات میں یورپی یونین میں شامل دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ، ملازمین، ریٹائرڈ افراد اور سیاحوں کی اُن طبی سہولیات تک رسائی فوری طور پر منقطع ہو جائے گی، جوانہیں فی الحال یورپی یونین کے فنڈ سے برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) مہیا کرتی ہے۔

لندن میں سیاحت کے لیے سب سے زیادہ مشہور جگہیں دریائے ٹیمز کے کنارے ہیں۔ لندن میں اس دریا کے جنوبی کنارے پر ’لندن آئی‘، برطانوی پارلیمان کا حامل ویسٹ منسٹر محل اور مشہورِ زمانہ بگ بین ٹاور دیکھے جا سکتے ہیں۔

برطانیہ میں جون 2016ء کے ریفرنڈم کے نتائج کی روشنی میں برطانیہ کو پہلے 29 مارچ 2019ء تک یورپی یونین سے نکلنا تھا۔ تاہم اس سلسلے میں طے پانے والا معاہدہ برطانوی پارلیمان سے مسترد کیے جانے کے بعد وزیر اعظم ٹریزا مے کی جانب سے 29 مارچ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی درخواست دی گئی۔ اس پر برسلز کی طرف سے لندن کو پہلے صرف مزید دو ہفتوں کا اضافی وقت دیا گیا تھا، جو 12 اپریل کو ختم ہو گیا۔ اس کے بعد برطانیہ کو بریگزٹ کے لیے اکتوبر کے آخر تک کا وقت دے گیا۔

Share this:
Karachi
Previous Post کراچی کو ’ٹیک اوور‘ کرنے کی تجویز
Next Post وزیراعظم کے دورہ امریکا کا شیڈول طے، ٹرمپ سے دو ملاقاتیں ہوں گی
Donald Trump - Imran Khan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.