geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عمران خان کا جلسہ: کشمیری قوم پرست ناراض

September 14, 2019 0 1 min read
Imran Khan Jalsa
Share this:

Imran Khan Jalsa

مظفر آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مظفر آباد میں وزیراعظم عمران خان کے جلسہ عام پر متنازعہ علاقے کو خود مختاری دینے کے حامی قوم پرست کشمیری چراغ پا ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اس طرح کے جلسے کر کے حق خود ارادیت کی تحریک کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے آج کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظفر آباد میں ایک جلسے سے خطاب کیا، جس پر پاکستان کے زیر اتنظام کشمیر میں قوم پرست سیاسی جماعتیں شدید تنقید کر رہی ہیں۔ قوم پرست جماعتوں کے حامیوں نے آج مظفر آباد میں عمران خان کے جلسے گاہ سے دور مظاہرے کرنے کی بھی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق اس کوشش پر کچھ سیاسی کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ مظاہرے کی کوشش کرنے والی جماعتیں کشمیر کی خودمختاری کا پرچار کرتی ہیں۔ خودمختاری کے اس مقصد کو مزید بڑھانے کے لیے بارہ سے زائد کشمیری قوم پرست اور ترقی پسند جماعتوں کا ایک اتحاد پیپلز نیشل الائنس کے نام سے بھی حال ہی میں بنا ہے، جو الحاق کا موقف رکھنے والی جماعتوں کے سخت مخالف ہے۔

اس اتحاد کے مرکزی ترجمان میر افضال سہلریا نے عمران خ٘ان کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈی ڈبلیو کو بتایا، “یہ جلسہ کشمیریوں سے یکجہتی کے نام پر ایک مذاق ہے، جو کام مودی نے ابھی کیا وہ پاکستان نے گلگت بلتستان میں اسِٹیٹ سبجیکٹ رول کو ختم کر کے بہت پہلے کیا اور وہاں غیر مقامی افراد کو جائیداد خریدنے اور کاروبار کرنے کی اجازت دی۔ عمران خان جلسہ کر کے یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ کشمیری الحاق پاکستان کے حامی ہیں لیکن کشمیریوں کی جو جدوجہد ہے وہ حق خود ارادیت کے لیے ہے۔ یہ الحاق پاکستان کی لڑائی نہیں بلکہ دو کروڑ کشمیریوں کی خودمختاری کی لڑائی ہے۔ اس جلسے سے عمران خان مودی کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ نئی دہلی اٹوٹ انگ کی رٹ لگائے رکھے اور پاکستان الحاق کا راگ الاپتا رہے گا۔”

واضح رہے کہ پاکستان کے زیر اتنطام کشمیر میں تقریباً تمام قومی دھارے کی جماعتیں بھارت اور پاکستان کے زیر انتظام متنازعہ ریاست کے دونوں حصوں کا پاکستان سے الحاق چاہتی ہیں لیکن کشمیری قوم پرست جماعتیں نئی دہلی اور اسلام آباد دونوں کو قابض سمجھتی ہیں اور وہ ایک خود مختار کشمیر پر یقین رکھتی ہیں، جو نہ بھارت کا حصہ ہو اور نہ پاکستان کا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ کسی جہاد یا پراکسی وار کے ذریعے حل نہیں ہو گا،”ہمارے خیال میں بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کو آگے آنا چاہیے اور اس جنجگوآنہ صورتحال سے خطے کو نکالنا چاہیے اور وہ اسی صورت ممکن ہے جب کشمیر کو خود مختار بنایا جائے اور بھارت اور پاکستان کشمیر کے نام پر جو اربوں ڈالرز خرچ کر رہے ہیں وہ اپنی عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے لگائیں۔”

باغ سے تعلق رکھنے والے یونائیڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے جنرل سیکریڑی سردار اشتیاق حسین کا کہنا ہے، ”اگر ہم آزاد کشمیر میں پاکستانی سیاسی جماعتوں کو سیاست کرنے سے نہیں روک سکتے تو پھر بھارت کو کیسے کہہ سکتے ہیں کہ وہ کانگریس اور دوسری سیاسی جماعتوں کو کشمیر میں سیاست کرنے سے روکے۔

انہوں نے عمران خان کے جلسے پر اپنی رائے دیتے ہوئے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ” عمران خان کے جلسے کا مقصد کشمیر کی تقسیم کے لیے راہ ہموار کرنا ہے اور عوامی حمایت حاصل کرنا ہے۔ وہ امریکا میں کشمیر کو سودا کر کے آ گیا ہے۔ اسی لیے مودی نے یہ اقدام اٹھایا اور یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ نعرے کل پاکستان کی قومی اسمبلی میں پاکستان کے سیاست دانوں نے لگائے ہیں۔ تو یہ جلسہ کشمیر کی تقسیم کے لیے حمایت حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے لیکن کشمیری کبھی بھی اپنے خطے کی تقسیم برداشت نہیں کریں گے۔”

سردار اشتیاق حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پاکستان کے دوسرے سیاست دان الحاق کی سیاست کرتے ہیں اور کشمیریوں کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کرتے ہیں، “ہم عمران خان اور پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے اس نظریے کو نہیں مانتے۔ ہمارے لیے کشمیر ایک جغرافیائی وحدت ہے اور اس میں رہنے والے مسلمان، ہندو، بدھ مت والے اور دوسرے مذاہب کے لوگوں کو برابر کا حق حاصل ہے۔ ہم کشمیر کی تقسیم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔”

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انتخابات میں کوئی سیاسی جماعت یا فرد اس وقت تک حصہ نہیں لے سکتے جب تک وہ الحاق پاکستان کا حلف نامہ نہ جمع کرائیں۔ افسر شاہی اور دوسرے اہم اداروں کے لوگوں کو بھی یہ حلف نامہ جمع کرانا پڑتا ہے۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کام کرنے والی قوم پرست جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ الحاق اس فلسفے کے سخت خلاف ہے اور اسی لیے یہ انتخابی سیاست سے دور بھی رہتی ہے۔

سیاسی مبصرین کے خیال میں اس جماعت کے مرحوم رہنما مقبول بٹ کو پاکستان اور بھارت کے زیر اتنظام کشمیر میں سب سے مشہور اور قابل احترام رہنما سمجھا جاتا ہے۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کام کرنے والی اس قوم پرست جماعت کے ڈپٹی سیکرِٹری جنرل ساجد صدیقی کا دعوٰی ہے کہ عمران خان کے جلسے اور الحاق کی باتوں سے مودی کو فائدہ ہو گا، “یہاں ہر پاکستانی سیاست دان الحاق کی بات کر رہا ہے۔ پاکستان کی آرمی نے چھ ستمبر کو الحاق کا دن منایا اور آج عمران خان بھی جلسے کر کے الحاق کے بیانیے کو مضبوط کر رہے ہیں۔

گو کہ انہوں نے حق کودارادیت کی بات کی ہے لیکن در حقیقت کو وہ اسٹیبلشمنٹ کے بیانیے کے حامی ہے، جو الحاق کی وکالت کرتا ہے۔ ہمیں اقوام متحدہ کی قرار داد نے جو حق خو د ارادیت کا حق دیا ہے، بات صرف اس پر ہونی چاہیے۔ کشمیر کا فیصلہ پاکستان، بھارت یا کسی اور کو نہیں کرنا بلکہ خود کشمیریوں کو کرنا ہے۔ لہذا پاکستان بھی ہماری جان چھوڑے اور بھارت بھی اپنا غاصبانہ قبضہ ختم کرے اور ہمیں اپنا راستہ خود منتخب کرنے کا حق دیا جائے۔”

Share this:
Netanyahu - Donald Trump
Previous Post یقین نہیں کہ اسرائیل نے امریکا کی جاسوسی کی: ڈونلڈ ٹرمپ
Next Post بھوپال میں کشتی ڈوبنے سے گیارہ ہندو زائرین ہلاک
Indien Ganesh Chaturthi Festival in Guwahati

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.