geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشیدگی بڑھتی ہوئی، پومپیو سعودی عرب روانہ

September 19, 2019 3 1 min read
Mike Pompeo
Share this:

Mike Pompeo

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو ایک ایسے وقت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں جب ریاض حکومت نے مشرق وسطیٰ کے پانیوں میں فعال اُس امریکی اتحاد میں شمولیت اختیار کر لی ہے، جو آبی راستوں کی سکیورٹی پر مامور ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے بدھ کے دن امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ مائیکل پومپیو سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقاتوں میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے واشنگٹن میں کہا کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر ہوئے حملوں کے بعد پومپیو اپنے دورہ سعودی عرب میں ‘مشترکہ ردعمل‘ تیار کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

پینس کے بقول امریکا جنگ نہیں چاہتا لیکن وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ امریکا نے کہا ہے کہ اس کے پاس شواہد ہیں کہ سعودی عرب میں ہوئے ان حملوں میں ایران ملوث ہے۔ تازہ پیش رفت کے مطابق امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ حملے ایرانی سرزمین سے کیے گئے۔ تاہم تہران حکومت نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

ایک امریکی اہلکار نے اپنی شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا، ”ٹرمپ انتظامیہ نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ گزشتہ ویک اینڈ پر کیے گئے ان حملوں میں ایرانی سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے کروز میزائل استعمال کیے گئے اور اس بارے میں جمع کردہ شواہد آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کر دیے جائیں گے۔‘‘

دوسری طرف یمن میں فعال ایران نواز حوثی باغیوں نے ہفتے کے دن سعودی عرب میں واقع تیل کی دو فیکٹریوں پر کیے گئے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تاہم امریکی صدر کی انتظامیہ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق شیعہ باغیوں کا یہ دعویٰ درست نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی وزیر خارجہ پومپیو اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں اس تناظر میں گفتگو کریں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے آج بدھ کو امریکی سربراہی میں قائم اس عسکری اتحاد میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں جہاز رانی کی حفاظت کرنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی حکام نے تیل کی تنصیبات پر حملے اور ایران کے ساتھ شدید کشیدگی کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے ایک نامعلوم ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بدھ کو سعودی عرب اس بین الاقومی عسکری اتحاد کا حصہ بن گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی نے مزید لکھا، ” ریاض کا اس بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ خطے کے ممالک اور بین الاقوامی برادری کی ان کوششوں کی حمایت ہے، جن کا مقصد سمندر کے راستے کی جانے والی عالمی تجارت اور جہازوں کی آمدو رفت کو درپیش خطرات سے نمٹنا ہے۔ اس طرح عالمی توانائی کو تحفظ حاصل ہو گا اور عالمی معیشت کو توانائی کی ترسیل جاری رہے گی۔‘‘

سعودی حکومت کے مطابق ‘انٹرنیشنل میری ٹائم سکیورٹی کنسٹرکٹ‘ نامی اس اتحاد میں شمولیت سے اہم آبی تجارتی راستوں کی سکیورٹی اور ممکنہ حملوں کا مؤثر جواب دیا جا سکے گا۔

Share this:
Torkham Border
Previous Post طورخم بارڈر چوبیس گھنٹے کھلا، عمران خان نے افتتاح کر دیا
Next Post علی وزیر اور محسن داوڑ کی ضمانت منظور
Ali Wazir - Mohsin Dawar

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.