geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

علی وزیر اور محسن داوڑ کی ضمانت منظور

September 19, 2019September 19, 2019 2 1 min read
Ali Wazir - Mohsin Dawar
Share this:

Ali Wazir - Mohsin Dawar

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے شمالی وزیرستان میں پشتون تحفظ موومنٹ اور فوجی اہلکاروں کے مابین تصادم کے بعد گرفتار ہونے والے محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت کے لیے دائر درخواستیں منظور کر لی ہیں۔

عدالتی فیصلہ پشاور ہائی کورٹ بنوں بینچ کے جسٹس ناصر محمود نے بدھ کو درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد سنایا۔ سماعت کے دوران عدالت اور اس کے احاطے میں پی ٹی ایم کے قریب ڈھائی سو سے تین سو ارکین موجود تھے۔ ایڈوکیٹ لطیف، ایڈوکیٹ سنگین خان اور ایڈوکیٹ طارق افغان، محسن داوڑ اور علی وزیر کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

حکومتی وکلاء نے اپنے موقف میں محسن اور علی وزیر پر یہ الزامات لگائے کہ یہ دونوں ‘لر او بر‘ کا نعرہ لگارہے تھے جو کہ حکومتی سلامتی اور نظریہ پاکستان کے خلاف ہے۔ ‘لر او بر‘پشتو زبان کی اصطلاح ہے جو کہ افغانستان اور پاکستان میں آباد پشتونوں کے ایک ہونے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اس اصطلاح کے معنی ہیں کہ ان دو ممالک میں پشتون ایک ہیں اور انہیں جدا نہیں کیا جا سکتا۔ ماضی میں یہ نعرہ عوامی نیشنل پارٹی کے بانی رہنماؤں نے لگایا تھا لیکن بعد میں یہ نعرہ پی ٹی ایم کی پہچان بن گیا۔

بدھ کو کیس کی سماعت کے دوران حکومتی وکلاء نے یہ الزام بھی لگایا کہ علی وزیر اور محسن داوڑ ، ‘یہ جو دہشت گردی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے‘ اور ‘یہ باجوہ ماجوہ اور غفورے‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔ محسن داوڑ اور علی وزیر کے وکلاء کا موقف تھا کہ اس قسم کے نعرے سابق چیف جسٹس چوہدری افتخار کے لیے چلائی جانی والی وکلاء تحریک کے دوران بھی لگائے گئے تھے لیکن کسی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا اس لیے یہ نعرے کسی فرد یا خاص تحریک سے جوڑنا اچھا نہیں۔

’لر او بر‘کے نقطے پر ایڈوکیٹ لطیف خان آفریدی نے علامہ اقبال کے شعر کا ذکر کرتے ہوئے کہا،” نیل سے لے کر تابخاک کاشغر جیسے الفاظ میں علامہ اقبال نے مسلمانوں کی واحدانیت کی بات کی تھی تو کیا وہ بھی نظریہ پاکستان کی مخالفت کر رہے تھے۔ پی ٹی ایم اراکین نے ‘لر او بر‘ نعرے میں افغانوں کی بات کی ہے نہ کہ افغانستان کی۔‘‘

دس لاکھ نقد ضمانت جع کرانے کے عوض علی وزیر اور محسن داوڑ کی ضمانت منظور کی گئی لیکن یہ فیصلہ دیر سے ہونے کی وجہ سے مچلکے جمع نہ ہو سکے کیونکہ تمام دفاتر بند تھے۔ پی ٹی ایم کے بنوں اور وزیرستان کے اراکین کل بنوں ہائی کورٹ میں پیسے جمع کرائیں گے۔ ضمانت منظور ہونے کے باوجود بھی علی وزیر اور محسن کی رہائی میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں کیونکہ یہ دونوں ہری پور جیل میں قید ہیں اورکاغذی کارروائی میں عموماً دو یا تین دن لگتے ہیں۔

ایڈوکیٹ طارق افغان نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ حکومتی ایف ائی آر جھوٹ پر مبنی ہے کیوں کہ فوجی چوکی پر موجود فوجیوں اور پی ٹی ایم اراکین میں تصادم کا واقعہ شمالی وزیرستان میں پیش آیا ہے جبکہ اس واقعہ کی ایف آئی آر بنوں میں درج کی گئی ہے حالانکہ بنوں اور شمالی وزیرستان میں کم از کم 45 سے 60 کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔

لطیف خان آفریدی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا،” خر قمر واقعہ میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ اور زخمیوں کو حکومت نے 25، 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا، جس کا مطلب ہے کہ حکومت نے تسلیم کر لیا ہے کہ یہ لوگ بے گناہ تھے تو پھر میرے خیال میں علی وزیر اور محسن داوڑ کو بھی اس مقدمہ میں باعزت بری ہونا چاہیے۔”

ایڈوکیٹ صمد خان نے ڈی ڈبلیو کو بتایا،”محسن داوڑ اور علی وزیر کی رہائی کے لیے بنوں میں میٹینگ بلوائی گئی ہے، جس میں رہائی کے بعد ان کا ہری پور جیل سے پشاور اور پھر بنوں تک شاندار استقبال کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا اور اس استقبال میں پی ٹی ایم کے تمام کارکنوں کو شامل ہونے کی ہدایت دی جائے گی۔‘‘

Share this:
Mike Pompeo
Previous Post کشیدگی بڑھتی ہوئی، پومپیو سعودی عرب روانہ
Next Post ٹرمپ کے نئے سکیورٹی مشیر، اغوا کاروں سے مکالمت کے ماہر اوبرائن
Robert O'Brien

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.