geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران پر حملہ ہوا تو ’بھرپور اور کھلی جنگ‘ ہو گی، جواد ظریف

September 20, 2019 0 1 min read
Iran - Saudi Arabia
Share this:

Iran - Saudi Arabia

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حالیہ ڈرون حملوں کے تناظر میں اگر ایران پر کوئی فوجی حملہ کیا گیا، تو اس کا نتیجہ ایک ’بھرپور اور کھلی‘ جنگ کی صورت میں نکلے گا۔

سعودی تیل تنصیبات پر ڈرونز اور میزائلوں سے کیے گئے ان حملوں کی ذمے داری یمن کی ایران نواز حوثی شیعہ ملیشیا قبول کر چکی ہے مگر ریاض حکومت اور امریکا ان حملوں کا الزام ایران پر لگاتے ہیں، جب کہ ایران ایسے الزامات کی پرزور تردید کر چکا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں دبئی سے جمعرات انیس ستمبر کو موصولہ نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے آج کہا کہ خلیجی عرب بادشاہت سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ان حملوں کو بنیاد بنا کر، جن سے تہران سے کوئی تعلق نہیں تھا، اگر ایران پر کوئی حملہ کیا گیا، تو اس کا نتیجہ صرف ایک ‘بھرپور اور کھلی جنگ‘ کی صورت میں ہی نکلے گا۔

محمد جواد ظریف کے اس تازہ بیان سے خلیج فارس کے علاقے میں پائی جانے والی کشیدگی اس لیے مزید بڑھ گئی ہے کہ ایران کے سعودی عرب اورا مریکا کے ساتھ پائے جانے والے اختلافات میں حالیہ شدت کے دوران کسی ایرانی رہنما کی طرف سے کی جانے والی یہ ‘سخت ترین تنبیہ‘ ہے۔

جواد طریف کا یہ تازہ ترین بیان اس پس منظر میں بھی انتہائی اہم ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ابھی ایک روز قبل ہی سعودی عرب جاتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملے ایک ‘جنگی اقدام‘ تھے۔

اس بارے میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی طرف سے ایرانی وزیر خارجہ سے جب یہ پوچھا گیا کہ اگر سعودی عرب یا امریکا نے ایران پر کوئی حملہ کیا تو اس کا انجام کیا ہو گا، اس پر جواد ظریف کا ٹھوس لیکن بہت مختصر جواب تھا، ”ایک بھرپور جنگ۔‘‘ ساتھ ہی ظریف نے یہ بھی کہا، ”ہم ایران کے ریاستی علاقے کا دفاع کرنے میں پلک جھپکنے کی بھی دیر نہیں کریں گے۔‘‘

گزشتہ ہفتے کے روز تیل برآمد کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ملک سعودی عرب کی جن دو تنصیبات پر درجنوں ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کیے گئے تھے، ان کے بعد سے اس ملک کی تیل کی یومیہ پیداوار کم ہو کر تقریباﹰ نصف رہ گئی ہے اور اسے روزانہ سینکڑوں ملین ڈالر کا مالی نقصان ہو رہا ہے۔

ان حملوں کی اطلاع ملتے ہی امریکی وزیر خارجہ نے کوئی دیر کیے بغیر یہ کہہ دیا تھا کہ ان حملوں کے پیچھے ایران ہے۔ لیکن ساتھ ہی ایرانی حکومت نے اپنے طور پر ان الزامات کی تردید بھی کر دی تھی کہ ان حملوں میں تہران کسی بھی طرح ملوث تھا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے آج جمعرات کو جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ایک ملاقات کے بعد ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ سعودی عرب پر کیے گئے ایسے حملوں کی ماضی میں کوئی مثال موجود ہی نہیں ہے۔

پومپیو نے لکھا، ”امریکا سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور سعودی عرب کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ ایرانی حکومت کے دھمکی آمیز رویے کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘ امریکی وزیر خارجہ نے تاہم اپنی اس ٹویٹ میں یہ وضاحت نہ کی کہ ان کی اپنے اس بیان سے کیا مراد ہے کہ ‘ایران کے دھمکی آمیز رویے کو برداشت نہیں کیا جائے گا‘۔

جہاں تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تعلق ہے، تو انہوں نے ابھی تک ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ وہ سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے جواب میں کسی جوابی فوجی کارروائی کا حکم بھی دے سکتے ہیں۔

Share this:
Indian Army
Previous Post کشمیر میں جہاد کے خلاف انتباہ: کئی حلقوں کی طرف سے پذیرائی
Next Post واشنگٹن: وائٹ ہاؤس سے کچھ فاصلے پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک
Washington Firing

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.