geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مصر: صدر السیسی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا آغاز

September 21, 2019 1 1 min read
Protest
Share this:

Protest

قاہرہ (اصل میڈیا ڈیسک) مصر کے مختلف شہروں میں صدر عبدالفتاح السیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ مصر میں اقتدار پر مضبوط گرفت رکھنے والے صدر کے خلاف یہ ’اچانک مظاہرے‘ سبھی کے لیے حیرت کا باعث ہیں۔

مصری دارالحکومت قاہرہ سمیت اور کئی دوسرے شہروں میں صدر عبدالفتاح السیسی کے خلاف مظاہروں کی اطلاعات ہیں۔ یہ مظاہرے جمعہ بیس ستمبر کو شروع ہوئے۔ مظاہرین السیسی کے اقتدار سے علیحدگی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ قاہرہ کے مشہور التحریر اسکوائر میں سینکڑوں افراد نے جمع ہو کر نعرے بازی کا سلسلہ اُس وقت تک جاری رکھا، جب تک سکیورٹی فورسز نے پہنچ کر انہیں منتشر نہیں کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں میں وہ پولیس اہلکار بھی شامل تھے، جو خاص طور پر مظاہروں کو منتشر کرنے کی خصوصی تربیت رکھتے ہیں۔ یہ مظاہرے بظاہر بہت بڑے نہیں تھے بلکہ کسی حد تک چھوٹے قرار دیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی واضح نہیں کہ ان کا تعلق کس اپوزیشن گروپ یا کون سی پارٹی سے ہے۔ اس حوالے سے واضح نہیں کہ آیا مظاہرین کا تعلق مصر میں کالعدم اخوان المسلمون سے تھا۔ یہ بھی خیال کیا گیا ہے کہ ان مظاہروں کے پیچھے بزنس مین محمد علی نام کا ایک شخص ہو سکتا ہے۔

محمد علی ایک بلڈنگ کنٹریکٹر ہونے کے علاوہ اداکاری بھی کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے حالیہ کچھ عرصے کے دوران السیسی کے خلاف متعدد ویڈیو آن لائن جاری کی ہیں اور اِن میں السیسی کی حکومت کے خاتمے کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔ علی نے السیسی اور فوج پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان ویڈیوز میں انہوں نے مصری عوام کو سڑکوں پر نکل کر السیسی حکومت کے خلاف آواز بلند کرنے کی بار بار تلقین بھی کی۔ محمد علی اس وقت یورپی ملک اسپین میں مقیم ہیں۔

مصری صدر نے محمد علی کی ویڈیوز کے مواد کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے خود کو ایماندار کہنے کے علاوہ مصری عوام اور فوج کے ساتھ مخلص اور وفادار بھی قرار دیا۔

السیسی مصر میں سن 2013 سے اقتدار سنبھالے ہوئے ہیں۔ تب انہوں نے جمہوری انداز میں منتخب اولین مصری صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور اُس کے بعد سے السیسی حکومت نے مرسی کے حامیوں کے خلاف انتہائی شدید کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔

مرسی حکومت کے خاتمے کے بعد شروع ہونے والے السیسی دور میں آزادئ صحافت کو محدود کرنے کے علاوہ سیکولر افراد سمیت مذہبی و سیاسی تحریک اخوان المسلمون کے ہزاروں کارکنوں کو جیلوں میں مقید کر دیا گیا۔ یہ گرفتار افراد ابھی بھی اپنے خلاف عدالتی کارروائی کا انتظار کر رہے ہیں۔

السیسی ہی کے دور میں ہی مصر سمیت عرب دنیا میں کئی دہائیوں سے سیاسی عمل پر گہرے اثرات مرتب رکھنے والی اخوان المسلمون کو دوبارہ سے خلاف قانون قرار دے کر تحلیل کر دیا گیا۔ مصر کے اکلوتے جمہوری طور پر منتخب ہونے والے صدر محمد مرسی کا تعلق بھی اسی مذہبی و سیاسی تحریک سے تھا۔

Share this:
Major Adeel
Previous Post شہید میجر عدیل نے شہید کی بیوہ سے شادی کی، دو جڑواں بیٹیاں بھی ہیں
Next Post امریکا نے ایران پر تاریخ کی سب سے بڑی معاشی پابندیاں عائد کر دیں
Donald Trump

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.