geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیلی عرب اراکین پارلیمنٹ نے بینی گینٹس کی حمایت کر دی

September 24, 2019 1 1 min read
Benny Gantz
Share this:

Benny Gantz

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل میں عرب اراکین کی بینی گینٹس کی حمایت کو موجودہ وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا گیا ہے۔ حالیہ پارلیمانی انتخابات میں بینی گینٹس کی سیاسی جماعت کو تینتیس نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔

اسرائیل کے رواں مہینے میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں عرب اراکین پارلیمنٹ کے سیاسی اتحاد ‘دی جوائنٹ لِسٹ‘ نے بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کے رہنما بینی گینٹس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس حمایت کے باوجود ایسا امکان کم ہی ہے کہ عرب اقلیت کو حکومت کا حصہ بنایا جائے گا۔ اسرائیل کی مجموعی آبادی میں عرب اقلیتی آبادی کا حجم اکیس فیصد ہے۔

عرب اراکین کے سیاسی اتحاد ‘دی جوائنٹ لِسٹ‘ کے سربراہ ایمن عودہ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل میں نیتن یاہو کے اقتدار کے تسلسل کے حامی نہیں ہیں اور اس باعث بینی گینٹس کو اگلی حکومت بنانے کے لیے حمایت دی گئی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ انتخابات سے قبل مہم کے اختتام پر بینجمن نیتن یاہو نے عرب آبادی پر شدید تنقید کی تھی۔ ایمن عودہ کے سیاسی اتحاد کو تیرہ نشستیں ملی ہیں اور وہ پارلیمنٹ کی تیسری بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرا ہے۔

نئی پیش رفت کے بعد ایک سو بیس رکنی اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ میں بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کے پاس اب ستاون نشستیں ہو گئی ہیں۔ بینجمن نیتن یاہو کی لیکود پارٹی کو مجموعی طور پر پچپن اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ اب اس صورت میں سابق وزیر دفاع ایویگڈور لیبرمن کی سیکولر نظریات کی حامل سیاسی جماعت اسرائیل بیت نا کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔

سابق وزیر دفاع ایویگڈور لیبرمن کو اسرائیلی ذرائع ابلاغ ‘کنگ میکر‘ قرار دے رہے ہیں۔ میڈیا اور سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ وہ جس کی جانب بڑھیں گے، وہی حکومت سازی کا اہل ہو گا۔ لیبرمن نے اسرائیل میں ایک سیکولر لبرل حکومت کے قیام کی حمایت کر رکھی ہے۔ اُن کی پارٹی اسرائیل بیت نا کے پاس پارلیمنٹ میں آٹھ نشستیں ہیں۔

لیبرمن نے مغربی کنارے میں اسرائیلی بستی میں واقع اپنی رہائش گاہ کے باہر الیکشن کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب سب کچھ واضح ہو گیا ہے، جس بات کا انتخابی مہم میں تذکرہ کیا گیا، اس کے نتیجے میں جو پارٹی پوزیشن بنی ہے، اُس کا حل ایک لبرل یونٹی حکومت میں پوشیدہ ہے۔

Share this:
Joe Biden
Previous Post جو بائیڈن اپنے بیٹے کی وجہ سے مصیبت میں پھنس سکتے ہیں
Next Post کشمیر سے کرفیو اٹھانے کیلئے مودی سے بات کروں گا، ٹرمپ کی عمران خان کو یقین دہانی
Imran Khan and Donald Trump

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.