geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر سے کرفیو اٹھانے کیلئے مودی سے بات کروں گا، ٹرمپ کی عمران خان کو یقین دہانی

September 24, 2019 2 1 min read
Imran Khan and Donald Trump
Share this:

Imran Khan and Donald Trump

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر سے درخواست کی کہ وہ بھارتی وزیراعظم مودی سے کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کا کہیں جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ نریندر مودی سے بات کریں گے۔

نیویارک میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی۔

وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے امریکا میں ہیں جہاں وہ 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بہت جارحانہ زبان استعمال کی۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ تیار ہیں لیکن دوسری طرف بھی ثالثی کی پیشکش قبول کرے تو میں تیار ہوں’۔

امریکی صدر نے کہا کہ ‘پاکستان کے ساتھ امریکا کی تجارت بہت کم ہے، اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو ثالثی کیلئے تیار ہوں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں نے ہمیشہ کہا کہ پاک بھارت ثالثی کیلئے تیار ہوں لیکن دونوں جینٹلمین کا راضی ہونا ضروری ہے’۔

ٹرمپ نے کشمیر کے حوالے سے کہا کہ ‘یہ بہت پیچیدہ معاملہ ہے جو بہت عرصے سے چلا آرہا ہے، اگر دونوں چاہتے ہیں تو ثالثی کیلئے تیارہوں، اگر دونوں لیڈر کہتے ہیں کہ کچھ نکات پر ہم ایک ہیں تو میں بہت اچھا ثالث ہوں گا، ناکام نہیں ہوں گا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں بہت اچھی مدد کرسکتا ہوں لیکن ضروری ہےکہ دوسرا فریق بھی راضی ہو’۔

ٹرمپ نے کہا کہ عمران خان عظیم لیڈر ہیں، عمران خان انسداد دہشتگردی میں پیشرفت چاہتے ہیں کیونکہ دوسرا راستہ نہیں، دوسرا راستہ موت، افراتفری اور غربت کی طرف جاتاہے، عمران خان یہ بات سمجھتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ 3 دن کےمختصر وقت میں بہت سے سربراہان سے ملنا تھا لیکن پاکستان کے وزیراعظم سے ملنا چاہتا تھا، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ملنا اعزاز کی بات ہے’۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن میرے نمبر ون دوست ،اسمارٹ اور ٹف ہیں، ایران کی جوہری ڈیل کی معیاد ختم ہونے والی تھی اور بورس جانسن دوسری ڈیل چاہتے ہیں، ایرانی جوہری ڈیل کیلئے خرچ کی گئی رقم ضائع ہوگئی، ایران کے ساتھ یہ کس طرح کی ڈیل تھی کہ ہمیں اس کے معائنے کی اجازت نہیں تھی’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ایران کو بیلسٹک میزائل اور دیگر چیزوں کی آزمائش کی بھی اجازت تھی، میں بورس جانسن کی بہت عزت کرتا ہوں وہ پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے نئی ایرانی ڈیل کی بات کی’۔

ٹرمپ نے کہا کہ ‘میں وزیراعظم عمران خان اور پاکستان پر اعتماد کرتاہوں، نیویارک میں بہت اچھے پاکستانی دوست بھی ہیں جو اچھے مذاکرات کار ہیں’۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘مجھ سے قبل امریکی قیادت نے پاکستان سے اچھا سلوک نہیں کیا، وزیر اعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم سے بہت اچھے تعلقات ہیں’۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سوال پر کہا کہ ‘میں چاہتاہوں کہ ہر ایک سے برابر کا سلوک کیاجائے’۔

انہوں نے کہا کہ کل اسٹیڈیم میں بھارتی وزیراعظم نے میری موجودگی میں بہت جارحانہ زبان استعمال کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ صدر اوباما کو نوبیل انعام ملا تو انہیں خود بھی حیرانی ہوئی کہ کیوں ملا؟ اوباما کی اس ایک بات پر ان سے اتفاق کرتاہوں’۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر سے درخواست کی کہ وہ بھارتی وزیراعظم سے مقبوضہ کمشیر میں کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کریں۔

اس کے جواب میں امریکی صدر نے یقین دہانی کرائی کہ ‘میں کشمیر سے کرفیو اٹھانے کیلئے مودی سے بات کروں گا’۔

عمران خان نے کہا کہ ٹرمپ دنیا کے طاقت ور ترین ملک کے صدر ہیں، طاقت ور ترین ملک پر بھاری ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ’میں افغان مسئلے پر بات کرنا چاہتا ہوں یہ مسئلہ ہمارے لیے بہت اہم ہے’۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت سے ثالثی کی امریکی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں، ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت ثالثی پر تیار ہوجائیں لیکن بدقسمتی سے بھارت ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے یہ بحران مزید بڑا ہوسکتا ہے، صدر ٹرمپ اور میں اس پر بات کریں گے، امریکا طاقت ور ترین ملک ہے وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر اثر ڈال سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان نے امریکی کونسل فار فارن ریلیشنز سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان نے نائن الیون کے بعد امریکا کی جنگ میں شامل ہوکر بہت بڑی غلطی کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 2008 میں امریکا آیا تو ڈیموکریٹس کو بتایا تھا کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار لوگوں نے جانیں قربان کیں، 200 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ سوویت فوج نے افغانستان میں جنگ کے دوران 10 لاکھ شہریوں کو ہلاک کیا، پاکستان میں 27 لاکھ افغان پناہ گزین رہ رہے ہیں۔

Share this:
Benny Gantz
Previous Post اسرائیلی عرب اراکین پارلیمنٹ نے بینی گینٹس کی حمایت کر دی
Next Post بھارت نے اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی تو پوری طاقت سے جواب دیں گے : صدر عارف علوی
Arif Alavi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.