geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران اپنی ملیشیائوں کے ذریعے خطے میں انتشار پھیلا رہا ہے: الجبیر

September 26, 2019 0 1 min read
Adil Al Jaber
Share this:

Adil Al Jaber

نیویارک (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے متعارف کردہ ویژن 2030ء میں ایک زبردست اصلاحی پروگرام پنہاں ہے۔

الجبیر نے نیویارک میں منعقدہ “ایرانی جوہری پروگرام مخالف اتحاد” سمپوزیم میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ملیشیاؤں کے ذریعہ خطے میں انتشار پھیلا رہا ہے۔ قتل وغارت گری کی ایک طویل ایرانی تاریخ ہے۔ نیز سعودی عرب میں “الخبر” کے مقام پر کیے گئے بم دھماکوں میں بھی ایران ہی ملوث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ امر بھی حیران کن ہے کہ ایران خطے کا واحد ملک ہے جسے القاعدہ نے کبھی حملوں کا نشانہ نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ تہران اور القاعدہ کے مابین طویل المیعاد تعلقات ہیں۔ اسامہ بن لادن کا بیٹا بھی ایران میں مقیم رہا ہے۔

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا کہنا تھا کہ “ہمیں یہ یقینی بنانے کے لیے ایک جامع منصوبے کی ضرورت ہے کہ ایران ایک عام ریاست کے طور پر کام کرے جو بین الاقوامی قانون کا احترام کرے۔” انھوں نے زور دے کر کہا کہ ایرانی انقلاب کے بعد سے دنیا نے صرف تباہی اور موت دیکھی ہے۔

اعلیٰ سعودی سفارتکار نے نشاندہی کی کہ ایرانی آئین میں انقلاب برآمد کرنے کا اصول بھی شامل ہے۔ ایرانی ریاست ایک قانون سے خارج ریاست ہے جس کی بنیاد دہشت گردی کی حمایت اور پشت پناہی پر ہے۔

سعودی وزیر عادل الجبیر نے کہا کہ مملکت آرامکو حملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ان حملوں میں ایرانی اسلحہ استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آرامکو حملوں کے بعد سعودی حکومت ایران کے خلاف سیاسی، معاشی اور فوجی کارروائی کے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے، جو بھی اقدام کیا گیا وہ تحقیقات ختم ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے تہران حکومت کوایرانی عوام کے مفاد میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

الجبیر نے کہا کہ آرامکو تنصیبات پر حملوں کے بعد سعودی عرب کی بین الاقوامی پوزیشن مستحکم اوراور مضبوط ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کو سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں کا خمیازہ ضرور بھگتے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آرامکو کمپنی پیشہ وارانہ مہارت اور قائدانہ کردار ادا نہ کرتی توعالمی منڈی میں تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچتی۔

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا کہ جوہری معاہدے سے فائدہ اٹھانے کے بعد ہم نے یمن یا کسی اور جگہ ایران کا کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں دیکھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ یمن میں ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک مضبوط عزم پر مبنی موقف کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحاد پر تنقید کرنے کی بجائے اس کی حمایت کرنی چاہیے۔

الجبیر نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ واشنگٹن میں سعودی سفیر کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے ایران نے کس طرح انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ ایران افریقہ میں منی لانڈرنگ، منشیات کی اسمگلنگ اور لبنان میں حزب اللہ کی حمایت کے ذریعے سرگرم ہے۔

ایران نے حزب اللہ کو کویت میں العبدالی سیل قائم کرنے کی ہدایت کی جس تاکہ خلیجی ممالک کو بم دھماکوں کے ذریعے عدم استحکام سے دوچار کیا جا سکے۔ الجبیر نے استفسار کیا کہ ہم کسی ایسے شخص سے بات چیت کیسے کر سکتے ہیں جو ہمیشہ ایران کی طرح آپ کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہو؟

متنازع ٹینکر کے بارے میں سوال پر الجبیر نے کہا کہ ایران اپنی ضمانتوں میں مخلص نہیں تھا کہ اس کا تیل بردار جہاز ادریان داریا شام میں نہیں اترے گا۔

Share this:
Donald Trump
Previous Post مشرق وسطیٰ میں ہمارے جہازوں پر حملوں کے خوفناک نتائج ہوں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
Next Post آرامکو حملوں کے خلاف ٹھوس موقف اپنانے کی ضرورت ہے: محمد بن سلمان
Mohammad Bin Salman

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.