geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہر لاش نے مکان کا ملبہ پہن لیا

September 26, 2019 1 1 min read
Azad Kashmir Earthquake
Share this:

Azad Kashmir Earthquake

تحریر : صفدر علی حیدری

آج سے تقریبا چودہ برس قبل آزاد کشمیر میں جو قیامت خیز زلزلہ آیا تھا اس کے اثرات ابھی تک موجود ہیں اور متاثرین کی تکالیف کا تا حال مکمل ازالہ ہو نہیں پایا تھا کہ زمین کی تہوں میں پھر سے کسی بھونچال نے دستک دے دی ہے۔

حالیہ زلزلہ شکر ہے کہ اس شدت کا نہ تھا تاہم اس نے بھی خوب تباہی پھیلائی ہے۔ میر پور بطور خاص بہت متاثر ہوا ہے ۔ اموات کی بھی اطلاعات ہیں اور مالی نقصان تو ہوا ہی ہے۔ پاک آرمی ہمیشہ کی طرح آرام سے نہیں بیٹھی ۔ حسب دستور متاثرین کی امداد ان کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور ریسکو ورک انتہائی سرعت اور جانفشانی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

اچھی بات یہ ہوئی ہے کہ ہم نے اپنے وسائل سے اس مسئلے کے حل کی کوششیں شروع کی ہیں جو تاحال جاری و ساری ہیں اور ہم نے اس سلسلہ میں کسی امداد کی کوئی اپیل نہیں کی۔

اس باوقار طرز فکر کی جتنی بھی تعریف کی جائے یقینا کم بلکہ بہت کم ہے۔ ایک غیور و غیرت مند قوم کی حیثیت سے ہم نے جس احسن طرز عمل کا مظاہرہ کیا ہے اس سے اقوام عالم میں ہمارے وقار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

دو ہزار پانچ کے زلزلے کا یہ پہلو دلچسپی سے خالی نہ ہو گا کہ ایک امریکی ریسکو ہیلی کاپٹر غلطی سے مقبوضہ کشمیر میں گھس گیا ۔ بھارتی فضائیہ نے وارننگ دیتے ہوئے اسے اتار لیا اور فضائی حدود کی اس خلاف ورزی پر شدت سے احتجاج کیا ۔ جب ہیلی کاپٹر میں موجود عملے نے یہ درخواست پیش کہ انہیں مقبوضہ کشمیر میں ریسکو آپریشن کی اجازت دی جائے تو بھارت نے یہ پیش کش سختی سے مسترد کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خود سے اس قابل ہیں کہ اپنے مسائل پر قابو پا سکیں۔ انہیں اس کام کے لیے کسی ملک کی امداد کی قطعا کوئی حاجت نہیں۔ قومیں غیرت کی انہی خصوصیات کی بنا پر قوموں کی برادری میں سر اٹھا بڑے وقار سے زندہ رہتی ہیں۔ ازلی دشمن ہے تو کیا اچھی بات تو کسی سے بھی سیکھی جا سکتی ہے اپنائی جا سکتی ہے۔

اس سلسلہ میں البتہ ملکی فلاحی و رفاہی اداروں کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔ پچھلی بار قوم نے جس ایثار کا مظاہرہ کیا تھا اقوام عالم اس پر حیرت زدہ
تھے۔ اور آج تو اہل کشمیر سے ہماری وابستگی مقبوضہ کشمیر کے تناظر میں اور بھی بڑھی ہوئی ہے۔

یہ سچ ہے کہ قدرتی آفات سے بچاؤ ناممکن ہے۔ زلزلے کی تو پیشگی اطلاع پر بھی سائنس ابھی تک قادر نہیں ہو سکی ہے ۔ لیکن پیش بندی تو کی جا سکتی ہے ۔ایسے اقدامات تو کیے جا سکتے ہیں جن سے اس آفت کے اثرات کو کم از کم کیا جا سکے ۔ اس سلسلہ میں خاص طور سے جاپان کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے گناہ معاف فرمائے اور ایسے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے کہ ذات کبریا کی جس سے راضی و خوشنود ہو ڈاکٹر بیدل حیدری یاد آتے ہیں

بھونچال میں کفن کی ضرورت نہیں پڑی
ہر لاش نے مکان کا ملبہ پہن لیا
Safder Hydri

تحریر : صفدر علی حیدری

Share this:
Earthquake
Previous Post آزاد کشمیر اور جہلم میں ایک بار پھر زلزلہ، 32 افراد زخمی
Next Post الخدمت فاءونڈیشن پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے زلزلہ متاثرین بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ حامد اطہر ملک
Earthquake in Mirpur Azad Kashmir

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.