geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

افغان صدارتی انتخابات، طالبان کی دھمکیوں کے باوجود پولنگ جاری

September 28, 2019 0 1 min read
Afghan Presidential Elections
Share this:

Afghan Presidential Elections

قندھار (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان میں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ قندھار میں ایک پولنگ اسٹیشن کے نزدیک دھماکے کے باعث پندرہ افغان شہری زخمی ہو گئے۔ طالبان کی دھمکیوں کے باعث ووٹ ڈالنے کی شرح کم رہنے کا خدشہ ہے۔

افغانستان میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ طالبان اور امریکا کے مابین امن مذاکرات معطل ہونے کے بعد طالبان نے اپنے جنگجوؤں کو انتخابات میں خلل ڈالنے کی ہدایات دی تھیں جس کے باعث ٹرن آؤٹ کم رہنے کا اندیشہ ہے۔ کابل حکومت نے طالبان کی دھمکیوں کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت اقدامات کر رکھے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق ملک کے پانچ ہزار پولنگ مراکز کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے 72 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

حفاظتی انتظامات کے باوجود ملک کے جنوبی شہر قندھار میں پولنگ شروع ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی ایک پولنگ اسٹیشن کے قریب ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔

ملکی الیکشن کمیشن کے مطابق افغانستان میں ووٹ ڈالنے کے اہل شہریوں کی تعداد 9.6 ملین سے زائد ہے۔ افغانستان کے موجودہ صدر اشرف غنی اور ملکی چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سمیت 18 امیدوار صدارتی دوڑ میں شامل ہیں۔

اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سمیت دیگر امیدواروں نے ملک بھر میں انتخابی مہم چلائی تھی تاہم مبصرین کی رائے میں طالبان کی دھمکیوں کے تناظر میں کئی ووٹر خوف کا شکار ہیں اور انتخابی عمل میں شمولیت سے گریزاں ہیں۔

افغان طالبان اور امریکا کے مابین ملک میں قیام امن کے لیے مذاکرات نو طویل نشستوں کے بعد گزشتہ ماہ ہی معطل کر دیے گئے تھے۔ طالبان نے اس سارے عمل کے دوران کابل حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ صدر اشرف غنی کی حکومت ملکی صدارتی انتخابات سے قبل امریکا اور طالبان کے مابین امن معاہدے کی مخالفت کرتی رہی تھی۔

Share this:
Dengue Virus
Previous Post کراچی: 24 گھنٹوں میں مزید 91 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
Next Post وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر پر (ن) لیگ کا رد عمل سامنے آ گیا
Ahsan Iqbal

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.