geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وزیراعظم کی تقریر کا جذبہ ان کی گورننس میں بھی نظر آنا چاہیے: حسن نثار

September 30, 2019September 30, 2019 0 1 min read
Hassan Nisar
Share this:

 Hassan Nisar

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ عمران خان جنرل اسمبلی سے خطاب میں اسکرپٹ سے باہر نہیں نکلے،وزیراعظم کی تقریر میں پورا ٹیم ورک دکھائی دیا،اب یہ ٹیم ورک، ہوم ورک اور محنت گورننس میں بھی نظر آنی چاہئے۔

عمران خان کی تقریر کتنی موثر تھی اس کیلئے ہندوستان کا ردعمل دیکھیں ان کی چیخیں نکل رہی ہیں ،دہشتگردی پیپلز پارٹی یا ن لیگ نے نہیں فوج نے ختم کی ہے۔ جنرل اسمبلی میں عمران خان کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ عمران خان جنرل اسمبلی سے خطاب میں اسکرپٹ سے باہر نہیں نکلے، اسکرپٹ سے باہر نہ جانے کا مطلب یہ نہیں کہ پرچیاں اٹھائی ہوں بلکہ اس کا مطلب ہے کہ طے شدہ اور لکھی ہوئی چیزوں سے باہر نہیں جانا ہے اور اچھی تقاریراسکرپٹڈ ہی ہوتی ہیں۔

وزیراعظم کی تقریر میں کشمیر کا ذکر آخر میں کرنے پر اپوزیشن کے اعتراض پر حسن نثار نے کہا کہ اپوزیشن فضول بات کررہی ہے کہ کشمیر کا ذکر تقریر کے آخر میں کیوں کیا گیا۔

عمران خان نے کشمیر کی تصویر لٹکانے کیلئے قدم بہ قدم فاصلہ طے کیا، عمران خان کی تقریر کتنی موثر تھی اس کیلئے ہندوستان کا ردعمل دیکھیں ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اگر عمران خان کی تقریر پر خاموش رہتا تو اچھا تھا، دنیا کی تاریخ میں بے شمار تقریریں ایسی ہیں جنہوں نے تقدیریں بدلی ہیں، عمران خان اپنی تقریر میں مہم جو نہیں مدبر اور مبلغ نظر آیا، بی بی سی کہتا ہے کہ کشمیریوں کی نئی نسل میں موت کا خوف ختم ہوچکا ہے۔

طیب اردوان کی طرف سے پاکستانی موقف کی حمایت پر حسن نثار کا کہنا تھا کہ ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو اور شاہ فیصل دو قدآور آدمی ابھرے جنہیں انجام تک پہنچایا گیا، بھٹو نے بہت خطرناک کام کیے تھے جس کی قیمت بھی دی، پہلا کام اسلامی کانفرنس کا انعقاد اور دوسرا عربوں کو پٹرول ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی ترغیب دی تھی، اب طیب اردوان اور عمران خان کے ساتھ محمد بن سلمان مسلم دنیا کی قیادت کرسکتے ہیں۔

پنجاب پولیس میں اصلاحات پر پولیس افسران اور بیوروکریسی میں تنازع پر حسن نثار نے کہا کہ شریف خاندان نے ہماری بیوروکریسی کا حال، نفسیات، شکل سب کچھ بگاڑ کر رکھ دیا ہے، ریونیو سے لے کر سوک ایشوز تک دیکھ لیں بیوروکریسی کسی قابل نہیں ہے، پولیس افسران بیوروکریسی کے اقدامات کا جواب دیں گے۔

پنجاب کابینہ میں تبدیلیوں کی خبروں پر حسن نثار نے کہا کہ میاں اسلم اقبال جیسے لوگ کابینہ سے جارہے ہیں تو پنجاب میں رہی سہی کسر بھی پوری ہوجائے گی، پنجاب میں ان تبدیلیوں کی قیمت پی ٹی آئی کو دینا پڑے گی۔

کراچی میں کوڑا پھینکنے پر گرفتاری پر حسن نثار کا کہنا تھا کہ کراچی میں کچرا پھینکنے والے کو الٹا لٹکا کر مارنا چاہئے، دہشتگردی پیپلز پارٹی یا ن لیگ نے نہیں فوج نے ختم کی ہے۔

چین میں سابق میئر کے گھر سے کئی ٹن سونا اور کھربوں روپے برآمد ہونے پر حسن نثار کا کہنا تھا کہ چین میں اب بددیانتی اور کرپشن کیخلاف ایکشن ہورہا ہے، چین کے قائم خانی اب ختم ہوتے جارہے ہیں،پاکستان میں بھی اس طرح کام کرنا ہو گا۔

Share this:
Bilawal Bhutto
Previous Post کشمیر پر حملے سے لیکر تقریر تک وزیراعظم عمران خان نے کیا کیا۔ بلاول بھٹو
Next Post وزیر اعظم کے ائیرپورٹ پر استقبال کے دوران پروٹوکول افسر کی جیب کٹ گئی
Prime Minister Airport Welcome

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.