geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر کی بازگشت

September 30, 2019 0 1 min read
Kashmir Issue
Share this:

Kashmir Issue

تحریر : الیاس محمد حسین

وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کی گونج صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا کے کونے کونے تک سنائی دی۔ وزیراعظم کی دبنگ تقریر کی بازگشت جو دراصل کشمیرکی بازگشت ہے پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ اور دنیا بھر میں ٹرینڈنگ میں رہی۔ وزیراعظم کی تقریر کو جہاں پوری قوم نے سراہا وہیں فنکار برادری نے بھی عمران خان کی جنرل اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کو شیر کی دہاڑ سے قرار دیتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسلام ، پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ بڑے جرات مندانہ طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کیا۔ عمران خان نے حقیقی معنوں میں پاکستان اور کشمیر کی نمائندگی کرکے سب کے دل جیت لیے ہیں، اللہ تعالی ان سے کوئی بڑا کام لینا چاہتا ہے، ہم سب ان کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کی گونج صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا کے کونے کونے تک سنائی دی۔ وزیراعظم کی دبنگ تقریر گزشتہ روزپاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ اور دنیا بھر میں ٹرینڈنگ میں رہی۔ وزیراعظم کی تقریر کو جہاں پوری قوم نے سراہا وہیں فنکار برادری نے بھی عمران خان کی جنرل اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کو شیر کی دہاڑ سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ پیرس فیشن ویک میں شریک اداکارہ ماہرہ خان نے وزیراعظم کی تقریر سننے کے بعد ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالاآخر میں نے وزیراعظم کی تقریر دیکھ لی۔ عمران خان آپ نے ہم سب کے سر فخر سے بلند کر دئیے۔

ہمایوں سعید نے وزیراعظم کی تقریر کو سراہتے ہوئے انہیں ایک سچا اور متحرک لیڈر قرار دیا۔ وزیراعظم نے اپنا پیغام بہت ہی واضح اور بلند آواز میں دنیا تک پہنچایا مجھے عمران خان پر بے حد فخر ہے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے عمران خان کے روپ میں نعمت سے نوازا، جنہوں نے ثابت کردیا کہ وہ صرف پاکستان اور کشمیر کے لیڈر (قائد) نہیں ہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیڈر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انسانیت اور اسلام کی سب سے بڑی آواز ہیں۔

اللہ عمران خان کو سلامت رکھے۔ اداکار شان شاہد اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو جاندار انداز میں پیش کرنے اور بہترین تقریر کرنے پر جذباتی ہوکر کہا کہ وزیراعظم کی تقریر سن کر خوشی کے مارے ان کے آنسو چھلک پڑے۔ انہوں نے تالیاں بجاکر عمران خان کو سراہا اور کہا میں بے حد فخر محسوس ہورہا ہے۔ آپ نے اقوام متحدہ میں اس مٹی کا سچا بیٹا بن کر تقریر کی جو ناصرف ایک سچا لیڈر ہوتا ہے بلکہ اپنی عوام کی خوشحالی اورامن کا بھوکا ہوتا ہے آپ نے کسی شیر کی طرح اقوام متحدہ میں تقریر کی ایسا شیر جو آخری سانس تک آزادی کے لیے لڑتا ہے۔

پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے اداکارہ مہوش حیات نے بھی وزیراعظم کی تقریر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیںآپ جیسا لیڈر ملا جس نے فصاحت کے ساتھ ہمارا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا۔ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم کو ختم کرنا ہوگا وزیراعظم کی تقریرشیرکی دہاڑسے کم نہیں تھی پاکستانیوں کا سرفخرسے بلندہوگیا گلوکار، اداکار اور میزبان فخر عالم نے وزیراعظم کی تقریر کو شیر کی دہاڑ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا عمران خان نے مودی کے جھوٹوں کو کلین بولڈ کرکے تنقید نگاروں کے منہ پر چھکا دے مارا۔ ان کی تقریر کا آخری جملہ شیرکی دہاڑ تھا۔ ان کا پیغام بہت واضح تھا کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو سامنے والے کو ایسا حریف ملے گا جو بھارت کی بنیادیں ہلا دے گا۔ پیرس فیشن ویک میں شریک اداکارہ ماہرہ خان نے وزیراعظم کی تقریر سننے کے بعد ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا عمران خانآپ نے ہم سب کے سر فخر سے بلند کر دئیے۔

ہمایوں سعید نے وزیراعظم کی تقریر کو سراہتے ہوئے انہیں ایک سچا اور متحرک لیڈر قرار دیا وزیراعظم نے اپنا پیغام بہت ہی واضح اور بلند آواز میں دنیا تک پہنچایا مجھے عمران خان پر بے حد فخر ہے۔ حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے عمران خان کے روپ میں نعمت سے نوازا، جنہوں نے آج ثابت کردیا کہ وہ صرف پاکستان اور کشمیر کے لیڈر (قائد) نہیں ہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیڈر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انسانیت اور اسلام کی سب سے بڑی آواز ہیں۔ اللہ عمران خان کو سلامت رکھے۔ اداکارہ مہوش حیات نے بھی وزیراعظم کی تقریر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں آپ جیسا لیڈر ملا جس نے فصاحت کے ساتھ ہمارا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا۔ اقوام متحدہ کو کشمیر میں جاری آپریشن کو ختم کرنا ہوگا۔

گلوکار و اداکار فرحان سعید نے کہا مجھے فخر ہے کہ میں نے عمران خان کو ووٹ دیا، مجھے فخر ہے آپ میرے قائد ہیں، مجھے فخر ہے کہ آپ پاکستان کے وزیراعظم ہیں مجھے فخر ہے کہ میں پاکستانی ہوں، واہ کیا تقریر تھی، کیا وژن تھا۔نیلم منیر نے کہا کہ انہوں نے کشمیر کے حق اور بھارت کے خلاف آواز اٹھا کر ایک بہادر قوم کے لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا عمران خان نے پوری قوم کو یہ کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر کشمیر کیلئے آواز اٹھانی ہے۔ میں اپنے وزیر اعظم کے ساتھ کھڑی ہوں، عمران خان کا امت مسلمہ کے لئے جذبہ قابل دید تھا۔
Ilyas Mohammad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Shahbaz Sharif
Previous Post کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن میں کوئی تقسیم نہیں، ہم سب ایک ہیں: شہباز شریف
Next Post بھارت اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا، ایل او سی پر فائرنگ، بزرگ خاتون اور بچہ شہید
Indian Army - Line of Control

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.