geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فوج زندہ آباد، پولیس مردہ آباد

September 30, 2019 0 1 min read
Pak Army
Share this:

Pak Army

تحریر : روہیل اکبر

ایک طرف ملک میں بدنامی کا باعث بننے والی ہماری پولیس ہے جو بے گناہ افراد کو پکڑ پکڑ کر تھانہوں اور پھر جیلوں میں بند کررہی ہے جہاں سے پھر وہ افراد اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے ازالے کے لیے قانون ہاتھ میں لیے پھرتے ہیں تو دوسری طرف دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والی ہماری فوج ہے جی ہاں پاکستان کی مسلح افواج اپنے ملک کا دفاع اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ آج اس کا شمار دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست میں 15 ویں نمبر پر کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز گلوبل فائر پاور نے 2019 کی عالمی طاقتور ترین مسلح افواج کی فہرست جاری کی جس میں 55 سے زائد عوامل کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔اس فہرست کو فوج کی مین پاور، جیوگرافی، لاجسٹک استعداد اور ملک میں دستیاب قدرتی وسائل سمیت ملک کی انڈسٹری کے اسٹیٹس کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔

فہرست میں 25 ممالک کی فوج کو دنیا کی طاقتور ترین فوج قرار دیا گیا ہے جب کہ رینکنگ میں ہر ملک کے ہتھیاروں کی نوعیت کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے۔اس کے علاوہ اس فہرست میں 25 ملٹری طاقتوں میں سے جن کے پاس ایٹمی طاقت ہے اس کو بونس دیا گیا ہے لیکن رینکنگ میں ان ایٹمی قوتوں کے پاس جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کی تعداد کو بطور فیکٹر نہیں لیا گیا۔تاہم فہرست کے مطابق اس اعتبار کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج دنیا کی 15 ویں طاقتور فوج ہے جب کہ سرفہرست امریکا، دوسرے نمبر پر روس، تیسرے پر چین اور چوتھے نمبر پر بھارت کی فوج ہے۔ فہرست کے مطابق پاکستان کا ڈیفنس بجٹ 7 ارب ڈالرز ہے۔

جب کہ پاکستانی فوج کی تعداد تقریبا 12 لاکھ چار ہزار ہے جبکہ137 ممالک میں طیاروں کے حساب سے پاکستان 7ویں نمبر پر ہے جس کے طیاروں کی تعداد 1342 ہے، ان میں سے 348 فائٹر ائیرکرافٹ ہیں اور اس وقت پاکستان کے پاس 2200 کمباٹ ٹینک بھی ہیں جب کہ بحری جنگی اثاثوں کی تعداد 197 ہے جس میں آبدوزیں میزائل بردار کشتیاں اور جدید ترین جاسوس لڑاکا طیارے شامل ہیں۔ گلوبل فائر پاور 2019کی عالمی طاقتور ترین مسلح افواج کی فہرست میں امریکا1،روس2،چین3،بھارت4،فرانس5،جاپان6،جنوبی کوریا7،برطانیہ8،ترکی9،جرمنی10، اٹلی 11،مصر12،برازیل13،ایران14،پاکستان15،انڈونیشیا16، اسرائیل17،شمالی کوریا18، آسٹریلیا19 ،اسپین 20، کینیڈا21،تائیوان22،ویتنام23 پولینڈ24سعودی عرب25 نمبر پر ہے اور اگر اسی طرح کبھی پولیس کے حوالہ سے رینکنگ کی گئی تو مجھے قوی امید ہے کہ ہماری کرپٹ پولیس کا آخری نمبر ہوگا کیونکہ پہلے کالی اور اب زیتون کے سبز رنگ جیسے کپڑوں میں چھپے ہوئے دنیا آخرت سے بے نیاز یہ بھیڑیے اپنی اپنی نوکری پکی کرنے کے لیے بے گناہ افراد کو پکڑ پکڑ کر جس وحشیانہ تشدد کا شکار بنا رہے ہیں اس سے معاشرہ میں انتقام کا رجحان بڑھتا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ آج ہمارے گلی محلوں پولیس کے بنائے ہوئے بدمعاش پیدا ہورہے ہیں اور اس بگار کا ذمہ دار ڈی پی او ہے جو اپنی نوکری بچانے کے لیے بغیر کسی میرٹ اور قابلیت کے ایس ایچ او تعینات کررہا ہے۔

اس وقت لاہور جو پنجاب کا دارالحکومت ہے یہاں پولیس بے لگا ہے اور جو دور دراز کے علاقے ہیں وہاں پر پولیس کسی بھی غریب کو کسی کھاتے میں نہیں لکھتے آئی جی پولیس جناب جوتہ صاحب کے کہنے کے باوجود نجی ٹارچر سیل قائم ہیں جہاں سادہ لوح افراد کو جرائم کی ابتدائی تربیت دیکر جیل جیسی عظیم یونیورسٹی میں بھجوا دیا جاتا ہے جہاں پر گیا ہوا ایک معصوم شخص جب باہر نکلتا ہے تو پھر وہ اپنے اندر انتقام کی آگ لیے جب باہر نکلتا ہے تو پھر اسکے ظلم سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہتا پولیس کے غنڈے اور نہ ہی عام شہری اور وہ اپنے ظلم کی داستان تب تک لکھتا رہتا ہے جب تک اسے موت کی نیند نہ سلا دیا جائے اگر پولیس کو اسی طرح بے لگا رہنے دیا گیا تو پھر ایک دن آئے گا کہ مظلوم ظالم کے روپ میں نظر آئے گاجسطرح کہ آج تک ہوتا آیا ہے میں اگر یہ کہوں کہ ہمارے معاشرہ میں جرائم اور ظالم کے پیچھے پولیس کا ہاتھ ہے تو بے جا نہ ہوگا کیونکہ اس بات کا عملی مشاہدہ میں تھانہ کوٹ ادو میں دیکھ آیا ہوں جہاں صرف سفارشی ہی تعینات ہیں جنہوں نے اپنی مثلوں کو لکھنے کے لیے بھی کرایہ پر بندے رکھے ہوئے ہیں ان نااہلوں کی وجہ سے کوٹ ادو شہرمیں منشیات فروشی عام ہے نیٹ کیفوں پر گندی فلمیں سرعام چل رہی ہیں۔

چوری کی وارداتیں عام ہیں اصل چوروں کو پکڑنے کی بجائے جو بھی سامنے آیا اسی پر باقی کے مقدمات بھی ڈال کر اپنے نمبر ٹانگ لیے جاتے ہیں یہ صرف ایک تھانے کا المیہ نہیں بلکہ ہر تھانے میں یہی کچھ ہورہا ہے اور رزلٹ سب کے سامنے ہے کہ پیسے والے نے پولیس کو گھر کی لونڈی بنا رکھا ہے وہ اپنی مرضی سے اپنے ان زر خریدوں کو استعمال کرتا ہے اور وارداتیں ہیں کہ کنٹرول ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی دن بدن جرائم کی دنیا میں اضافہ ہوتا جارہا ہے مگر پولیس اہلکار اپنے کاغذوں میں سب اچھا کی رپورٹ اوپر بھجوا کر خوشی کے شادیانے بجا نے میں مصروف ہیں اور جرائم ہیں کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے آئے روز پولیس کے خلاف مردہ آباد کے نعرے لگ رہے ہوتے ہیں ڈی ایس پی،ایس ایچ او اور تفتیشی اپنے ہی تھانوں میں بند ہورہے ہیں مگر اسکے باوجود ایک کانسٹیبل سے لیکر تفتیشی،ایس ایچ او اور اعلی افسران اپنی من مانیوں میں مصروف ہیں اسی لیے تو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعظم عمران خان پولیس کے اس بوسیدہ نظام میں تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ عوام میں پولیس کی عزت بحال ہو پولیس مردہ بادہ کی بجائے جس طرح پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگتے ہیں اسی طرح پنجاب پولیس کے حق میں بھی نعرے لگیں۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر
03004821200

Share this:
Israeli Army
Previous Post اسرائیلی سیکیورٹی انڈسٹری کی لیبارٹریوں میں نوجوان نسل پر ہتھیاروں کی مبینہ آزمائش
Next Post ریاستی طاقت کے ذریعے اپوزیشن کو کچلنے کی سازش ناکام ہو گی۔ نائمہ بریڑو
PPP District South Women Wing

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.