geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پارلیمانی انٹیلیجنس کمیٹی کے سربراہ کو گرفتار کیا جائے، ٹرمپ

October 1, 2019 1 1 min read
Adam Schiff
Share this:

Adam Schiff

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی اور یوکرائنی صدور کی گفتگو سے متعلق اسکینڈل میں امریکی سیاست میں اب ایک نیا اور حیران کن موڑ دیکھنے میں آیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلیجنس کمیٹی کے سربراہ شِف کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ہے۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن سے پیر تیس ستمبر کو ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کانگریس کے ان ارکان کے خلاف اپنے زبانی حملے تیز تر کر دیے ہیں، جو ان کے صدارتی مواخذے کی ممکنہ کارروائی کے لیے انکوائری کے عمل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ امریکی کانگریس کے ایوان زیریں یا ایوان نمائندگان کی ملکی خفیہ اداروں کی کارکردگی سے متعلق انٹیلیجنس کمیٹی کے سربراہ ایڈم شِف کو نہ صرف گرفتار کیا جانا چاہیے بلکہ ان کے خلاف بغاوت اور ملک سے غداری کے الزام میں مقدمہ بھی چلایا جانا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ”ایوان نمائندگان کے رکن اور ہاؤس کی انٹیلیجنس کمیٹی کے سربراہ ایڈم شِف نے غیر قانونی طور پر ایک جھوٹا اور ایسا خوفناک بیان جاری کیا ہے، جس کے بارے میں تاثر یہ دیا گیا ہے کہ یہ میرا بیان ہے اور یوکرائن کے صدر کے ساتھ میری گفتگو کا اہم ترین حصہ ہے۔ انہوں نے یہ من گھڑت بیان کانگریس اور امریکی عوام کو پڑھ کر بھی سنایا۔ اس بیان کا میری اس بات چیت سے کوئی تعلق نہیں جو میں (یوکرائن کے صدر کے ساتھ) مذکورہ ٹیلی فون کال کے دوران کی تھی۔ بغاوت کے الزام میں گرفتاری؟‘‘

امریکی صدر ٹرمپ کو اپنے خلاف ایک انٹیلیجنس اہلکار کی طرف سے مہیا کردہ اندرونی معلومات کے باعث ان الزامات کا سامنا ہے کہ انہوں نے یوکرائن کے صدر زیلنسکی کے ساتھ اپنی ایک حالیہ گفتگو میں ان پر مبینہ طور پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ یوکرائن میں جو بائیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے خلاف تفتیش کرائیں۔

جو بائیڈن نہ صرف سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں ملکی نائب صدر رہ چکے ہیں بلکہ وہ ممکنہ طور پر اگلے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کے حریف امیدوار بھی ہو سکتے ہیں۔

اسی اسکینڈل کے سلسلے میں ڈیموکریٹ رکن کانگریس ایڈم شِف نے یہ اعلان بھی کر دیا تھا کہ وہ اس سارے معاملے کے اہم ترین کردار کے طور پر اس انٹیلیجنس اہلکار کو سماعت کے لیے ایوان نمائندگان کی انٹیلیجنس کمیٹی کے سامنے بیان دینے کے لیے بلائیں گے، جس کی شناخت اب تک ظاہر نہیں کی گئی۔ اس اہلکار کی شناخت سماعت کے دوران بھی خفیہ رکھی جائے گی۔

جہاں تک خود صدر ٹرمپ کا تعلق ہے تو وہ اس انٹیلیجنس اہلکار کے لیے اپنے ‘مخالف مدعی‘ کے الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنے خلاف الزامات لگانے والے اس امریکی انٹیلیجنس اہلکار سے ملنا بھی چاہیں گے۔

اس پس منظر میں صدر ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی انٹیلیجنس کمیٹی کے ڈیموکریٹ سربراہ ایڈم شِف کے بارے میں ٹوئٹر پر لکھا ہے، ”میں چاہتا ہوں کہ ایڈم شِف سے شدید نوعیت کی دھوکا دہی اور غداری کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جائے۔‘‘

Share this:
Bipin Rawat
Previous Post بھارتی آرمی چیف کنٹرول لائن پار کرنے کے خواب دیکھنے لگے
Next Post ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹادیا گیا، منیر اکرم اقوام متحدہ میں مستقل مندوب مقرر
Maleeha Lodhi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.