geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کاروباری طبقے کے آرمی چیف کے سامنے تحفظات کو مسترد کرتا ہوں: چیئرمین نیب

October 7, 2019 0 1 min read
Javed Iqbal
Share this:

Javed Iqbal

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کاروباری طبقے کے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں نیب سے متعلق تحفظات کو مسترد کر دیا۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے یقین دہائی کرائی کہ کوئی نیب افسر کسی بزنس مین کو پیشی کے لیے فون نہیں کرے گا، اگر کسی تاجر کو نوٹس آتا ہے تو پڑھ کر نیب کو جواب بھجوا دیں، ہمیں مزید معلومات درکار ہوں گی تو تاجر کو بلانے کے بجائے سوالنامہ بھجوا دیں گے اور اُس وقت تک کیس رجسٹر نہیں ہو گا جب تک بزنس مین آ کر اپنا نکتہ نظر پیش نہیں کر دیتے۔

کاروباری شخصیات کی وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے جاوید اقبال نے کہا کہ کاروباری طبقے نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات میں نیب سے متعلق جن تحفظات کا اظہار کیا ان میں سے کچھ بے بنیاد ہیں جنہیں مسترد کرتا ہوں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ معیشت ریڑھ کی ہڈی ہے، اقتصادی ترقی تک معیشت مضبوط نہیں ہو گی، معیشت مضبوط ہوگی تو دفاع مضبوط ہو گا اور دفاع مضبوط ہو گا تو ملک مضبوط ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا اس لیے نیب ایسا تصور بھی نہیں کر سکتا کہ بزنس کمیونٹی کا مورال ڈاؤن ہو اور معاشی سرگرمیوں میں کمی آئے لیکن بلا جواز تنقید کا جواب دینا ضروری ہے۔

جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ حالات بہتری کی طرف ہیں لیکن ادارہ الزامات کی زد میں آئے گا تو سربراہ کی حیثیت سے خاموش بیٹھنا مشکل ہو گا، تنقید تعمیری کریں اور بتائیں چیئرمین کیا کرے کہ حالات بہتر ہوں، صرف یہ کہنے سے بات نہیں بنے گی کہ نیب انتقام کا ادارہ ہے۔

ٹیکس کے نفاذ اور اضافے سے متعلق چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ان معاملات سے نیب کا کوئی تعلق نہیں ہے، نیب ٹیکس چوری کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا یقین دلاتے ہیں کہ نیب ایسے بینک ڈیفالٹ کے کیس کو ڈیل نہیں کرے گا جو بینک نے نا بھیجا ہو، نیب قوانین کے تحت بینک ڈیفالٹ کے جو کیس نیب کو بھیجے گا صرف اسے ڈیل کریں گے۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ملک میں پالیسیاں بنانے میں ہمارا کا کوئی کردار نہیں ہے جب کہ دوسرے ممالک نیب کے ماتحت نہیں ہیں، ان کی مرضی ہے وہ معلومات دیں یا نا دیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب مسئلہ نہیں بلکہ مسائل کے حل کا ادارہ ہے اور تاجروں کے متعلق مسائل 100 فیصد حل ہو جائیں گے، میگا اسکینڈل یا میگا کیسز ہیں تو متعلقہ کمیٹی سے بھی ڈسکس کریں گے۔

Share this:
Immigrants
Previous Post اگلی مرتبہ 2015 سے بھی زیادہ مہاجرین یورپ آئیں گے، زیہوفر
Next Post امریکہ: نائٹ کلب پر مسلح حملہ، 4 افراد ہلاک، 5 زخمی
America Nightclub Attack

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.