geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سری لنکا نے پاکستان کیخلاف تاریخ میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی

October 8, 2019 0 1 min read
Sri Lanka vs Pakistan
Share this:

Sri Lanka vs Pakistan

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔

باہمی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تاریخ میں یہ سری لنکا کی پاکستان کیخلاف پہلی کامیابی ہے۔

سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم 147 پر ڈھیر ہوگئی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے بھانوکا راجاپاکسا نے 77 اور شیہان جے سوریا نے 34 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے عماد وسیم، شاداب خان اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ سری لنکا کے تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

محمد عامر اور محمد حسنین مہنگے ترین بولر ثابت ہونے جنہوں نے 4 اوورز میں بالترتیب 40 اور 39 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہااور ابتداء میں ہی فخر زمان 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد بابر اعظم بھی 3 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

احمد شہزاد اور عمر اکمل ایک بار پھر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے، احمد شہزاد 13 رنز اور عمر اکمل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔

52 کے مجوعی اسکور پر پاکستان کی 5 ویں وکٹ کپتان سرفراز احمد کی گری جو 26 رنز بناکر بولڈ ہوئے۔

اس کے بعد عماد وسیم اور آصف علی نے کچھ مزاحمت کی تاہم 127 کے مجموعی اسکور پر عماد وسیم 29 گیندوں پر 47 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد وہاب ریاض 7، آل راؤنڈر شاداب خان 0 اور آصف علی 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

یوں پاکستان کو میچ میں 35 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سری لنکا کی جانب سے نوان پرادیپ اور ڈی سلوا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اوڈانا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کے بھانوکا راجا پاکسا مین آف دی میچ قرار پائے، انہوں نے 77رنز کی اننگز کھیلی اور اسے کیریئر کی یادگار اننگز قرار دیا۔

دوسرے میچ کیلئے گرین شرٹس کے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں، افتخار احمد اور فہیم اشرف کو ڈراپ کرکے فخر زمان اور وہاب ریاض کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔

پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے 64 رنز سے شکست دی تھی، تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

سری لنکن کھلاڑی دوسرے ٹی20 میچ کے دوران سری لنکن وزیرکھیل کے والد کے انتقال پر سوگ میں بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیلا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کی ہے جبکہ پہلا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

Share this:
Grapes
Previous Post طبی نبویﷺ کے مطابق انگور کے فوائد
Next Post اصلاحات سے ڈومیسٹک ٹیکس وصولی میں 25 فیصد اضافہ ہوا، شبر زیدی
Shabbar Zaidi

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.