geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر میں سیاحوں کو جانے کی اجازت، بھارت

October 8, 2019 0 1 min read
Kashmir Protest
Share this:

Kashmir Protest

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) تقریبا دو ماہ کے سکیورٹی کریک ڈاؤن کے بعد بھارتی حکام نے کہا ہے کہ جمعرات سے سیاحوں کو متنازعہ علاقے جموں و کشمیر میں جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔ تاہم اب بھی وہاں زیادہ تر علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔

اگست میں بھارتی حکومت نے اپنے زیر انتظام کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی تھی، جس کے بعد ہزاروں سیاح، زائرین اور ملازمین اس مسلم اکثریتی علاقے سے نکل گئے تھے۔ نئی دہلی حکومت نے سکیورٹی الرٹ جاری کیا تھا کہ کشمیری عسکریت پسند حملے کر سکتے تھے۔

نئی دہلی حکومت کی طرف سے تب سے کمشیر میں سکیورٹی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ وہاں اگست کے اوائل میں ہی ہزاروں اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کرتے ہوئے کشمیری شہریوں کی نقل و حرکت کو انتہائی محدود بنا دیا گیا تھا۔ سکیورٹی ماہرین کے مطابق بھارت کی طرف سے سیاحوں کے لیے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان صرف ایک علامتی اقدام ہے کیوں کہ خراب سیاسی حالات اور سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے کوئی بھی سیاح اس علاقے میں جانے کی کوشش نہیں کرے گا۔ نیوز ایجنسی روئٹرز نے لکھا ہے کہ نئی دہلی کی جانب سے یہ اعلان یہ تاثر دینے کی کوشش ہے کہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق جموں و کشمیر کی نیشنل کانفرنس پارٹی کے کچھ اراکین کو بھی اپنی سینئر قیادت سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے۔ کشمیر کی زیادہ تر سیاسی قیادت کو کریک ڈاؤن کے آغاز میں ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ بھارتی سکیورٹی فورسز اگست کے بعد سے ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کر چکی ہیں اور گرفتار شدہ نوجوانوں کو ملک کی دور دراز جیلوں میں رکھا جا رہا ہے۔

کشمیر میں سیاحوں کے لیے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے پیر کے روز کیا گیا تاہم زیادہ تر حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس اب بھی معطل ہے اور لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے کرنے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

بھارت کے زیر انتظام جموں و کمشیر کے گورنر ستیاپال ملک کا کہنا تھا کہ سفری پابندیاں سکیورٹی اداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد ختم کی جا رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں کرفیو بتدریج ختم کیا جا رہا ہے اور مختلف علاقوں میں عائد پابندیاں آہستہ آہستہ اٹھائی جائیں گی۔

کمشیری ایک عرصے سے بھارت کے خلاف اپنے جد و جہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور 1989ء سے اب تک وہاں محتاظ اندازوں کے مطابق بھی چالیس ہزار سے زائد افراد ہلاک مارے جا چکے ہیں۔

Share this:
Post System
Previous Post ڈاک کا محکمہ اور دور جدید
Next Post پاکستان امن چاہتا ہے لیکن قوم کے وقار اور اصولوں پر سمجھوتے پر نہیں: آرمی چیف
General Qamar Javed Bajwa

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.