geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کشمیر پر چینی موقف اور بھارت کی پریشانی

October 10, 2019 1 1 min read
Narendra Modi And Xi Jinping
Share this:

Narendra Modi And Xi Jinping

چین (اصل میڈیا ڈیسک) چین کے صدر اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان جمعہ گیارہ اکتوبر کو بھارت کے شہر چنئی میں ملاقات ہو گی۔ اس ملاقات سے قبل چینی صدر نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی کشمیر کی صورت حال پر اُن کے بیانیے کی حمایت کی ہے۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے حالیہ چینی دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ چین ایسے یک طرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے، جن سے کشمیر کی صورت حال مزید پیچیدہ ہونے کے امکانات ہوں اور تنازعے کے حوالے سے فریقین اسے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اور سکیورٹی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں بشمول باہمی معاہدات کی روشنی میں حل کرنے کی کوشش کریں۔

دوسری جانب اس کے جواب میں بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ جموں اور کشمیر پر بھارتی پالیسی میں تسلسل ہے اور یہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔ اس بیان میں نئی دہلی حکومت نے چین سے کہا کہ وہ اپنی پوزیشن سے آگاہ رہے اور دوسرے ممالک کو بھارت کے داخلی معاملات میں مداخت کا کوئی حق نہیں ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات آزمائشی صورت حال سے دوچار ہیں اور کشمیر میں پانچ اگست کے بعد سے پیدا ہونے والے حالات پر بیجنگ حکومت سفارتی سطح پر اقوام متحدہ کے فورم پر پاکستان کی حمایت کرتی ہے۔ خیلا کیا جاتا ہے کہ چین کی یہ حمایت بھی بھارت کے ساتھ اُس کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ رواں برس اگست میں چین نے بھارت کے لیے جاری کردہ ایک سخت بیان میں واضح کیا تھا کہ نئی دہلی حکومت مسلسل اُس کی جغرافیائی خود مختاری کو کم اہمیت دیتی ہے اور اس کی ایک مثال ملکی قانون میں تبدیلی ہے۔ چین کا اشارہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی کی جانب ہے، جو پانچ اگست کو کی گئی تھی۔

چین، بھارت کے زیر انتظام لداخ کے بعض حصوں پر اپنا حق جتلاتا ہے۔ لداخ سے تبت تک بھارت اور چین کی سنگلاخ سرحد دونوں ملکوں کی مسلسل عسکری نگرانی میں ہے۔ دوسری جانب بھارتی دعویٰ بھی ہے کہ چین لداخ کے بعض حصوں کو اپنی جغرافیائی حدود میں شامل کیے ہوئے ہے اور یہ بھارت سے تعلق رکھتے ہیں۔

چینی دارالحکومت کے علاقے ہائیڈیان میں واقع عالمی شہرت کی حامل رینمِن یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی سیاست سے منسلک اسکالر چینگ شیاؤے کا کہنٓا ہے کہ کشمیر کی صورت حال پر چین کی ہمدردیاں اور حمایت پاکستان کے ساتھ ہیں اور اس باعث چینی و بھارتی دو طرفہ تعلقات بہت نازک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ چین کا مختلف ملکوں میں جاری ترقیاتی پراجیکٹ ‘ون بیلٹ ون روڈ انیشیئٹیو‘ پاکستان میں بھی جاری ہے اور اس کا ایک بڑا حصہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مکمل کیا جائے گا۔ بھارت پاکستانی کے زیرانتظام کشمیر پر بھی اپنا حق جتاتا ہے۔

خیال رہے کے چینی و بھارتی لداخی سرحدی علاقے میں رواں برس ستمبر میں فوجی ہلچل دیکھی گئی تھی۔ اس سے پہلے اگست سن 2017 میں بھی چین اور بھوٹان کی سرحد کے نزدیک ڈوکلام سطح مرتفع پر چینی و بھارتی فوجیں آمنے سامنے آ گئی تھیں۔

Share this:
Justice Qazi Faez Isa
Previous Post حکومت کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر سنگین الزامات
Next Post لندن: نفرت انگیز تقریر کے الزام میں بانی ایم کیو ایم پر فرد جرم عائد
London Police

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.