geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نو ماہ میں اکیاسی ہزار تارکین وطن بحیرہ روم کے راستے یورپ پہنچے

October 14, 2019 1 1 min read
Immigrants
Share this:

Immigrants

بحیرہ روم (اصل میڈیا ڈیسک) سال رواں کے پہلے نو ماہ کے دوران بحیرہ روم کے راستے یورپ پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد اکیاسی ہزار رہی، جن میں سے تقریباﹰ ایک چوتھائی بچے ہیں۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی ایک نئی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی یہ رپورٹ اسی ہفتے جاری کی گئی اور اس کا عنوان ہے: ‘ناامیدی میں کیے جانے والے سفر۔‘‘ اس رپورٹ کے مطابق زیادہ تر شمالی افریقہ سے بحیرہ روم کے راستے اس سال جنوری سے ستمبر کے آخر تک یورپی یونین کے مختلف رکن ممالک میں پہنچنے والے پناہ کے خواہش مند تارکین وطن کی تعداد 81 ہزار سے تجاوز کر چکی تھی۔

اس کے برعکس گزشتہ برس کے انہی نو ماہ کے دوران پناہ کی تلاش میں بحیرہ روم کے راستے انتہائی پرخطر سفر کر کے یورپ پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد ایک لاکھ تین ہزار رہی تھی۔

یو این ایچ سی آر کے یورپی دفتر کی ڈائریکٹر پاسکال مورو نے نیوز ایجنسی کے این اے کو بتایا کہ 2019ء کے پہلے نو ماہ کے دوران جو اکیاسی ہزار تارکین وطن یورپ پہنچے، ان میں سے تقریباﹰ ایک چوتھائی بچے تھے۔

مزید یہ کہ ان نابالغ تارکین وطن میں سے بہت سے ایسے بھی تھے، جو اپنے والدین کے بغیر اکیلے ہی یورپ پہنچے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی اس اعلیٰ یورپی عہدیدار نے کہا کہ ایسےکم عمر تارکین وطن کی تکالیف یورپی سرحدوں پر بھی ختم نہیں ہوتیں۔

پاسکال مورو کے مطابق مختلف یورپی ممالک میں ان کم عمر مہاجرین اور تارکین وطن کو زیادہ تر ایسے بڑے بڑے مراکز میں رکھاجاتا ہے، جہاں ان کی مؤثر حفاظت نہیں ہو سکتی اور اسی لیے وہاں ان بچوں کا جنسی اور جسمانی استحصال بھی ہوتا ہے اور انہیں تشدد کے علاوہ بہت زیادہ تفسیاتی دباؤ کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

اس پس منظر میں عالمی ادارہ برائے مہاجرین نے یورپی ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے بچوں کو یورپی ممالک میں داخل ہونے کے بعد حراست میں نہ لیا جائے بلکہ ان کے لیے ایسے خصوصی ماہرین اور تعلیم یافتہ سماجی کارکنوں کی خدمات حاصل کی جائیں، جو ان کی سلامتی اور ان کے لیے تعلیمی امکانات کو بھی یقینی بنائیں۔

یو این ایچ سی آر کی اس رپورٹ کے مطابق بحیرہ روم کے کنارے واقع یورپی ممالک میں سے ایسے بچوں کے سب سے زیادہ خصوصی رہائشی مراکز یونان میں قائم ہیں۔ اس سال اب تک سمندری راستے سے یونان کے ذریعے یورپی یونین میں داخل ہونے والے کم عمر تارکین وطن کی تعداد تقریباﹰ 13 ہزار بنتی ہے، جن میں سے تقریباﹰ 2100 بچے ایسے تھے، جو تنہا سفر کے کر یونان پہنچے تھے۔

ان بچوں کا تعلق زیادہ تر شام اور افغانستان سے ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے اپنی اس رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ اس سال ستمبر کے آخر تک ان بچوں میں سے اکثر ایسی رہائشی گاہوں میں مقیم تھے، جو ان کے لیے موزوں نہیں تھیں۔ یو این ایچ سی آر نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ یونان سے ایسے نابالغ تارکین وطن کو یونین کے رکن دیگر یورپی ممالک میں منتقل کیا جانا چاہیے۔

Share this:
Turkish Soldiers
Previous Post ترکی کا شام میں اہم تزویراتی شاہراہ پر کنٹرول کا دعویٰ
Next Post مسلح افواج کسی بھی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ائیرچیف
Mujahid Anwar Khan

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.